1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔۔
  2. محدث ٹیم منہج سلف پر لکھی گئی کتبِ فتاویٰ کو یونیکوڈائز کروانے کا خیال رکھتی ہے، اور الحمدللہ اس پر کام شروع بھی کرایا جا چکا ہے۔ اور پھر ان تمام کتب فتاویٰ کو محدث فتویٰ سائٹ پہ اپلوڈ بھی کردیا جائے گا۔ اس صدقہ جاریہ میں محدث ٹیم کے ساتھ تعاون کیجیے! ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔ ۔

اہم ترین کتب کو یونیکوڈائز کروانے میں محدث ٹیم کے ساتھ تعاون کیجیے!

'معلومات محدث فورم' میں موضوعات آغاز کردہ از کلیم حیدر, ‏جولائی 08، 2013۔

  1. ‏جولائی 08، 2013 #1
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,393
    موصول شکریہ جات:
    25,969
    تمغے کے پوائنٹ:
    981

    اہم ترین کتب کو یونیکوڈائز کروانے میں محدث ٹیم کے ساتھ تعاون کیجیے!


    قارئین کرام! ................................... السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    مسلمانوں کو ہر دور میں اپنے عقائد، عبادات، معاملات، مسلموں اور غیر مسلموں سے تعلقات، داخلی وخارجی اختلافات و نزاعات اور اخلاقیات غرضیکہ ہر شعبہ میں پیش آمدہ مسائل میں علما کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے۔ اور دین میں اس کی اہمیت کے پیش نظر علما بھی خاطر خواہ اس کا اہتمام کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔ کتاب وسنت اور سیرصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا بغور مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ فتویٰ دینا سنت اللہ، سنت رسولﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، سلف صالحین و ائمہ دین رحمہم اللہ کی سنت بھی ہے۔

    اسلام کے ابتدائی ادوار میں فتویٰ نویسی میں کتاب وسنت، آثار صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین عظام رحمہم اللہ کو بنیاد بنایا جاتا رہا لیکن قرون ثلاثہ کے بعد جب امت مسلمہ گروہی، مسلکی اور تقلیدی جمود کی وجہ سے فرقوں میں بٹ گئی اور ہر مفتی نے اپنے مذہب کے اصول وفروع کے مطابق فتویٰ دینا شروع کر دیا اور براہ راست کتاب وسنت اور دیگر ائمہ مجتہدین کی آراء کو نظر انداز کردیا گیا تو اس طرح کے تقلیدی جمود نے امت کو کتاب وسنت کے چشمہ صافی سے مستفیض ہونے سے محروم کر دیا۔اس کے برعکس اہل حدیث اور سلفی علما کا فتویٰ نویسی میں طریق کار اور انداز دیگر علما سے بالکل مختلف رہا۔ انہوں نے فتویٰ نویسی میں سلف کے طریقہ کو اپنایا اور کتاب و سنت پر اعتماد کرتے ہوئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وتبع تابعین عظام رحمہم اللہ اور دیگر ائمہ مجتہدین اور فقہائے عظام کے اقول سے خوب خوب استفادہ کیا۔

    آج کے اس تحقیقی اور سائنسی دور میں جب انٹرنیٹ معاشرے کا جزو لا ینفک بنتا جا رہا ہے اس بات کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ عوام الناس کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں وہ اپنے پیش آمدہ مسائل کا آسانی کے ساتھ شریعت کی روشنی میں حل معلوم کر سکیں۔ تو'مجلس التحقیق الاسلامی' نے 'محدث فتویٰ' کے نام سے ایسے پلیٹ فارم کا اجرا کیا۔

    اس پلیٹ فارم پر جہاں نت نئے سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں، وہاں اس امر پر بھی شد ومد سے کام جاری ہے کہ اب تک منہج سلف پر جو کتبِ فتاویٰ لکھی گئی ہیں۔ سب کی ٹائپنگ کرا کر محدث فتویٰ سائٹ پہ اپلوڈ کردیا جائے۔ اب تک محدث ٹیم ان کتب فتاویٰ کو محدث فتویٰ پہ پیش کرچکی ہے۔

