• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایران کا بائیکاٹ، چین دوسروں کا پیرو نہیں

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
ایران کا بائیکاٹ، چین دوسروں کا پیرو نہیں

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران سے تیل درآمد کرنے کے سلسلے میں کسی بھی ملک کی پیروی نہیں کرے گا۔



ابنا: چین کے قومی توانائی ادارے کے سابق سربراہ ژانگ گوباؤ نے کہا ہے کہ چین ایران سے تیل درآمد کے سلسلے میں کسی بھی ملک کے حکم کا تابع نہیں ہے بلکہ اپنی ضروریات کی بنیاد پر عمل کرتا ہے۔

مارکیٹ واچ نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ژانگ گو باؤ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ممالک سے ایران سے تیل درآمد کم کرنے کا امریکہ کا مطالبہ تیل کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی اقتصاد کے لئے نقصان کا سبب بنا ہے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اقتصادی ترقی کو روکنے کے ساتھ ساتھ تیل کی طلب کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

چین کی تیل اور کیمیاوی مواد کی کمپنی " سنوپیک " کے سربراہ فوُ چینگیو نے بھی کہا ہے کہ ایرانی تیل پر پابندی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنے گی اور اس اقدام سے عالمی اقتصاد کو نقصان پہنچے گا۔

ادھر چینی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ چین آزاد ممالک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے اور وہ ایران سے تیل درآمد کرنے والے ممالک پر پابندی کے امریکی صدر باراک اوبامہ کے فیصلے کو قبول نہیں کرتا۔



( امریکہ نے چاہا کہ ایران پر اقتصادی پابندیاں لگاکر، ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف بغاوت کرنے پر مجبور کرینگے۔۔۔پر معاملہ اسکے برعکس ہوگیا ہے کہ پیٹرول مھنگا ہونے کی وجہ سے پوری دنیا کی عوام امریکہ کے خلاف بغاوت کر رہی ہے۔۔۔

آمریکہ ، اسلام کے خلاف جتنی بھی سازشیں کر رہا ہے اتنا ہی اسلام سربلند ہو رہا ہے۔۔۔۔

لیظھرہ علی الدین کلہ ولو کرہ المشرکون۔۔۔الکافرون
آمریکہ مردہ باد
اعتصام الحق)
 
Top