• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث کا آغاز - تاریخ و حقائق

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
السلام علیکم

اہل حدیث نام اپنے آگے لگانا ضروری ہے یا نہیں اس بارے میں کافی بات ہوچکی ۔ لیکن مجھے کوئی بھائی یہ بتادے کہ یہ نام وجود میں کب آیا ؟؟؟

تین عبارات پیش کردیتا ہوں ، اسے دیکھ لیجئے اور وضاحت فرمادے کوئ بھائی۔ مہربانی ہوگی۔

اول

ہندوستان کے مشہور عالمِ دین مولانا محمدشاہ صاحب شاہجہانپوری لکھتے ہیں:

"پچھلے زمانہ میں شاذ ونادر اس خیال کے لوگ کہیں ہوں توہوں؛ مگراس کثرت سے دیکھنے میں نہیں آئے؛ بلکہ ان کا نام ابھی تھوڑے ہی دنوں سے سنا ہے، اپنے آپ کوتووہ اہلحدیث یامحمدی یاموحد کہتے ہیں؛ مگرمخالف فریق میں ان کا نام غیرمقلد یاوہابی یالامذہب لیا جاتا ہے"۔
(الارشاد الی سبیل الرشاد:۱۳)

دونمبر

مولانا عبدالمجید صاحب سوہدروی لکھتے ہیں:

"مولوی محمدحسین صاحب بٹالوی نے اشاعۃ السنۃ کے ذریعہ اہلحدیث کی بہت خدمت کی، لفظ وہابی آپ ہی کی کوششوں سے سرکاری دفاتر اور کاغذات سے منسوخ ہوا اور جماعت کو اہلحدیث کے نام سے موسوم کیا گیا"۔
(سیرت ثنائی:۳۷۲)

نمبر تین

سرچارلس ایچی سن صاحب جو اس وقت پنجاب کے لفٹیننٹ گورنر تھے آپ کے خیرخواہ تھے؛ انہوں نے گورنمنٹ ہند کواس طرف توجہ دلاکر اس درخواست کومنظور کرایا اور پھرمولانا محمدحسین صاحب نے سیکریٹری گورنمنٹ کوجودرخواست دی اس کے آخری الفاظ یہ تھے:

"استعمال لفظ وہابی کی مخالفت اور اجراء نام اہلحدیث کا حکم پنجاب میں نافذ کیا جائے"۔
(اشاعۃ السنۃ:۱۱/ شمارہ نمبر:۲/ صفحہ نمبر:۲۶)

شکریہ
 
ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140

محترم بھائی آپ سے گزارش ہے آپ خطیب بغدادی ؒ کی کتاب "شرف اہل الحدیث" کا مطالعہ کر لیں۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ یہاں سے سہج صاحب کی پوسٹ فوری طورپر ہٹا کر ایک نیا موضوع بعنوان لفظ اہل حدیث کا آغاز کب ہوا؟ شروع کردیا جائے تاکہ سہج صاحب کو جواب دیا جاسکے۔ شکریہ
 
ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
مقلد ہمیشہ سے ہی اہل حق ،اہل حدیث پر زبان درازیاں کرتے ہیں اور لوگوں کو قرآن و حدیث کی بجائے اندھی تقلید کی دعوت دیتے ہیں اور الحمدللہ اہل حدیث کا منھج ،دعوت قرآن و حدیث ، لوگ بہت زیادہ قبول کر رہے ہیں جس سے مقلدین مزید پریشان ہو رہے ہیں جب ہمارا مذہب و عقیدہ قرآن و حدیث ہے تو جب سے قرآن حدیث ہے اسی وقت سے اہل حدیث ہیں ۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
السلام علیکم

اہل حدیث نام اپنے آگے لگانا ضروری ہے یا نہیں اس بارے میں کافی بات ہوچکی ۔ لیکن مجھے کوئی بھائی یہ بتادے کہ یہ نام وجود میں کب آیا ؟؟؟
ہدایت کی پیروی کرنے والے پر سلام!

الحمداللہ۔اہل حدیث کا لفظ دور صحابہ ہی میں معرض وجود میں آگیا تھا۔ ملاحظہ ہو: حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس جب کوئی نوجوان طلب حدیث کے لئے جاتا تو فرماتے: مرحبا بوصیۃ رسول اللہ امرنا رسول اللہ ان نوسع لکم فی المجلس وان نفھمکم الحدیث فانکم خلو فناو اھل الحدیث بعدنا
یعنی تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت مبارک ہو، ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دے رکھا ہے کہ ہم تمہارے لیے اپنی مجالس میں کشادگی کریں اور تمہیں احادیث سمجھائیں۔تم ہی ہمارے خلفاء ہو اور ہمارے بعد تم ہی اہل حدیث ہو۔ (شرف اصحاب الحدیث ص12)

اس روایت سے ثابت ہوا کہ بقول صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم نہ صرف تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین اہل حدیث تھے بلکہ تابعین عظام بھی لفظ اہل حدیث سے ملقوب تھے۔

تابعین کے اہل حدیث ہونے پر مزید کچھ حوالے پیش خدمت ہیں:

1۔ خلیفہ ہشام بن عبدالمالک نے حضرت امام زہری سے پوچھا: (این انتم اصحاب الحدیث) اہل حدیثو تم کہاں تھے۔(تذکرۃ الحفاظ،جلد1،صفحہ110)

2۔ امام شعبی نے اپنے شاگرد عامر کو ایک موقع پر کہا تھاکہ (امض بنا نفر من اصحاب الحدیث) اہل حدیث کا ایک گروہ بھی ہمارے ساتھ چلنا چاہیے۔(تذکرۃ الحفاظ،جلد1،صفحہ87)

