• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایثار۔ تفسیر السراج۔ پارہ:4

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ۝۰ۥۭ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَيْءٍ فَاِنَّ اللہَ بِہٖ عَلِيْمٌ۝۹۲ كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلًّا لِّبَنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اِلَّا مَا حَرَّمَ اِسْرَاۗءِيْلُ عَلٰي نَفْسِہٖ مِنْ قَبْلِ اَنْ تُنَزَّلَ التَّوْرٰىۃُ۝۰ۭ قُلْ فَاْتُوْا بِالتَّوْرٰىۃِ فَاتْلُوْھَآ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ۝۹۳
جب تک تم اپنی پیاری چیزوں میں سے خرچ نہ کرو، بھلائی کو ہرگز حاصل نہیں کرسکتے اور جو تم خرچ کرتے ہو، وہ اللہ کو معلوم ہے۔۱؎(۹۲)تورات نازل ہونے سے پہلے بنی اسرائیل کو سب کھانے حلال تھے۔ سواان کے جو یعقوب (علیہ السلام) نے اپنی جان۲؎ پر آپ حرام کرلیے تھے۔توکہہ تورات لاؤ اور اس کو پڑھو۔ اگرتم سچے ہو۔۳؎ (۹۳)
ایثار
۱؎ محبت کا اشتقاق حَبَّۃٌ سے کیا گیا ہے جس کے معنی سودائے قلب کے ہیں، اس لیے اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ خدا کی راہ میں وہ چیزیں دو جنھیں تم دل کی گہرائیوں سے چاہتے اور عزیز رکھتے ہو۔ یہی وجہ ہے کہ جب آیت نازل ہوئی توصحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے مختلف طریق ایثار کے استعمال کئے۔ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا یارسول اللہ! مجھے ہر بیربیرحاء زیادہ پسند ہے ۔ اسے قبول فرمائیے۔ عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ مجھے میری لونڈی مرجانہ بہت مرغوب ہے ، اسے آزاد کئے دیتا ہوں اورزید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے کہا مجھے اپنے گھوڑے سبل سے عشق ہے ۔ یہ مجاہدین کے لیے صدقہ ہے ۔ گویا جو جن کے پاس تھا، وہ خدا کی راہ میں دے دیا گیا۔آیت کا مفہوم بھی یہی ہے کہ بلا کسی تخصیص کے ہر محبوب اور عزیز شے اس قابل ہے کہ خدا کی راہ میں اسے دے دیاجائے۔مقام بروتقویٰ کا تقاضا بھی یہی ہے کہ مال ودولت،عزت وجاہ ہرچیز کو اس کے حصول کے لیے وقف کردیاجائے۔؎

۲؎ خدا کا دین چونکہ فطرتِ انسانی کی کمزوریوں کو سامنے رکھ کر تجویز کیا گیا ہے، اس لیے اس میں کوئی بات بھی مضر یا غیر مرغوب نہیں، البتہ بعض وقت علماء فکر ونظر اپنی طرف سے اس میں بعض تفاصیل ایسی پیدا کردیتے ہیں جو آئندہ چل کر دین کی سہولت وشگفتگی کے لیے مضر پڑتی ہیں، اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں توضیح فرمادی کہ اصل دین میں یہودیوں کے لیے تمام پاکیزہ چیزیں حلال تھیں اور کھانے پینے کے معاملہ میں کوئی ناجائز پابندی نہ تھی مگر انھوں نے از راہِ احتیاط بعض چیزیں تقشف اورزہد کو بڑھانے کے لیے اپنے اوپر حرام قرار دے لیں۔ مثلاً اونٹ کا گوشت حضرت یعقوب علیہ السلام عرق النساء کی وجہ سے استعمال نہیں فرماتے تھے مگر ان لوگوں نے مطلقاً اس سے احتراز مناسب سمجھا، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اسے حلال قرار دیا تھا۔فرمایا۔ اس نوع کی زیادتیاں افترا علی اللہ کے مترادف ہیں اور وہ شخص ظالم ہے جو زہد وتقشف کے نام پر خواہ مخواہ دین میں دشواریاں پیدا کرتا ہے۔

۳؎ یہودیوں کومسلک ابراہیمی پرگامزن ہوجانے کی تلقین کی ہے جو توحید وفطرت کی راہ ہے ۔ جس میں شرک وبدعات کی رسوم کو قطعاً دخل نہیں۔ واضح، سہل اور بالکل صحیح مذہب ہے ۔
حل لغات
{البر} بھلائی۔ کامل نیکی {حِلٌّ}حَلَالٌ۔ جائز درست۔
 
Top