• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث مولوی یا کوئی شیعہ ذاکر

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
فسقِ یزید ؒ پر دعویٰ اجماع کا کیا جا رہا ہے لیکن حیرت ہےامام ابن تیمیہ ؒ پر جو اس کے متعلق ایک نہیں تین مؤقف بیان فرماتے ہیں ۔ امام غزالی ؒ امیر یزید ؒ کی تحسین کرتے ہیں ۔قاضی ابو بکرابن العربی ؒ امیر یزید ؒ پر کفر و فسق کے فتوے لگانے والوں پر شدید نقد کر رہے ہیں۔ جن مؤرخین نے فسق و کفر کے فتوے لگائیں ہیں تو ان کی نظر میں بھی وہی روایات تھیں جن کا بطلان روزِ روشن کی طرح عیاں بھی ہو چکا ہے اور بیاں بھی۔ تو اب امیر یزید ؒ پر فسق کے متعلق ان روایات کو ہزار بار پیش کر کے دعویٰ کرنا اندھی تقلید ہے یا پھر بنو اُمیہ سے بے جا تعصب۔ امیر یزید ؒ کی عالم اسلام میں متفقہ بیعت ہونے پر اجماعِ صحابہؓ منعقد ہو چکا تھا جس کا انکار سوائے سبائیت و رافضیت کا راگ الاپنے والوں کے اورکسی کو نہیں ہے ۔
 
difa-e- hadis

رکن
شمولیت
جنوری 20، 2017
پیغامات
294
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
71
راوی قیس بن ابی حازم بنو امیہ کے خلاف روایات گھڑنے کے معاملے مشھور تھے -"حواب کے کتوں کے بھونکنے" والی روایت بھی قیس بن ابی حازم سے مروی ہے جس میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله عنہ پر تبرّا ہے
ایسا کس محدث نے کہا ہے کہ قیس بن حازم رافضی تھے یا آں جناب کی اپنی افتراء ہے اور موصوف بغض بنو امیہ سے بتا رہے ہیں دلیل کے طور پر حدیث حوب کا حوالہ دے رہے ہیں جس میں بنو امیہ کا ‏ذکر سرے سے ہے ہی نہیں وللعجب
اور جنگ میں یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کو نیزہ کس نے مارا تو طلحہ رضی اللہ عنہ کے تیر کا کیونکر معلوم ہو سکتا ہے۔

اریخ کی کتابوں میں تو یہ بھی ہے کہ جنگ صفین میں عمار بن یاسر رضی الله عنہ کو مالک الاشتر کے ساتھیوں نے شہید کیا تھا (جو حضرت علی رضی الله عنہ کے شیعوں میں سے تھا) تاکہ "باغی گروہ " ہونے کا الزام سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے گروہ پر آ جائے -اب اس بارے میں آپ کیا کہیں گے ؟؟
اس بارے میں ایک روایت بھی صحیح نہیں
 
difa-e- hadis

رکن
شمولیت
جنوری 20، 2017
پیغامات
294
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
71
فسقِ یزید ؒ پر دعویٰ اجماع کا کیا جا رہا ہے لیکن حیرت ہےامام ابن تیمیہ ؒ پر جو اس کے متعلق ایک نہیں تین مؤقف بیان فرماتے ہیں ۔ امام غزالی ؒ امیر یزید ؒ کی تحسین کرتے ہیں ۔قاضی ابو بکرابن العربی ؒ امیر یزید ؒ پر کفر و فسق کے فتوے لگانے والوں پر شدید نقد کر رہے ہیں۔ جن مؤرخین نے فسق و کفر کے فتوے لگائیں ہیں تو ان کی نظر میں بھی وہی روایات تھیں جن کا بطلان روزِ روشن کی طرح عیاں بھی ہو چکا ہے اور بیاں بھی
یہ آپ کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے امت کے آئمہ اکابرین نے یزید کو تاریخی روایات کی بنیاد پر نہیں بلکہ فرمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں فاسق قرار دیا ہے مثلا

قریش کے چھوکرے
میری امت کی ہلاکت قریش کے قبیلوں کے ہاتھ سے
60 سال بعد نمازیں ضائع ہونا اور خواہشات کی پیروی وغیرہ

