• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہلحدیث کے اصول فقہ

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,551
پوائنٹ
641
چونکہ ہم خود کو ظاھریہ، حنابلہ، شافعیہ، مالکیہ میں سے کسی کی طرف منسوب نہیں کرتے اور امام شوکانی سے پہلے اہلحدیث کے منہج پر لکھی گئی اصولی کتب سب انہی مکاتب فکر کے افراد نے لکھی ہیں، اس لیے میں شوکانی کے بعد لکھی گئی کتب کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں-
اس دعوی سے تو آپ یہ ثابت کر رہے ہیں کہ اہل حدیث کی ابتداء امام شوکانی رحمہ اللہ کے بعد ہوئی ہے جبکہ یہ سوچ غلط ہے۔ مالکیہ، شوافع، حنابلہ اور اہل الظاہر اہل حدیث ہی کے متفرق مسالک ہیں۔ تفصیل کے لیے یہ لنک دیکھیں:
http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%AA%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84-%D9%85%D8%B3%D8%A7%D9%84%DA%A9-145/%D8%A7%DB%81%D9%84-%D8%A7%D9%84%D8%AD%D8%AF%DB%8C%D8%AB-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%DB%81%D9%84-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AA%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%D8%B2%DB%81-3142/

دوسری بات یہ کہ ہمارے مدارس میں عموما اصول الفقہ کی کون سی کتب پڑھائی جاتی ہیں- کیا ہمارا وفاق کوئی خاص کتاب ضروری قرار دیتا ہے ؟
ابتدائی درجات کے لیے شیخ عاصم الحداد کی اصول فقہ پر ایک نظر اور انتہائی درجات کے لیے ڈاکٹر عبد الکریم زیدان کی کتاب الوجیز وفاق کے نصاب میں شامل ہے۔
 
Hasan

مبتدی
شمولیت
جون 02، 2012
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
0

ناچیز اتنا علم نہیں رکھتا کہ ان مسائل میں کوئی دعوی کرے- ہاں جتنا پڑھا ہے اس سے وہی کچھ سمجھا ہے جو آپ نے بیان فرمایا- البتہ ذیادہ تر اہلحدیث مالکیہ، شوافع، حنابلہ اور اہل الظاہر کی نسبتیں سنتے ہی تقلید جامد اور فقہ اہل الرائے کا تصور ذہن میں لے آتا ہیں- آپ کا مضمون اس سوچ کا تدارک کرتا ہے-

میرا مقصود یہ تھا کہ شوکانی اور ہمارے علماء کی طرح وہ اہلحدیث جو مالکیہ، شوافع، حنابلہ اور اہل الظاہر کی طرف منسوب نہیں ان کی کتب کا پتہ چلے- شوکانی سے پہلے ایسے لوگ نسبتا بہت کم گزرے ہیں- اس لیے ان کے بعد کا حوالہ دیا-

ابتدائی درجات کے لیے شیخ عاصم الحداد کی اصول فقہ پر ایک نظر اور انتہائی درجات کے لیے ڈاکٹر عبد الکریم زیدان کی کتاب الوجیز وفاق کے نصاب میں شامل ہے۔
جزاک اللہ خیرا- درمیانے درجات میں کون سی کتابیں شامل کی گئی ہیں ؟
 
سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
اردو میں عاصم الحداد صاحب کی کتاب اصول فقہ پر ایک نظر اہل حدیث منہج پر ایک عمدہ کتاب ہے۔ ارشاد الفحول کے علاوہ حال ہی میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سےزکریا باکستانی کا ایک مقالہ اصول الفقہ لاھل الحدیث کے نام سے شائع ہوا ہے۔یہ بھی ایک عمدہ کتاب ہے۔ الموافقات للشاطبی، الرسالۃ للشافعی اور اعلام الموقعین لابن القیم وغیرہ اہل الحدیث کے منہج کی کتب ہیں۔
شیخ زکریا پاکستانی کی کتاب کا نام من اصول الفقہ علیٰ منہج اہل الحدیث ہے.
اس کے مقدمہ کے بعض حصوں کا ترجمہ فورم پر موجود ہے.

اس موضوع پر منفرد اور زبردست کتاب ہے.
 
ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,551
پوائنٹ
641
جزاک اللہ خیرا- درمیانے درجات میں کون سی کتابیں شامل کی گئی ہیں ؟
ابتدائی درجات کو ثانویہ کہتے ہیں اور یہ چار سال ہیں جبکہ انتہائی درجات کو کلیہ کہتے ہیں اور یہ بھی چار سال ہیں۔ درمیانے درجات کی اصطلاح فی الحال مروج نہیں ہے۔
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
اھلحدیث کے منہج پر ، اصول فقہ کی کتاب " الواضح فی اصول الفقہ" تالیف، سلیمان عبداللہ الاشقر ، جو مشہور عالم دین ، امام شنقیطی کے شاگرد ہیں، بہترین کتاب ہے۔
اس کتاب کا ایک حوالہ ،شیخ الحدیث حافظ ثناءاللہ مدنی ، نے اپنے فتاوی "ثنائیہ" میں بھی دیا ہے ۔

اسی طرح مشہور عالم دین ، شیخ ابو زھرہ مصری کی " اصول فقہ" لابی زھرہ ، اھلحدیث منہج پر ، بہترین کتاب ہے ۔

اگر ان ٢ کتابوں ،کا بھی اچھی طرح مطالعہ کرلیا جاے ، تو اھلحدیث کے اصول سے کافی واقفیت ہوجاتی ہے ۔
 
