• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث مواد کے خلاف قانونی چارہ جوئی!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ،
مجھے کچھ معلومات چاہیئے ہیں کہ ہماری موجودہ حکومت اور ادارے زیادہ تر حنفی مسالک کی ترجمانی کرتے ہیں۔
ایسے میں اہل حدیث علماء ، اہل حدیث مجلات ، نیز اہل حدیث کی جانب سے حق کی دعوت دینے پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہوتی ہے۔تو یہ کیا کیس بنایا جاتا ہے ؟ جیسے تحریری مواد میں جس میں باطل نظریات ، اور مخصوص مکتبہ فکر کے لوگوں کی قرآن وسنت کے دلائل کے ساتھ نفی کی جائے ، تو مخالفین کی جانب سے کس قسم کی قانونی پیچیدگیاں سامنے آتی ہیں یا آ سکتی ہیں ؟

اس وقت پاکستان میں بہت سی مذہبی جماعتیں ہیں ، اور تمام ہی اپنے اپنے نظریات کا پرچار کر رہیں ہیں ، لیکن
پاکستان کے آئین کے تحت مذہبی رجحانات کی کیا صورتیں ہیں ؟
مجھے اس پر معلومات کی اشد ضرورت ہے۔

عبدہ بھائی ، توجہ فرمائیں
دیگر اراکین میں سے کوئی بھی جانتے ہوں تو ضرور بتائیں۔
اللہ تعالی جزائے خیر سے نوازے۔آمین
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
ایسے میں اہل حدیث علماء ، اہل حدیث مجلات ، نیز اہل حدیث کی جانب سے حق کی دعوت دینے پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہوتی ہے۔تو یہ کیا کیس بنایا جاتا ہے ؟ جیسے تحریری مواد میں جس میں باطل نظریات ، اور مخصوص مکتبہ فکر کے لوگوں کی قرآن وسنت کے دلائل کے ساتھ نفی کی جائے ، تو مخالفین کی جانب سے کس قسم کی قانونی پیچیدگیاں سامنے آتی ہیں یا آ سکتی ہیں ؟
ہمارے ایک جاننے والے ہیں انھوں نے عید میلاد النبی پر ایک پمفلٹ چھپوایا تھا جس پر انکے اوپر کیس بن گیا جس میں اب ضمانت ہو گئی ہے ضمانت کی صورت یہ ہوئی کہ ان کو اس سے ہی انکار کرنا پڑا کہ یہ ہم نے چھاپا ہے فیصل آباد میں کسی پر ایسا ہی کیس بنا تھا اور اسکے وکیل نے اس کو غلط مشورہ دیا کہ قبول کر لو تو وہ پھنس گیا اور جیل جانا پڑا
قانون میں جس میٹیریل پر کیس بنتا ہے اسکو ہیٹ میٹیریل کہتے ہیں کہ جس سے کسی فرقے کے جذبات مجروح ہوتے ہوں پس کوئی بھی فرقہ والا اس طرح کا کیس کسی پر بھی کر سکتا ہے کیس خود بخود نہیں ہوتا بلکہ متاثرہ شخص ثبوت کے ساتھ کرتا ہے

مجھے کچھ معلومات چاہیئے ہیں کہ ہماری موجودہ حکومت اور ادارے زیادہ تر حنفی مسالک کی ترجمانی کرتے ہیں۔
حکومت کو حنفیت سے یا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اکثریت سے غرض ہو تی ہے تبھی تو شرک کی پشت پناہی کرتے ہے
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاکم اللہ خیرا۔۔۔

اس وقت پاکستان میں بہت سی مذہبی جماعتیں ہیں ، اور تمام ہی اپنے اپنے نظریات کا پرچار کر رہیں ہیں ، لیکن
پاکستان کے آئین کے تحت مذہبی رجحانات کی کیا صورتیں ہیں ؟
مجھے اس پر معلومات کی اشد ضرورت ہے۔
اور بھائی اس کے متعلق بھی کچھ بتادیں۔
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
جزاکم اللہ خیرا۔۔۔
اور بھائی اس کے متعلق بھی کچھ بتادیں۔
میرے علم کے مطابق اس پر بھی وہی ہیٹ میٹیریل والا فارمولا لاگو ہوتا ہے البتہ اس قسم کے معملات میں اصل چیز ثبوت ہوتی ہے البتہ اگر کوئی اپنے مسلک والوں کے اندر ہی کچھ کہتا ہے تو اس پر دوسرے اعتراض نہیں کر سکتے کہ اپنی مسجد یا اپنے جلسہ میں ہمارے خلاف کیوں بات کی ہاں اگر آپ کی بات مسجد یا جلسہ کی جگہ سے باہر جاتی ہے تو کوئی بھی اعتراض کر سکتا ہے اور کیس بن سکتا ہے مگر عموما قانونی مشکلات کی وجہ سے لوگ ایسا کرتے نہیں ہیں باقی کوئی اور بھائی معلومات دے سکے تو مجھے بھی فائدہ ہو گا
 
Top