فسقِ یزید ؒ پر دعویٰ اجماع کا کیا جا رہا ہے لیکن حیرت ہےامام ابن تیمیہ ؒ پر جو اس کے متعلق ایک نہیں تین مؤقف بیان فرماتے ہیں ۔ امام غزالی ؒ امیر یزید ؒ کی تحسین کرتے ہیں
شاہ ولی اللہ نے پر اجماع نقل کیا ہے
ابن حجر الھیثمی نے اجماع نقل کیا ہے(الصواعق المحرقہ 220)
 
difa-e- hadis

رکن
شمولیت
جنوری 20، 2017
پیغامات
294
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
71
کبھی تخصیص کے متعلق کچھ پڑھا بھی ہے؟ کہ تخصیص ہے کیا، اور کس طرح ثابت ہوتی ہے؟

یہ تخصیص حکمرانوں کے بارےمیں ہے

قریش کے چھوکرے
میری امت کی ہلاکت قریش کے قبیلوں کے ہاتھ سے
60 سال بعد نمازیں ضائع ہونا اور خواہشات کی پیروی
یہ سب احادیث ہی یزید کے معاملے کو خاص کرتی ہیں یہ کوئی فقہ کا معاملہ نہیں بلکہ احادیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ثابت ہے فقہ کو چھوڑ کر کبھی کتاب الامر بھی پڑھ لیا کریں

بالفرض آپ کا دعوی باطل درست مان بھی لیا جائے تو تمام فاسق منافق قرار پاتے ہیں!
میں نے یہ نہیں کہا کہ ہر فاسق منافق ہی ہوتا ہے مگر منافق فاسق ہی ہوتا ہے​
جیسے ہر مسلمان مومن نہیں ہوتا مگر ہرمومن مسلمان ہوتا ہے رہی بات یزید کی تواس کا جان بوجھ کر نمازیں ترک کرنا معروف امر ہے اور جان بوجھ کر نمازیں ترک کرنے والے کو احادیث میں کیا کہا ہے یہ آپ بھی جانتے ہیں
 
difa-e- hadis

رکن
شمولیت
جنوری 20، 2017
پیغامات
294
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
71
قيس بن حازم کا ترجمہ لکھیں
ابن معین نے ثقه کہا ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٢) ابن حبان نے ثقات میں ذکر کیا ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٣) امام العجلی نے ثقات میں نقل کیا ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٤) امام مسلم نے اس سے روایت لی ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٥) امام بخاری نے اس سے روایت لی ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٦) یعقوب بن شیبہ نے ثقه کہا ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٧) ابن شاہین نے اس کو ثقات میں نقل کیا ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٨) حافظ ابن حجر نے ثقه کہا ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٩) امام ذھبی (اس سے حجت لینا پر اجماع لکھا ہے )[/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](١٠) امام ابن کثیرنے اس کی روایت کو صحیح کہا ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](١١) شیخ شعيب الأرنؤوط (شیخین کی شرط پر قرار دیا ہے )[/FONT]
(١٢) شیخ البانی
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہ تخصیص حکمرانوں کے بارےمیں ہے
قریش کے چھوکرے
میری امت کی ہلاکت قریش کے قبیلوں کے ہاتھ سے
60 سال بعد نمازیں ضائع ہونا اور خواہشات کی پیروی
یہ سب احادیث ہی یزید کے معاملے کو خاص کرتی ہیں یہ کوئی فقہ کا معاملہ نہیں بلکہ احادیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ثابت ہے فقہ کو چھوڑ کر کبھی کتاب الامر بھی پڑھ لیا کریں
میاں جی! کتاب الامر بھی فقہ سے مبرا نہیں!
آپ سے جس امر کی تخصیص مطلوب ہیں وہ پیش کریں!
معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو معلوم ہی نہیں کس تخصیص کا مطالبہ ہے!
آپ ان روایات سے ''تعین'' کو ''تخصیص'' گمان کر رہے ہو!
گو کہ آپ کا ''تعین'' بھی باطل ہے!
میں نے یہ نہیں کہا کہ ہر فاسق منافق ہی ہوتا ہے مگر منافق فاسق ہی ہوتا ہے​
جیسے ہر مسلمان مومن نہیں ہوتا مگر ہرمومن مسلمان ہوتا ہے
تو آپ نے یزید رحمہ اللہ کو منافق کیوں کر قرار دیا؟
کیا آپ کو شیطان نے وحی کی تھی؟
اپنے الفاظ دیکھیں:
کیونکہ اجماع امت کے مطابق یزید فاسق و فاجر ہے اور مومن فاسق و فاجر تو نہیں ہو سکتا ہاں منافق فاسق و فاجر ضرور ہوتا ہے تو یزید اجماع امت کے مطابق منافق ہے
آپ نے تو یہاں بوجہ فسق منافق ہونے پر اجماع کا جھوٹا دعوی بھی کردیا!
رہی بات یزید کی تواس کا جان بوجھ کر نمازیں ترک کرنا معروف امر ہے اور جان بوجھ کر نمازیں ترک کرنے والے کو احادیث میں کیا کہا ہے یہ آپ بھی جانتے ہیں
آپ کا کیا ہے! آپ نے بہتان باندھنے میں حیا تھوڑا کرنی ہے!
اتنی تہمتیں دھریں ہیں، ایک تہمت اور سہی!
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
یہ آپ کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے امت کے آئمہ اکابرین نے یزید کو تاریخی روایات کی بنیاد پر نہیں بلکہ فرمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں فاسق قرار دیا ہے مثلا

