• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل بدعت کے ساتھ تعلقات میں محدثین کا منہج۔ اہل سنت کا منہج تعامل

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اہل بدعت کے ساتھ تعلقات میں محدثین کا منہج
حضرات محدثین کرام نے پوری وضاحت و صراحت کے ساتھ اہل بدعت سے تعلقات پر روشنی ڈالی ہے ۔اور کتاب و سنت کے دلائل سے اس کی حدود و قیود بیان کی ہیں۔


ارشاد رباری تعالیٰ ہے :

﴿ وَاِذَا رَاَيْتَ الَّذِيْنَ يَخُوْضُوْنَ فِيْٓ اٰيٰتِنَا فَاَعْرِضْ عَنْہُمْ حَتّٰي يَخُوْضُوْا فِيْ حَدِيْثٍ غَيْرِہٖ۝۰ۭ ﴾ (الانعام :۶۸)
''اور جب آپ ان لوگوں کو دیکھیں جو ہماری آیات میں عیب جوئی کررہے ہیں تو ان لوگوں سے کنارہ کش ہو جائیں ،یہاں تک کہ وہ کسی دوسری بات میں بحث کریں ۔''

﴿ اَفَرَءَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰہَہٗ ہَوٰىہُ وَاَضَلَّہُ اللہُ عَلٰي عِلْمٍ وَّخَتَمَ عَلٰي سَمْعِہٖ وَقَلْبِہٖ وَجَعَلَ عَلٰي بَصَرِہٖ غِشٰوَۃً۝۰ۭ فَمَنْ يَّہْدِيْہِ مِنْۢ بَعْدِ اللہِ ﴾(الجاثیہ:۲۳)
''کیاآپ نے اس شخص کو دیکھا ؟ جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنا رکھا ہے اور باوجود سمجھ بوجھ کے اللہ نے اسے گمراہ کر دیا ہے اور اس کے کان اور دل پر مہر لگادی ہے اور اس کی آنکھ پر بھی پر دہ ڈال دیا ہے اب ایسے شخص کو اللہ کے بعد کون ہدایت دے گا ۔''

﴿ وَلَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَہٗ عَنْ ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ ہَوٰىہُ وَكَانَ اَمْرُہٗ فُرُطًا۝۲۸﴾ (الکھف :۲۸)
''اور اس کا کہا نہ ماننا جس کے دل کو ہم نے اپنے ذکر سے غافل کر دیاہے اور جو اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور جس کاکام حد سے گزر چکا ہے ۔''
﴿ وَ اِنَّ الشَّيٰطِيْنَ لَيُوْحُوْنَ اِلٰٓي اَوْلِيٰۗـــِٕــہِمْ لِيُجَادِلُوْكُمْ۝۰ۚ وَ اِنْ اَطَعْتُمُوْہُمْ اِنَّكُمْ لَمُشْرِكُوْنَ۝۱۲۱ۧ ﴾(الانعام :۱۲۱)
''اور یقینا شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں (شکوک و شبہات) القا کرتے ہیں تاکہ وہ تم سے جھگڑا کریں اگر تم نے ان لوگوں کی بات مان لی تو یقینا تم مشرک ہوجاؤ گے ۔''
﴿ وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتٰبِ اَنْ اِذَا سَمِعْتُمْ اٰيٰتِ اللہِ يُكْفَرُ بِھَا وَ يُسْتَہْزَاُ بِھَا فَلَا تَقْعُدُوْا مَعَھُمْ حَتّٰي يَخُوْضُوْا فِيْ حَدِيْثٍ غَيْرِہٖٓ ۝۰ۡۖ اِنَّكُمْ اِذًا مِّثْلُھُمْ۝۰ۭ﴾ (النساء :۱۴۰)
''اور اللہ تعالیٰ تم پر اپنی کتاب میں یہ حکم اتار چکاہے کہ تم جب کسی مجلس والوں کو اللہ تعالیٰ کی آیتوں کے ساتھ کفر کرتے اور مذاق اڑاتے ہوئے سنو تو اس مجمع میں ان کے ساتھ نہ بیٹھو، یہاں تک کہ وہ اس کے علاوہ کسی اور بات میں مشغول ہو جائیں(ورنہ ) تم بھی اس وقت انہی جیسے ہو۔''
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
جزاکم اللہ خیرا۔
 
Top