• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل سنت کا منہج تعامل

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
شیخ الحدیث محمد عباس انجم گوندلوی حفظہ اللہ​

ڈاکٹر سید شفیق الرحمن صاحب حفظہ اللہ نے اس کتاب میں نہایت ہی احتیاط اور اعتدال کے ساتھ امت کو جو کہ فرقہ پرستی کی آگ کے شعلہ جوالہ میں جل رہی ہے ' وحدت و اتحاد کا جام شیریں پیش کیا ہے۔ اگر اس پر عمل کیا جائے تو کافی حد تک یہ آتشِ سوزاں ٹھنڈی ہو سکتی ہے اور ہمارا ملک امن و آشتی کا گہوارا بن سکتا ہے ۔ جناب سید صاحب کے قلم گہر بار نے شریعت و سلفیت کو بھی آشکارا کیا ہے اور خلاف شریعت کاموں پراور نظریات پر جو نفرت ہونی چاہیے اس سے بھی روشناس کیا ہے ۔ یعنی یہ کتاب اس دور کے لئے آئینہ حقیقت کشا ہے جس میں دیکھ کر امت کا جو شیرازہ بکھر چکا ہے' اسے یکجا کیا جا سکتا ہے ۔اللہ تعالیٰ شاہ صاحب کو اس پر جزائے خیر دے۔اور قارئین کے لئے مفید بنائے ۔ آمین

محمد عباس انجم گوندلوی
جامع مسجد صدیقیہ ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ​
 
Top