• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہلحدیث اور سیاست

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام

اہلحدیث اور سیاست

مصنف
نذیر احمد رحمانی
ناشر
دار الترجمہ و التالیف جامعہ سلفیہ بنارس
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Ahle-Hadith-Aur-Siasat.jpg.html][/URL]
تبصرہ​
متحدہ ہندوستان کی سب سے پہلی وہ انقلابی تحریک جس کی با بت یہ کہنا بالکل صحیح ہے وہ اپنے نصب العین اور مقاصد کے لحاظ سے صحیح معین میں دینی بھی تھی اور سیاسی بھی ۔ وہ سیدین شہیدین کی تحریک جہاد تھی۔ اور اس میں شبہہ نہیں کہ اس تحریک کے قائدین اور اس کے متبعین ومعاونین میں احناف اور اہل حدیث دونوں مسلک کے افراد شامل تھے ۔لیکن اس سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتاکہ اس تحریک کوچلانےاوراس کو ایک عرصہ تک باقی رکھنے کے لیے اہل حدیثوں کی جانی او رمالی قربانیاں نمایاں شان رکھتی ہیں۔ بالخصوص بالاکوٹ میں شہادت کا حادثہ پیش آجانےکے بعد تواس کے جھنڈے کو اونچا رکھنے کی سعادت جن بزرگوں کو حاصل ہوئی وہ صادق پور (پٹنہ) کے اہل حدیث ہی تھے ۔یہاں تک کہ انگریز حکومت کے دورِ استبداد میں جب اس تحریک کا ظاہری سطح پرباقی رکھنا دشوار ہوگیا تو وہ اہل حدیث ہی تھے جنکے سینوں میں اس کے شرارے سلگتے رہے ۔اور انگریزی حکومت کےخلاف ملک میں جب کبھی کوئی شورش برپا ہوئی او رکوئی سیاسی تحریک چلائی گئی تو اہل حدیث اپنے تناسب آبادی کے لحاظ سےبرابر اس میں شریک ہوتے رہے ۔متحدہ ہندوستان کی کوئی ایسی انقلابی تحریک نہیں بتائی جاسکتی جس میں اہل حدیث افراد شامل نہ رہے ہو ں ۔مگر تاریخ کے ساتھ بعض لوگوں نے بے انصافی اور تنگ نظر ی کا مظاہرہ کیا کہ اہل حدیث کی جہادی اور سیاسی خدمات کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔اتنا ہی نہیں کہ متعصب تاریخ نگار ان کا ذکر نہیں کرتے بلکہ کہنے والوں نےیہاں تک کہا کہ ہندوستان کی تحریک آزادی اور ملک کی سیاسی زندگی میں جماعت اہل کا کوئی کردار یا کوئی حصہ نہیں ۔زیر نظر کتاب ’’ اہل حدیث اور سیاست ‘‘دار الحدیث رحمانیہ ،دہلی کی ایک فاضل شخصیت مولانا نذیر احمد رحمانی  کی تصنیف ہے جو ان مضامین کا مجموعہ ہے جوانہوں نے اہل حدیثوں کے خلاف کیے جانے والے اس پروپگنڈے کے رد میں’’اہل حدیث اور سیاست‘‘ کے عنوان سے مسلسل کئی اقساط میں تحریر کیے تو ان مضامین کے حق میں بہت سے اہل علم اور اصحاب ذوق حضرات نے صدائے تحسین بلند کی ۔ احباب کے اصرار اور مطالبے پر جامعہ سلفیہ بنارس کے شبعہ دار الترجمہ والتالیف نے اسے کتابی صورت میں شائع کیا ہے ۔یہ کتاب بڑی فکر انگیز ،جامع او رمدلل کتاب ہے ۔ اس سے تحریک حریت واستخلاص وطن کے وہ گوشے نمایاں ہو کر سامنے آگئے ہیں جن پر غلط پروپیگنڈوں کا دبیز پردہ ڈال دیا گیا تھا۔اللہ تعالی ٰ مصنف مرحوم کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا )
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین

حضرت مولانا نذیر احمد صاحب 
ماحول اور اشارے
ماحول اور ولادت
مالی تعاون
علمی اور دینی سرگرمیاں
خاندانی حالات
تعلیم و تربیت
امتیازی شان
دار الحدیث میں مراجعت اور مسند تدریس
تقریر و تحریر
علالت اور وفات
شادی اور اولاد
مقدمہ مصنف
اہلحدیث اور سیاست
اس تحریک کے ثمرات و اثرات
انگریزوں کی بنائی ہوئی کہانی
 
Top