• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث کے پندرہ امتیازی مسائل اور امام بخاری رحمہ اللہ از شیخ زبیر علی زئی

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
۱۰۔ طاق رکعت میں دو سجدوں کے بعد بیٹھ کر اٹھنا:
امام بخاری نے باب باندھا ہے:
’’باب من استوی قاعداً فی وتر من صلاتہ ثم نھض‘‘
باب جو اپنی نماز کی طاق رکعت میں سیدھا بیٹھ جائے، پھر کھڑا ہو۔
(قبل ح ۸۲۳)

یہ مسئلہ بھی امام بخاری نے حدیث سے ثابت کیا ہے کہ نبی ﷺ اپنی نماز کی طاق رکعت میں سیدھا بیٹھے بغیر کھڑے نہیں ہوتے تھے۔ (ح ۸۲۳)
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
۱۱۔ ہاتھ زمین پر رکھ کر اٹھنا:
طاق رکعت سے اٹھتے وقت کس طرح زمین پر ہاتھ رکھنے چاہئیں؟ یہ مسئلہ بھی امام بخاری نے دلیل کے ساتھ واضح کر دیا ہے اور درج ذیل باب باندھا ہے:

’’کیف یعتمد علی الأرض إذا قام من الرکعۃ‘‘
جب (طاق) رکعت سے کھڑا ہو تو زمین پر ہاتھ کس طرح رکھے؟
(قبل ح ۸۲۴)
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
۱۲۔ اکہری اقامت:
امام بخاری نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ حدیث سے استدلال کر کے فرمایا:

’’باب الإقامۃ واحدۃ إلا قولہ: قد قامت الصلاۃ‘‘
باب: قد قامت الصلاۃ کے سوا اقامت اکہری ہے۔
(قبل ح ۶۰۷)
معلوم ہوا کہ امام بخاری اہلِ حدیث کی طرح اکہری اقامت کے قائل تھے، جبکہ دیوبندی و بریلویہ اس مسئلے میں امام بخاری کے خلاف ہیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
۱۳۔ نماز جنازہ میں فاتحہ کی قراءت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے کتاب الجنائز میں درج ذیل باب باندھا:

’’باب قراءۃ فاتحۃ الکتاب علی الجنازۃ‘‘
جنازے میں فاتحہ کی قراءت کا باب۔
(قبل ح ۱۳۳۵)

اس باب کے تحت امام بخاری نے وہ حدیث ذکر کی کہ (سیدنا) ابن عباس رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھی اور فرمایا : تاکہ تمہیں معلوم ہو جائے کہ یہ سنت ہے۔ (ح ۱۳۳۵)
یہاں سنت سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور یہ وہ سنت ہے جس پر عمل ضروری ہے ، کیونکہ سورہ فاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ دیکھئے فقرہ: ۶
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
۱۴۔ صف بندی میں کندھے سے کندھا اور قدم سے قدم ملانا:
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم میں سے ہر آدمی اپنے ساتھ والے کے کندھے سے کندھا اور قدم سے قدم ملاتا تھا۔ (صحیح بخاری: ۷۲۵)
اس حدیث پر امام بخاری نے درج ذیل باب باندھا ہے:

’’باب الزاق المنکب بالمنکب والقدم بالقدم فی الصف‘‘
صف میں کندھے سے کندھا اور قدم سے قدم ملانا۔
(قبل ح ۷۲۵)

یہ وہ مشہور مسئلہ ہے، جس سے دیوبندیہ و بریلویہ کو خاص چڑ ہے اور وہ اپنی مسجدوں میں ایک دوسرے سے ہٹ کر کھڑے ہوتے ہیں، سوائے چند اشخاص کے جن کا حکم کالمعدوم ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
۱۵۔ گاؤں میں نماز جمعہ :
بریلویہ و دیوبندیہ کا کتابی مذہب یہ ہے کہ گاؤں میں جمعہ نہیں ہوتا، اس کے سراسر برعکس امام بخاری نے درج ذیل باب لکھا ہے:

باب الجمعۃ فی القری والمدن
شہروں اور گاؤں میں جمعہ کا باب
(قبل ح ۸۹۲)

یعنی گاؤں ہو یا شہر، ہر جگہ نمازِ جمعہ درست ہے۔

تنبیہہ: آج کل کے عام دیوبندی و بریلوی عام اپنے ’’مولویوں‘‘ کے کتابی مذہب سے بغاوت کر کے گاؤں میں بھی نماز جمعہ پڑھتے ہیں اور یہ اس کی واضح دلیل ہے کہ تقلید کا بیت العنکبوت بڑی تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ والحمدللہ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
بعض عقائد اور نماز کے متعلق ان پندرہ مسائل سے صاف ثابت ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ دیوبندی یا بریلوی نہیں تھے بلکہ اہل ِ حدیث تھے۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سے مسائل ہیں ، جنہیں امیر المومنین فی الحدیث نے صحیح بخاری میں درج فرما کر اہل الرائے کے خود ساختہ قیاسی تفقہ کے پرخچے اڑا دئیے اور متبعین کتاب و سنت کے روشن مسلک کا آفاقی پرچم لہرا کر حجت تمام کر دی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ امام بخاری اور محدثین کرام کی قبور کو اپنے فضل و کرم اور رحمت کے انوار سے بھر دے۔ اُخروی زندگی میں ہمیں انبیاء ، صحابہ، تابعین، تبع تابعین اور صحیح العقیدہ ثقہ محدثین کی رفاقت نصیب فرمائے۔ آمین۔


---------ختم شد-----------
 
Top