• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایثار و قربانی

اداس ساحل

مبتدی
شمولیت
جنوری 04، 2012
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
87
پوائنٹ
0
ایثار و قربانی

ایثار و قربانی

ایثار و قربانی

خلافت راشدہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ ، حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ، حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے ایسی مثالیں قائم کیں جن کو اگر ایک اپنا لیا جائے تو امت مسلمہ کی بے حالی ، خوش حالی کی اعلی مثال بن سکتی ہے۔
اس پہلے کہ میں آگے کہوں، میں حضرت علاّمہ محد اقبال رحمت اللہ علیہ کی ایک نظم پیش ہے:

اک دن رسول پاک نے اصحاب سے کہا

دیں مال راہ حق میں جو ہوں تم میں مالدار

ارشاد سن کے، فرط طرب سے عمر اٹھے

اس روز ان کے پاس تھے درہم کئی ہزار

دل میں یہ کہہ رہےتھے صدیق سے ضرور

بڑھ کر رکھے گا آج قدم میرا راہوار

لائے غرض کہ مال رسول امیں کے پاس

ایثار کی ہے دست نگرا ابتدائے کار

پوچھا حضور سرورعالم نے اے عمر!

اے وہ کہ جوش حق سے ترے دل کو ہے قرار!

رکھا کچھ عیال کی خاطر بھی تونے کیا؟

مسلم ہے اپنے خویش و اقارب کا حق گزار

کی عرض نصف مال ہے فرزند و زن کا حق

باقی جو ہے وہ ملّت بیضا پہ ہے نثار

اتنے میں وہ رفیق نبوت بھی آ گیا

جس سے بنائے عشق و محبّت ہے استوار

لے آیا اپنے ساتھ وہ مرد وفا سرشت

پر چیز، جس سے چشم جہاں میں ہو اعتبار

ملک یمین و درہم و دینار و رخت و جنس

اسپ قمر سم و شتر و قاطر و حمار

بولے حضور چاہیے فکر عیال بھی

کہنے لگا وہ عشق و محبّت کا رازدار

اے تجھے سے دیدہ و انجم فروغ گیر

اے تیری ذات باعث تکوین روزگار

پروانے کو چراغ ہے بلبل کو پھول بس

صدیق کے لیے ہے خدا کا رسول بس!

تو حضرات گرامی یہ تھی مثال ان اصحاب کی جنھوں نے آنے والوں کے لیے نمونہ پیش کیا تھا۔ آج کل دینے کی بجائے ذیادہ تر لینے پر توجہ مرکوز ہے۔ اس لیے ہی شاید یہ حالات ہیں۔ اس لیے شاید یہ دوریاں ہیں، تنگیاں ہیں، بے بسی ہے، مفلسی ہے اور بے چارگی ہے
 
Top