• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث پر ایک گستاخی کا الزام اور اس کا جواب

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اہل حدیث پر ایک گستاخی کا الزام اور اس کا جواب

سوال: اہل حدیث پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سمجھتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مر کر مٹی میں مل گئے ہیں (نعوذباللہ) ؟ اس اعتراض کا جواب کیا ہے؟
جواب: اہل شرک و بدعت جب مسلک اہل حدیث کی سچی اور کھری دعوت توحید کے سامنے عاجز ہو گئے تو انہوں نے عوام الناس کو اپنے حق میں کرنے کے لئے یہ پروپیگنڈا اختیار کیا، تاکہ اہل حدیث کے خلاف عوام کی حمایت حاصل کی جا سکے، اور پسِ پردہ اپنے باطل عقائد کو چھپایا جا سکے۔
ہمارا عقیدہ

ہم اہل سنت والجماعت (اہل حدیث) کا عقیدہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بشر تھے اور بشر ہی بشر کے لئے نمونہ ہوتا ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے فوت ہو گئے ہیں اور انبیاءکے جسموں کو مٹی نہیں کھاتی۔
 
Top