• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل علم اس پوسٹ کی وضاحت کر دیں ! کیا اللہ نُور نہیں ہے ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اہل علم اس پوسٹ کی وضاحت کر دیں !!!

کیا اللہ نُور نہیں ہے
اس بات کو یاد رکھیں کہ حقیقت یہ ہے کہ
اللہ نُور نہیں ہے کیونکہ اس ذات کو تو کسی آنکھ نے آج تک دیکھا ہی نہیں اور نہ کسی میں تاب ہے بلکہ نُور تو اللہ کی ایک مخلوق ہے۔ قران بھی اللہ کو ایک ناقابل بیان حقیقت یا ایک ہستی جسکا احاطہ الفاظ میں ممکن نہیں کے طور پر بیان کرتا ہے اور انسانی زبان میں اسکے لئے ایک مناسب مثال تلاش کرنا ممکن نہیں۔ اسی لئے اللہ قران میں ارشاد فرماتا ہے کہ ’’میرے لئے مثالیں نا گھڑو‘‘۔ النحل ۱٦۔ اسی طرح ہمیں یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ فرشتے نُور یا روشنی سے بنائے گئے ہیں لہذا خالق اور مخلوق ایک نہیں ہو سکتے ہیں۔

══════════════════════════════════════

نُور کا لفظ قران میں ہدایت، علم یا ایمان کے زمرے میں استعمال ہوا ہے جیسے کفر کے اندھیرے میں ہدایت کا نُور۔ اسی طرح اس لفظ کو اللہ کے ہر جگہ حاضر و ناظر ہونے کی مثال دینے کے لئے بھی استعمال کیا گیا یعنی اللہ ہی دنیا میں موجود تمام ہدایت کی روشنی و نُور کا منبع و سرچشمہ ہے۔ قران میں سورة النور آیت ۳۵ میں اسی ہدایت کی روشنی کی مثال دی گئی۔

اللهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ ۖ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ ۖ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِن شَجَرَةٍ مُّبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ ۚ نُّورٌ عَلَىٰ نُورٍ ۗ يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ ۗ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ

الله آسمانوں اور زمین کا نُور ہے اس کے نُور کی مثال ایسی ہے جیسے طاق میں چراغ ہو چراغ شیشے کی قندیل میں ہے قندیل گویا کہ موتی کی طرح چمکتا ہوا ستارا ہے زیتون کے مبارک درخت سے روشن کیا جاتا ہے نہ مشرق کی طرف ہے اور نہ مغرب کی طرف اس کا تیل قریب ہے کہ روشن ہوجائے اگرچہ اسے آگ نے نہ چھوا ہو روشنی ہے الله جسے چاہتا ہے اپنی روشنی کی راہ دکھاتا ہے اور الله کے لیے مثالیں بیان فرماتا ہے اور الله ہر چیز کا جاننے والا ہے۔ سورة النور آیت ۳۵
اب اگر اس آیت سے یہ نتیجہ اخذ کرلیا جائے کہ اللہ ہی نُور کا بنا ہے تو یہ بالکل غلط ہوگا کیونکہ ناصرف یہ پہلے بیان کی گئی آیتوں کا انکار ہوگا بلکہ اللہ توخود اس آیت میں فرما رہا ہے کہ ’’اس کے نُور کی مثال ایسی ہے‘‘ یعنی اللہ بذات خود انسانی زبان میں اپنی ہستی کے حوالے سے مثال دے رہا ہے تاکہ بات کی وضاحت ہو جائے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
حدیث کے اندر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے آپ نے فرمایا تھا :
نور أنی أراہ
اللہ تعالی نور ہے میں اسے کیسے دیکھ سکتا ہوں ۔
فرشتے بھی نور ہیں ۔ لیکن اس سے خالق و مخلوق کی مشابہت لازم نہیں آتی ۔ فرشتے نور ہیں لیکن مخلوق ہیں ۔ اللہ تعالی خالق ہے اور اللہ کی نورانیت ویسی ہے جو اللہ کو لائق ہے ۔
یہ شبہ نیا نہیں ہے ۔ صفات کے بارے میں یہ شبہ بہت پرانا ہے ۔ اللہ تعالی کی صفات ( سمع ، بصر ، ید ) وغیرہ کا انکار کرنے والے بھی ہی بہانہ بناتے ہیں کہ یہ چیزیں تو مخلوق کی بھی ہوتی ہیں ۔ اب خالق کے اندر بھی یہی چیزیں مان لی جائیں تو تشبیہ لازم آ جائے گی ۔ لہذا انہوں نے اللہ کی ان صفات انکار کردیا ۔
حقیقت یہ ہے کہ مخلوق کے لیے سمع بصر ید وغیرہ اس کی حیثیت کے لائق ہے جبکہ اللہ کے لیے یہ صفات اس کی شان کے مطابق ہیں ۔ یہاں تشبیہ کیسے لازم آئے گی ؟
در حقیقت صفات کے منکرین پہلے خود اپنے ذہن کے مطابق خالق و مخلوق کی صفات کو ایک جیسا تصور کرتے ہیں اور پھر جب نتیجہ نکلتا ہے اس کے ڈر سے انکار کردیتے ہیں ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
جزاک اللہ خیرا. علم میں اضافہ ہوا.
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
صحیح کیا ہے پهر؟ ؟؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ ۖ
کائنات کی کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں۔
قرآن، سورۃ الشوریٰ، آیت نمبر 11
 
Top