    ان میں سے پہلی دو فتاویٰ کتب کو باقاعدہ رقم دے کر ٹائپ کروایا گیا ہے۔اور دوسری دو کتب کی ٹائپنگ فائل مہیا ہوگئی تھیں، سو ان پر صرف اپلوڈنگ کاخرچ دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ محدث ٹیم ذیل کی لسٹ میں موجود کتب فتاویٰ کو بھی محدث فتویٰ پہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ان فتاویٰ کتب میں سے '' ضمیمہ جدیدہ فتاویٰ ستاریہ '' کی ٹائپنگ کے علاوہ کسی بھی فتویٰ کی ٹائپنگ ہمارے پاس نہیں۔ اور کوشش کے باوجود نہ اب تک کہیں سے وصول کر پائے ہیں۔

    ادارہ محدث پر جہاں دوسرے کاموں کے بوجھ ہیں، وہاں پر ان کتب کو پہلے ٹائپ کروانے پہ رقم دینا اور پھر اپلوڈ کرنے والے حضرات کو ان کا معاوضہ دینا بھی ایک ایسا بوجھ ہے، جو ادارہ کےلیے خاصی مشکلات پیش کررہا ہے۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ اس ہمیشہ رہنے والے کارِ خیر (صدقہ جاریہ) میں آپ حضرات سے کچھ یوں تعاون کی صورت پیش کی جائے۔

    ہمیں اپنے ساتھیوں پر فخر واعتماد ہے کہ ہم نے جب کسی دینی مقصد کیلئے تعاون کی اپیل کی ہے (جیسے پچھلے دنوں سکینر کا مسئلہ درپیش تھا)، ساتھیوں نے ہمیشہ ہماری پکار پر لبیک کہا اور ہماری توقع سے بڑھ کر ہمارا ساتھ دیا۔

    معزز اراکین:
    ایک ساتھ مل جل کراور تعاون سے کام کرتے ہوئے ان شاءاللہ ایک دن وہ بھی آئے گا کہ انٹر نیٹ پہ منہج سلف پر لکھے گئے فتاویٰ کا انسائیکلوپیڈیا دستیاب ہوگا۔ ایک ایک سوال کا جواب تیس چالیس مختلف کتبِ فتاویٰ جات سے آرہا ہوگا جو ہر پیاسے کی پیاس بجھا رہا ہوگا۔ اور جس جس نے بھی اس کار خیر میں جتنا بھی حصہ ڈالا ہوگا۔ اسی حساب سے ہمیشہ کےلیے نیکیوں میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دین حنیف کی ہر ممکن حد تک خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین
     
    Last edited by a moderator: ‏جون 22، 2016
    • زبردست زبردست x 23
    • شکریہ شکریہ x 9
    • پسند پسند x 7
    • متفق متفق x 2
    • لسٹ
  2. ‏جولائی 08، 2013 #2
    عزمی

    عزمی رکن
    شمولیت:
    ‏جون 30، 2013
    پیغامات:
    190
    موصول شکریہ جات:
    292
    تمغے کے پوائنٹ:
    43

    بہت اہم کام ہو رہا ہے ،اللہ آپکو کامیاب فرمائیں۔
     
    • پسند پسند x 7
    • شکریہ شکریہ x 6
    • متفق متفق x 1
    • لسٹ
  3. ‏جولائی 09، 2013 #3
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,393
    موصول شکریہ جات:
    25,969
    تمغے کے پوائنٹ:
    981

    جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدارین

    آمین ثم آمین
     
    • پسند پسند x 8
    • شکریہ شکریہ x 5
    • لسٹ
  4. ‏جولائی 09، 2013 #4
    عکرمہ

    عکرمہ مشہور رکن
    شمولیت:
    ‏مارچ 27، 2012
    پیغامات:
    658
    موصول شکریہ جات:
    1,832
    تمغے کے پوائنٹ:
    157

    کلیم بھائی آپ نے جو’’فتاوی جات‘‘کی لسٹ دی ہے،یہ سب اردو میں ہیں اور پی ڈی ایف میں۔۔۔؟؟
     
