• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایسے نام جو رکھنے حرام ہیں (بریلوی مسلک بریلوی علماء کی نظر میں)

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ایسے نام جو رکھنے حرام ہیں
مسئلہ نمبر 21...... کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرح متن اس مسئلہ میں کہ بعض شخص اس طرح نام رکھتے ہیں :
تاج دین ، محی الدین ، غلام علی ، غلام حسین ، غلام غوث ، غلام جیلانی ، ہدایت علی ہیں ، اس طرح کے نام رکھنا جائز ہے یا نہیں ؟مولوی عبد الحئی لکھنوی نے اپنے فتاویٰ میں ہدایت علی نام رکھنا ناجائز ہے اس میں کیا حق ہے ؟ بینواتوجروہ
الجواب : یہ رکھنا حرام ہیں ۔
(احکام شریعت حصہ اول 72، 73)
پھر ارقام فرماتے ہیں کہ یونہی یٰسین وطہٰ نام رکھنا منع ہے ۔ ( ایضا74)
نیز فرماتے ہیں کہ ...... نظام الدین ، محی الدین ، تاج دین اور اسی طرح وہ تمام نام جن میں مسمی کا معظم فی الدین بلکہ معلم الدین ہونا نکلے جیسے شمس الدین ، بدرالدین ، نورالدین ، فخر الدین، شمس الاسلام ، محی الاسلام ، بدر الاسلام وغیرہ سب کو علمائے کرام نے سخت ناپسند رکھا اور مکروہ و ممنوع رکھا ۔ ( احکام شریعت حصہ اول ص 77)
(کیونکہ اس طرح کے ناموں سے توہین مصطفیٰ ﷺ ، صحابہ کرام ، بزرگان دین اور دین اسلام کا پہلو نکلتا ہے ، کوئی بھی شخص اپنے کردار کی وجہ سے ان ناموں کاحق دار نہیں ہو سکتا ۔ ناقل )
 
Top