3۔ امام ابن قتیبہ فرماتے ہیں کہ اعمش اور علاء بن عبدالرحمنٰ اہل حدیث تھے۔(المعارف،ص231،230)

4۔ ابن عمار فرماتے ہیں کہ عبدالمالک، عاصم الاحوال، عبیداللہ بن عمر اور یحییٰ بن سعید انصاری کوفہ اور مدینہ کے اہل حدیث کے ترازو ہیں۔(تاریخ بغداد،جلد14،صفحہ105)

صحابہ اور تابعین کے بعد تبع تابعین کے اہل حدیث ہونے کے دلائل مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ امام سفیان ثوری فرماتے کہ فرشتے آسمان کے اور اہل حدیث زمین کے چوکیدار ہیں۔ (شرف اصحاب الحدیث، صفحہ 65)

2۔ امام مسلم فرماتے ہیں: ایوب سختیانی، ابن عون، مالک بن انس، شعبہ، یحییٰ بن سعید قطان، عبدالرحمنٰ بن مہدی اور ان کے بعد آنے والے اہل حدیث تھے۔(مقدمہ صحیح مسلم، ص23)

الحمداللہ ثم الحمداللہ ثابت ہوا کہ صحابہ کرام، تابعین اور تبع تابعین اہل حدیث تھے اور لفظ اہل حدیث اسلام کے ابتدائی ادوار ہی میں معروف اور مسلمانوں میں زیر استعمال تھا۔

ہندوستان کے مشہور عالمِ دین مولانا محمدشاہ صاحب شاہجہانپوری لکھتے ہیں:

"پچھلے زمانہ میں شاذ ونادر اس خیال کے لوگ کہیں ہوں توہوں؛ مگراس کثرت سے دیکھنے میں نہیں آئے؛ بلکہ ان کا نام ابھی تھوڑے ہی دنوں سے سنا ہے، اپنے آپ کوتووہ اہلحدیث یامحمدی یاموحد کہتے ہیں؛ مگرمخالف فریق میں ان کا نام غیرمقلد یاوہابی یالامذہب لیا جاتا ہے"۔
(الارشاد الی سبیل الرشاد:۱۳)
اس حوالے کا اسکین مہیا کریں زائد عبارت کے ساتھ کیونکہ ہمیں اس میں تحریف اور دورغ گوئی کی بو آرہی ہے۔

مولانا عبدالمجید صاحب سوہدروی لکھتے ہیں:

"مولوی محمدحسین صاحب بٹالوی نے اشاعۃ السنۃ کے ذریعہ اہلحدیث کی بہت خدمت کی، لفظ وہابی آپ ہی کی کوششوں سے سرکاری دفاتر اور کاغذات سے منسوخ ہوا اور جماعت کو اہلحدیث کے نام سے موسوم کیا گیا"۔
(سیرت ثنائی:۳۷۲)

نمبر تین

سرچارلس ایچی سن صاحب جو اس وقت پنجاب کے لفٹیننٹ گورنر تھے آپ کے خیرخواہ تھے؛ انہوں نے گورنمنٹ ہند کواس طرف توجہ دلاکر اس درخواست کومنظور کرایا اور پھرمولانا محمدحسین صاحب نے سیکریٹری گورنمنٹ کوجودرخواست دی اس کے آخری الفاظ یہ تھے:

"استعمال لفظ وہابی کی مخالفت اور اجراء نام اہلحدیث کا حکم پنجاب میں نافذ کیا جائے"۔
(اشاعۃ السنۃ:۱۱/ شمارہ نمبر:۲/ صفحہ نمبر:۲۶)
اس بات سے قطع نظر کہ ان دو حوالوں میں بھی تھوڑی ہیرا پھیری کی گئی ہے آپ جیسے بھائیوں کے لئے ہم نے پہلے ہی اس کا جواب تیار کر رکھا ہے۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان حوالوں سے جو بات آپ کشید کرنا چاہ رہے ہیں کہ اہل حدیث کا نام انگریز کے دور میں رکھا گیا غلط اور بے بنیاد ہے۔ ملاحظہ ہو: جس کا ذکر نہ تھا سارے فسانے میں
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
السلام علیکم

جناب شاھدنذیر صاحب ایک سوال کا اور جواب عنایت فرمادیں تو مہربانی ہوگی ۔

آپ نے کہا ہے کہ اہل حدیث نام دور صحابہ سے چلاآرہا ہے اور دلائل سے بھی یہی لگتا ہے کہ اہلحدیث نام پہلے سے چلا آرہا ہے ۔

اوپر جتنے بھی حوالے آپ نے پیش کئے ان میں مخاطب اہل علم حضرات ہیں، طالب علم حضرات ہیں اور کہیں اہل علم کا اہل علم کو خطاب ہے ۔

سوال یہ ہے کہ طالب علم یا اہل علم کو اہلحدیث کہا گیا ہے لیکن آج جوتیاں جوڑنے والے کو اور دودھ بیچنے والے اور ٹرک ڈرائیور کو ،اے بی سی پڑھنے والے کو جو کسی ایک حدیث کا بھی حافظ نہیں، کو کیسے اہل حدیث مان لیا جائے ؟

کیا اہل علم اہلحدیث اور جاہل اہلحدیث کی کوئی تفریق آپ بتاسکتے ہیں ۔

باقی بات ان شاء اللہ آپ کے جواب کے بعد۔

شکریہ
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top