    • شکریہ شکریہ x 8
    • پسند پسند x 3
    • لسٹ
  5. ‏جولائی 09، 2013 #5
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,393
    موصول شکریہ جات:
    25,969
    تمغے کے پوائنٹ:
    981

    جی بھائی سب اردو میں ہیں۔ اور ان میں اکثر تو ہماری ویب پر اپلوڈ بھی ہیں۔ بحمدللہ
     
    • پسند پسند x 5
    • شکریہ شکریہ x 3
    • لسٹ
  6. ‏جولائی 09، 2013 #6
    عکرمہ

    عکرمہ مشہور رکن
    شمولیت:
    ‏مارچ 27، 2012
    پیغامات:
    658
    موصول شکریہ جات:
    1,832
    تمغے کے پوائنٹ:
    157

    فتاوی علامہ سید بدیع الدین شاہ راشدی مل سکتی ہے؟؟؟؟
     
    • شکریہ شکریہ x 8
    • پسند پسند x 2
    • لسٹ
  7. ‏جولائی 09، 2013 #7
    رضا میاں

    رضا میاں سینئر رکن
    جگہ:
    Virginia, USA
    شمولیت:
    ‏مارچ 11، 2011
    پیغامات:
    1,549
    موصول شکریہ جات:
    3,498
    تمغے کے پوائنٹ:
    384

    بہت اہم کام ہے۔ لیکن ان میں سے کافی کتب کتاب وسنت ڈاٹ کام میں موجود نہیں ہے۔ پہلے انہیں اپلوڈ تو کر دیں۔ یہ کافی اہم کتابیں ہیں۔ جزاک اللہ خیرا
    اگر الیکٹرونک کاپیز پہلے سے موجود ہیں پھر تو بالکل دیر مت لگائیں۔
     
    • شکریہ شکریہ x 9
    • پسند پسند x 3
    • متفق متفق x 1
    • لسٹ
  8. ‏جولائی 09، 2013 #8
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,393
    موصول شکریہ جات:
    25,969
    تمغے کے پوائنٹ:
    981

    لسٹ میں پیش کیے گئے فتاویٰ میں سے ذیل کی لسٹ میں پیش تمام فتاویٰ محدث لائبریری پر اپلوڈ ہیں۔ بحمد للہ
    باقی فتاویٰ حصاریہ اسکین ہوچکا ہے، اس کےعلاوہ باقی فتاویٰ کو بھی جلد از جلد اپلوڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان شاءاللہ
     
    • پسند پسند x 5
    • زبردست زبردست x 5
    • شکریہ شکریہ x 3
    • لسٹ
  9. ‏جولائی 09، 2013 #9
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,393
    موصول شکریہ جات:
    25,969
    تمغے کے پوائنٹ:
    981

    اس وقت تو نہیں مل سکتی، کوشش ہماری اب یہی ہوگی کہ ان تمام کتب فتاویٰ کو لائبریری پر جلد سے جلد اپلوڈ کردیا جائے۔ آپ بھائیوں سے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔
     
    • پسند پسند x 7
    • شکریہ شکریہ x 2
    • لسٹ
  10. ‏جولائی 09، 2013 #10
    شاکر

    شاکر تکنیکی ناظم رکن انتظامیہ
    جگہ:
    جدہ
    شمولیت:
    ‏جنوری 08، 2011
    پیغامات:
    6,596
    موصول شکریہ جات:
    21,364
    تمغے کے پوائنٹ:
    891

    کلیم حیدر بھائی،
    جن کتب کی ٹائپنگ ہمیں درکار ہے۔ ان کے سامنے اگر اندازے سے ٹائپنگ اور پروف کی رقم لکھ دی جائے تو بہتر رہے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ ہم یہاں اگر پیسوں میں تعاون کی بات کر رہے ہیں تو اس کا تخمینہ کیا ہے۔
     
    • شکریہ شکریہ x 7
    • پسند پسند x 4
    • متفق متفق x 4
    • زبردست زبردست x 3
    • لسٹ
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں