• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایقاظ مہم برائے ناموس رسالت

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
عزیزان گرامی! آپ کو ایک بار پھر ایمان کی آبیاری کا موقعہ ملا ہے، محمد ﷺ کے نام کا تقدس کی لاج رکھنے کی سعادت آپ کےسامنے ہے، حرمت ِ رسولﷺ کو سب سے بالا کر کے دہر میں اسمِ محمد ﷺ سے اجالاکرنے کی سبیل آج پھر آپ کے ہاتھ لگی ہے ! آپکے عرب بھائی طاغوت کی اندوہناک مظالم اور اپنے رستے ناسور جیسے زخم بھلا کر شام، غزہ، قاہرہ، طرابلس،خرطوم اور صنعا میں عالم کفر کی اس خباثت کے آگے ڈٹ چکے، آپ بھی امتی ہونے کا حق ادا کر کے سرخ رو ہو جائیے! کفر کی بربادی اور اللہ اور رسول ﷺ اور اسکے دین کی سرفرازی کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہ روک پائے گی، اس کاروان خیر میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیے ! النبی اولی بالمومنین من انفسھم کی عملی تفسیر بن جائیے!

اہل کفر یہ جان لیں کہ جب تک فرزندان صلیب اور ہیکل کے پجاری اس زعم میں رہیں گے کہ وہ نور رسالت کو پھونکوں کے زور بجھا سکیں گے تب تلک شمع ءرسالت کے پروانے ہر رنگ میں جل کر نام ِمصطفیٰ ﷺ کو جلا بخشتے رہیں گے !انکل سام ور اس کی ناجائز اولاد کو معلوم رہے کہ جب تک دنیا کے کسی گوشے میں بولہبی کے شرارےسر اٹھاتے رہیں گے، فدائیان خاصۂ خاصانِ رسل مانند برق ان پر برس کر انکا کام تمام کرتے رہیں گے انشا اللہ!اور جب تک دانائےسبل ،خاتم الرسل ﷺکے خلاف فتنہ انگیزیوں کی گھناؤنی چال جاری رہے گی، تب تلک اشرف الانبیاء والمرسلین ﷺ کے شیدائی حرمت ِرسول ﷺ پر کٹ مرنے کو تیار رہ کر انکے سینے پر مونگ دلتے رہیں گے!

جب تک باقی جہاں رہے گا، باقی انکا نام رہے گا !

آئیے ناموسِ رسالت مہم میں حصہ لیجئے۔ یہاں سے اور جہاں کہیں سے ناموسِ رسالت پر مواد دستیاب ہے، اس کو پھیلانے کا حق ادا کردیجئے۔

نیچے ناموس سے رسالت سے متعلقہ مضامیں کے لنک دئے گئے ہیں۔

فہرست مضامین، یہ گرد نہیں بیٹھے گی

روشنی کا مینار، تہذیب کا نقش گر!

جس نے ریگزاروں میں پھول کھلائے!
 
Top