• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایسی 4 غذائیں جو دل کے امراض کو جڑ سے ختم کرسکتی ہیں

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ایسی 4 غذائیں جو دل کے امراض کو جڑ سے ختم کرسکتی ہیں

ویب ڈیسک جمعرات 7 اپريل 2016

سبز چائے، لہسن اور انار وغیرہ سے دل اور شریانوں میں چربی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ فوٹو؛ فائل
لندن: دل کی شریانوں میں رفتہ رفتہ چربی کے ٹکڑے جمع ہوتے رہتے ہیں اور ادھیڑ عمری میں ان کی بڑی مقدار دل کی شریانوں میں جمع ہوکر خون کی نالیوں کو بند کردیتی ہیں جو دل کے دورے کا باعث بنتا ہے لیکن بعض غذائیں اس عمل کو بالکل ختم کرسکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق قلبی شریانوں کا مرض (کورونری آرٹری ڈیزیز) بڑھتا ہے یا رک جاتا ہے لیکن اسے پلٹایا یا مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم 1990 میں ایک ماہر صحت کا کہنا تھا کہ سبزیوں اور ورزش وغیرہ سے شریانوں کے امراض کو پلٹانا ممکن ہے۔ اگرچہ ورزش، نفسیاتی احساسات اور ماحول بھی امراضِ قلب میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن چارقدرتی غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے قلبی شریانوں میں رکاوٹ اور چربی ختم ہوجاتی ہے۔

لہسن:
کئی اہم مطالعوں سے انکشاف ہوا ہے کہ اگر لہسن کو پیاز کے ساتھ ملاکر کھایا جائے تو خوراک میں سلفر کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار حاصل ہوتی ہے۔ دل کے مریضوں کو ایک سال تک لگاتار لہسن کھانے کو دیا گیا اور پھر ان کی انجیوگرافی کرائی گئی تو دل کی شریانوں میں جمی چربی میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

انار:
انار میں ایسے اجزا دریافت ہوتے رہے ہیں جو دل کو قوت اور دل سے وابستہ شریانوں کو بہتر بناتے ہیں۔ اس میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی افادیت بڑھ جاتی ہے جس سے ’کولیسٹرول کا بہاؤ‘ معکوس ہوجاتا ہے اور اس طرح بعض تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ انار کی وجہ سے شریانوں کی خرابی کو بھی دور کیا جاسکتا ہے۔ ایک اور تجربے میں دل کے مریضوں کو 5 سال تک انار کا جوس پلایا گیا تو دل کی شریانوں کی تنگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

بگوگوشہ یا البرغوت (برگموٹ):
یہ پھل اٹلی میں زیادہ پایا جاتا ہے اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو خون میں شکر کی مقدار کم کرتے ہیں اور کولیسٹرول گھٹاتے ہیں۔ حال ہی میں بعض لوگوں پر اس کا تجربہ کیا گیا جس کے نتیجے میں صرف 6 ماہ کی مدت میں شریانیں کھل گئیں اور اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ یہ بالکل لیموں کی طرح کا پھل ہے لیکن اس کی سطح کھردری ہوتی ہے۔

سبزچائے:
سبز چائے کے حیرت انگیز خواص آئے دن دریافت ہوتے رہے ہیں۔ سبزچائے میں کئی اہم حیاتیاتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو جلن اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔ سبز چائے شریانوں کی مجموعی صحت کو بہت اچھا بناتی ہے۔ اس کے علاوہ دل کے امراض بہتری اور سبزچائے کا تعلق بھی اچھی طرح ثابت ہوچکا ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
انتہائی مفید اور مجرب

خصوصا لہسن + پیاز

انار

بلڈ پریشر (لو یا ہائی) 7-10 پتیاں کڑی پتہ (curry leaves) کو وقت صبح چائے کیطرح ہلکا پکا کر پینے سے فوری فائدہ ہوتا ہے ۔ ہمارے یہاں بمبئی میں عام دستیاب ہے اور ہمارے ہر کہانے میں شامل ہے لیکن طبی فوائد کے لئے اسکا تیار کرنے کا طریقہ اور وقت استعمال بالکل الگ ہوتا ۔ کینسر کے مریضوں کے درد کو کم کرنے میں اور دریافت علاجوں میں سے ایک یہ بهی ہے ۔

بیماری اللہ دیتا ہے شفاء بهی اللہ دیتا ہے
بیماری آزمائش بهی ہے اور گناہوں کی معافی کا ذریعہ بهی
بیماری ایمان بڑہا دیتی ہے
بیمار کی تو محض عیادت کرنا بهی اجر کا باعث ہے۔
والسلام
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
روزانہ پھلوں کا استعمال دل کے دورے کے خطرات کو کم کرتا ہے، تحقیق

ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
روزانہ 100 گرام تازہ پھل کھانے سے دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے، تحقیق، فوٹو؛ فائل
لندن: تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تازہ پھلوں کو استعمال کرنے سے دل کے دورے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔
پھلوں کا استعمال ویسے تو صحت کے لیے یقینی طورپراچھا ہوتا ہے اوراس کے استعمال سے بہت سی بیماریوں سے نجات بھی ممکن ہے کیونکہ پھلوں میں شامل قدرتی معدنیات کی ایک خاص مقدارجسم کو بھرپورتوانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تندرست بھی رکھتی ہے۔
انگلینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ روزانہ تازہ پھلوں کا استعمال کرتے ہیں ان میں دل کے دورے کے خطرات ان لوگوں کی نسبت انتہائی کم ہوجاتے ہیں جوکبھی کبھارپھلوں کا استعمال کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق روزانہ 100 گرام تازہ پھل کھانے سے دل کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12919731_1157682854250272_5856088410454707755_n.jpg

عجوہ جنت کی کھجور میرے نبی اکرم ﷺ کی پسندیدہ کجھور ۔


اس کجھور میں شفا ھے کہ اسکو کھانے سے دل کے امراض سے نجات ملتی ھے اللہ کے حکم سے ۔
 
Top