قریش کے چھوکرے
میری امت کی ہلاکت قریش کے قبیلوں کے ہاتھ سے
60 سال بعد نمازیں ضائع ہونا اور خواہشات کی پیروی وغیرہ

شاہ ولی اللہ نے پر اجماع نقل کیا ہے
ابن حجر الھیثمی نے اجماع نقل کیا ہے(الصواعق المحرقہ 220)
میں نے آپ سے پہلے بھی کہا تھا کہ امیر المؤمنین یزید ؒ بن معاویہ ؓ کے فسق کے متعلق رسول اللہ ﷺ کا کوئی قول نقل فرمادیں مگر پتہ نہیں آپ ایسا کیوں نہیں کر پا رہے ؟ اگر بنو اُمیہ کے خلفاء اور خصوصاً امیر یزید ؒ سے اتنی شدید نفرت رہی تو کہیں یہ جذبہ آپ کو بغض ِ معاویہ ؓ اور پھربغضِ صحابہ کرام ؓ کی سرحد تک نہ لے جائے ۔ اگر آپ کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ( اور یقیناً نہیں ہے)تو اس معاملے میں کفِ لسان ہی آپ کے لیے بہتر ہے۔ورنہ آخرت میں اس کےمتعلق شدید مؤاخذہ کا اندیشہ ہے۔
اس بنیادی حقیقت کو ہمیشہ مد ِ نظر رکھیں کہ تاریخ کا ایک حصہ امیر یزید ؒ کے حق میں اور حضرت حسینؓ کے یکسر خلاف ہے ۔لیکن چونکہ ہمارے لیے دونوں ہستیاں محترم و معظم ہیں اسی لیے ہمیں تاریخی روایات کو قبول کرنے میں احتیاط ملحوظ رکھنی پڑتی ہے۔
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304

یہ تخصیص حکمرانوں کے بارےمیں ہے

قریش کے چھوکرے
میری امت کی ہلاکت قریش کے قبیلوں کے ہاتھ سے
60 سال بعد نمازیں ضائع ہونا اور خواہشات کی پیروی
یہ سب احادیث ہی یزید کے معاملے کو خاص کرتی ہیں یہ کوئی فقہ کا معاملہ نہیں بلکہ احادیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ثابت ہے فقہ کو چھوڑ کر کبھی کتاب الامر بھی پڑھ لیا کریں

میں نے یہ نہیں کہا کہ ہر فاسق منافق ہی ہوتا ہے مگر منافق فاسق ہی ہوتا ہے
جیسے ہر مسلمان مومن نہیں ہوتا مگر ہرمومن مسلمان ہوتا ہے رہی بات یزید کی تواس کا جان بوجھ کر نمازیں ترک کرنا معروف امر ہے اور جان بوجھ کر نمازیں ترک کرنے والے کو احادیث میں کیا کہا ہے یہ آپ بھی جانتے ہیں
فکر رافضیت نے انسانوں کی عقل سلب کرلی -

