• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل الحدیث کے علماء ۔۔۔۔اور عوام

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
شیخ‌الاسلام علامہ تقی‌الدین ابو‌العباس احمد بن تیمیہ‌الحرانی‌الدمشقی المتوفیٰ 728هـ کے حالات اور ان کے مجددانہ کارناموں سے کون واقف نہیں

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی کا ’‘ مجموع الفتاوی ’‘ دنیا میں شائع اور دستیاب ہے، اس سے ایک اقتباس پیش خدمت ہے ؛
اہل حدیث کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں ::

(ونحن لا نعني بأهل الحديث المقتصرين على سماعه أو كتابته أو روايته؛ بل نعني بهم: كل من كان أحق بحفظه ومعرفته وفهمه ظاهراً وباطناً، واتباعه باطناً وظاهراً، وكذلك أهل القرآن.
وأدنى خصلة في هؤلاء: محبة القرآن والحديث، والبحث عنهما وعن معانيهما، والعمل بما علموه من موجبهما؛ ففقهاء الحديث أخبر بالرسول من فقهاء غيرهم، وصوفيتهم أتبع للرسول من صوفية غيرهم، وأمراؤهم أحق بالسياسة النبوية من غيرهم، وعامتهم أحق بموالاة الرسول من غيرهم ...

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :
’’
’’ ہم اہل حدیث سے صرف حدیث لکھنے اور سننے اور روایت کرنے والا ہی مراد نہیں لیتے ، بلکہ ہر وہ شخص جس نے حدیث کی حفاظت کی اوراس پرعمل کیا اوراس کی ظاہری وباطنی معرفت حاصل کی ، اور اسی طرح اس کی ظاہری اورباطنی طور پر اتباع وپیروی کی تو وہ اہل حديث کہلا نے کا زيادہ حقدار ہے ۔اوراسی طرح قرآن بھی عمل کرنے والا ہی ہے ۔

اوراہل حدیث میں کم از کم خصلت یہ پائی جاتی ہے کہ وہ قرآن مجید اورحدیث نبویہ سے محبت کرتے اوران کی کھوج اور اس کے معانی کی تلاش میں رہتے اوراس کے موجبات پرعمل کرتے ہیں ، اس لئے فقہاء الحدیث دیگر فقہاء سے زیادہ اپنے پیارے نبی ﷺ کے بارے جانتے ہیں ،اور اہل حدیث کے زاہد و صوفی دیگر صوفیاء سے کہیں بڑھ کر مصطفی کریم ﷺ کے تابع دار ہیں اور اسی طرح اہل حدیث کے امراء دیگر سیاستدانوں سے کہیں زیادہ نبوی سیاست کا حق رکھتے ہیں ،اور انکے عوام، عام افراد دوسرے عوام کی نسبت پیغمبر اکرم ﷺ سے موالات و تعلق رکھتے ہیں ۔ مجموع الفتاوی ( 4/ 95 ) ۔
خلاصہ یہ کہ دیگر مکتبہ ہائے فکر کی طرح اہل الحدیث کے بھی طبقات ہوتے ہیں ،ان میں علماء و فقہاء اور سیاستدان بھی ہیں ،اور ’‘ عوام ’‘ بھی ہوتے ہیں ،
 
Last edited:

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاک اللہ اسحاق سلفی بھائی!
مگر اب آپ کی خیر نہیں!! کیونکہ ہمارے بھائیوں کو اور کچھ بات سمجھ آئے نہ آئے انہوں نے اہل الحدیث میں سے ''صوفیت'' ثابت کر دینی ہے، حالانکہ یہاں صوفیت سے مراد ابن عربی کا تصوف نہیں!!
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاک اللہ اسحاق سلفی بھائی!
مگر اب آپ کی خیر نہیں!! کیونکہ ہمارے بھائیوں کو اور کچھ بات سمجھ آئے نہ آئے انہوں نے اہل الحدیث میں سے ''صوفیت'' ثابت کر دینی ہے، حالانکہ یہاں صوفیت سے مراد ابن عربی کا تصوف نہیں!!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
جی محترم بھائی،
اسی لئے میں نے قاری کے فہم کو بھٹکنے سے روکنےکیلئے، ترجمہ میں۔۔زاہد ۔۔لفظ سے اشارہ کردیا ہے ؛
ویسے میری یہ پوسٹ ایک ٹھوکر کھا کر اس تھریڈ تک پہنچی ہے ؛
خیر ۔۔ع
بات چل نکلی ہے ،دیکھیں کہاں تک پہنچے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اہل حدیث عوام کی ایک خصوصیت یہ ہے کو اگر انکو کوئی بات سمجھ نہیں آتی تو وہ علماء سے پونچھ لیتے ہیں - کہ آپ نے جو یہ بات کی ہے یہ حدیث کی کس کتاب ہے اور کیا یہ حدیث صحیح ہے -

اس کے برعکس یہ بات ھمارے حنفی بھائیوں میں نہیں ان کے علماء جو بھی بیان کر دے اس کو وہ حق سمجھ لیتے ہیں - چاھے وہ حدیث موضوع ہی کیوں نہ ہو -
 
Top