Hasan

مبتدی
شمولیت
جون 02، 2012
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
0
ابتدائی درجات کو ثانویہ کہتے ہیں اور یہ چار سال ہیں جبکہ انتہائی درجات کو کلیہ کہتے ہیں اور یہ بھی چار سال ہیں۔ درمیانے درجات کی اصطلاح فی الحال مروج نہیں ہے۔
میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ یہی دو کتابیں اصول الفقہ سے متعلق ہمارے ہاں نصاب میں ہیں یا کوئی اور بھی ہیں ؟
 
ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,551
پوائنٹ
641
میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ یہی دو کتابیں اصول الفقہ سے متعلق ہمارے ہاں نصاب میں ہیں یا کوئی اور بھی ہیں ؟
وفاق کے نصاب میں یہی دو کتب ہیں۔ مزید بعض مدارس اپنے ذوق اور مزاج کے مطابق بھی کچھ اضافی کتب مقرر کر لیتے ہیں جیسا حافظ ثناء اللہ زیدی صاحب کی کتب بعض مدارس میں پڑھائی جاتی ہیں یا اصول الشاشی یعنی حنفی اصول فقہ کی کتاب بھی بعض مدارس میں پڑھائی جاتی ہے۔ کچھ مدارس میں الوجیز کی حنفی شرح جامع الاصول بھی پڑھائی جاتی ہے وغیرہ ذلک۔
 
شمولیت
جولائی 06، 2011
پیغامات
126
ری ایکشن اسکور
462
پوائنٹ
81
چونکہ ہم خود کو ظاھریہ، حنابلہ، شافعیہ، مالکیہ میں سے کسی کی طرف منسوب نہیں کرتے اور امام شوکانی سے پہلے اہلحدیث کے منہج پر لکھی گئی اصولی کتب سب انہی مکاتب فکر کے افراد نے لکھی ہیں، اس لیے میں شوکانی کے بعد لکھی گئی کتب کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں-
بیشک اھل الحدیث کا مسلک بہت قدیم ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ائمہ کرام مالک، شافعی اور احمد بن حنبل رحمھم اللہ کا تعلق اسی مسلک سے ہے اور اسی طرح ان کے بیشتر تلامذہ محدثین و فقھاء بھی اھل الحدیث کے مذھب ہی سے منسلک ہیں۔ اپنے آپ کو مالکیہ، شافعیہ یا حنابلہ وغیرہ سے منسوب کرنے میں نہ تو کوئی قباحت ہے اور نہ ہی اس سے کسی قسم کی کوئی تقلید یا تعصب لازم آتی ہے۔ تاریخ اسلامی گواہ ہے کہ امت کے کبار فقھاء و محدثین کا کسی نہ کسی فقھی مذھب کی طرف میلان اور رجحان رہا ہے (جیسے امام ابن حجر اور امام نووی دونوں شافعیہ کے کبار فقھاء میں سے ہیں) لیکن وہ مقلد نہ تھے بلکہ مجتھدین میں سے تھے اور کئی مقامات پر دلیل کی بنا پر اپنے مذھب کے خلاف فتوی دیتے تھے۔ لحاظہ فقھی مذاھب کا نام سنتے ہی تقلید کا تصور ذہن میں لانا کم علمی کا ثبوت ہے اس لئے ہمیں عوام کی رہنمائی کرنی چاہیے۔

امام شوکانی رحمہ اللہ کے بعد اصول فقہ پر پیشتر کتب لکھی گئی ہیں اور ماشاء اللہ ساتھیوں نے چند کے نام یہاں لکھے بھی ہیں۔

دوسری بات یہ کہ ہمارے مدارس میں عموما اصول الفقہ کی کون سی کتب پڑھائی جاتی ہیں- کیا ہمارا وفاق کوئی خاص کتاب ضروری قرار دیتا ہے ؟
نصاب میں تو الوجیز اور اصول شاشی (حنفی) ہی شامل ہے لیکن علمی اعتبار سے اس سے بہت عمدہ کتب موجود ہیں۔ مجھے تو ذاتی طور پر امام جوینی کی الورقات فی اصول الفقہ، امام ابن قدامہ کی روضة الناظر وجنة المناظر اور امام شوکانی کی ارشاد الفحول پڑھ کر بہت نفع ہوا ہے اگرچہ میں نے ابھی تک تمام ابواب نہیں پڑھے۔ اگر آپ علم اصول فقہ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ساتھ میں عربی بھی سمجھ لیتے ہیں تو میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ ان کتب میں سے الورقات کی عمدہ سی شرح ڈاونلوڈ کرلیں اور اسکی قرات یا سماعت شروع کرلیں۔ یقین جانئیے مدرسے سے کہیں زیادہ نفع مجھے اس کتاب کی شرح پڑھنے سے ہوا ہے۔ اللہ عزوجل قبول فرمائے۔
 
شمولیت
جولائی 06، 2011
پیغامات
126
ری ایکشن اسکور
462
پوائنٹ
81

ندوی

رکن
شمولیت
نومبر 20، 2011
پیغامات
152
ری ایکشن اسکور
328
پوائنٹ
57
مالکیہ، شوافع، حنابلہ اور اہل الظاہر اہل حدیث ہی کے متفرق مسالک ہیں۔
مالکیہ شافعیہ اورحنابلہ کواگراہل حدیث میں شمار کرتے ہیں تو وہ تو تقلید کے جواز کے قائل ہیں صرف ظاہریوں کا فرقہ اس سے مستثنی ہیں توکیاہم مانیں کہ اہل حدیث کا بیشتر حصہ تقلید کے جواز کا قائل ہے اورایک شرذمہ قلیلہ اس کا انکار کررہاہے؟
 
Top