بالفرض اگر یزید بن معاویہ ؒ ایسا ہی تھا جیسا کہ رافضی افکار رکھنے والوں کا قول ہے - کہ وہ جان بوجھ کر نمازیں ترک کرتا تھا ، زانی ، شرابی ، بدکار تھا محرمات سے نکاح وغیرہ بھی کرتا رہا - تو سوال ہے کہ اس دور میں موجود اصحاب رسول ، ابن عمر، ابن عباس ، ابن علی ، ابن زبیر رضوان الله اجمعین جو امر بلمعروف و نہی عن المنکر کا پیکر تھے - کیسے یزید بن معاویہ ؒ کی ان نامعقول اور خلاف اسلام افعال کو خاموشی سے برداشت کرتے رہے - اگر کوئی کہے اس امر بلمعروف و نہی عن المنکر کی ابتداء ابن علی (حضرت حسین رضی الله عنہ ) سے ہوئی - تو جواب یہ ہے کہ فاسق و ظالم و جابر امیر کے خلاف جہاد کا یہ طریقہ ہرگز سنّت رسول کے مطابق نہیں کہ فوراً تلوار اٹھا لی جائے- سنّت طریقہ یہ ہے کہ جابر حکمران سے قتال سے پہلے اس کو تبلیغ کی جائے اور اس کو اس کی برائیوں کو زبان کے ذریے روکا جائے - کیا حضرت حسین اور دیگر صحابہ رضوان الله اجمعین نے یزید بن معاویہ کے ساتھ امر بلمعروف و نہی عن المنکر کا فعل سر انجام دیا - اگر وہ واقعی ایسا تھا جیسا کہ بیان کیا جاتا ہے؟؟ -کوئی ایسی روایت ہے تو پیش کی جائے جس میں واضح ہو کہ امیر یزید بن معاویہ ؒکے زانی یا بدکار یا ظالم ہونے یا نمازیں ترک کرنے پر اصحاب کرام کی طرف سے اس کو عار دلائی گئی ہو ؟؟ ورنہ دوسری صورت میں تو یہ تمام اکابرین اصحاب رسول گناہ گار ثابت ہوتے ہیں کہ امیر یزید بن معاویہ ؒ یہ سب کچھ کرتا رہا لیکن کسی کو اس کو تبلیغ کرنے کی توفیق نہ ہوئی ؟؟
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
ابن معین نے ثقه کہا ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٢) ابن حبان نے ثقات میں ذکر کیا ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٣) امام العجلی نے ثقات میں نقل کیا ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٤) امام مسلم نے اس سے روایت لی ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٥) امام بخاری نے اس سے روایت لی ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٦) یعقوب بن شیبہ نے ثقه کہا ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٧) ابن شاہین نے اس کو ثقات میں نقل کیا ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٨) حافظ ابن حجر نے ثقه کہا ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](٩) امام ذھبی (اس سے حجت لینا پر اجماع لکھا ہے )[/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](١٠) امام ابن کثیرنے اس کی روایت کو صحیح کہا ہے [/FONT]
[FONT=simplified arabic, serif](١١) شیخ شعيب الأرنؤوط (شیخین کی شرط پر قرار دیا ہے )[/FONT]
(١٢) شیخ البانی
ضروری نہیں کہ ثقہ راوی کی ہر روایت صحیح تسلیم کی جائے - بعض اوقات روایت کے راوی ثقہ ہوتے ہیں لیکن روایت مرسل ہوتی ہے -اس لئے قابل قبول نہیں ہوتی

دوسری بات یہ کہ : خطيب البغدادی تاریخ بغداد لکھتے ہیں کہ وقد كان نزل الكوفة وحضر حرب الخوارج بالنهروان مع علي بْن أبي طالب- قیس کوفہ گیا اور علی رضی الله تعالی عنہ کے ساتھ خوارج سے قتال بھی کیا-

قیس بن ابی حازم حضرت علی رضی الله عنہ کے حواریوں میں شامل رہا اور غالب گمان یہی ہے کہ وہیں سے اسے بنو امیہ کے خلاف روایت گھڑنے کا شوق پیدا ہوا ہو-

علی ابن المدينى ، يحيى بن سعيد سے نقل کرتے ہیں کہ قیس منکر الحدیث[/ARB]- (سير اعلام النبلاء: بقية الطبقة الأولى من كبراء التابعين: قيس بن أبي حازم)-
 
difa-e- hadis

رکن
شمولیت
جنوری 20، 2017
پیغامات
294
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
71
ضروری نہیں کہ ثقہ راوی کی ہر روایت صحیح تسلیم کی جائے - بعض اوقات روایت کے راوی ثقہ ہوتے ہیں لیکن روایت مرسل ہوتی ہے -اس لئے قابل قبول نہیں ہوتی
آپ اس میں ارسال ثابت کردیں

قیس بن ابی حازم حضرت علی رضی الله عنہ کے حواریوں میں شامل رہا اور غالب گمان یہی ہے کہ وہیں سے اسے بنو امیہ کے خلاف روایت گھڑنے کا شوق پیدا ہوا ہو-
اسی طرح ثور بن یزید کے بارے میں کیا فرمائیں گے جو علی رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتا تھا اسی نے یزید کی مغفورلھم والی روایت بیان کی ہے

علی ابن المدينى ، يحيى بن سعيد سے نقل کرتے ہیں کہ قیس منکر الحدیث[/ARB]- (سير اعلام النبلاء: بقية الطبقة الأولى من كبراء التابعين: قيس بن أبي حازم)-
اس کو جمہور نے ثقہ کہا ہے ایک جرح سے کوئی فرق نہیں پڑتا

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top