• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایمان اور یقین کی کمزوری کی وجہ سے ہم پر تین طرح کی مصیبتیں ٹوٹتی ہیں۔

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

تحریر : شیخ محترم @رفیق طاھر حفظہ اللہ

ایمان اور یقین کی کمزوری کی وجہ سے ہم پر تین طرح کی مصیبتیں ٹوٹتی ہیں۔

1: ہم مخلوق کی قوت سے متاثر ہوجاتے ہیں اور ان سے خوف وامید رکھنا شروع کردیتے ہیں۔ اس طرح ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ ہمیں ذلیل کردیتے ہیں۔

2: وہ مخلوق جو اپنے اور دوسرے کےلیے کسی نفع اورنقصان کی مالک نہیں ہے، ہم روزانہ جاکر اس کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔

3: ہم خالق، قادر اور ہر چیز کے مالک اللہ سے اعراض کرلیتے ہیں۔ اس سے خوف و امید کا تعلق ختم کرلیتے ہیں۔ نہ اس کے در پر بیٹھتے ہیں اور نہ ہی اس کے احکامات پر عمل کےلیے تیار ہوتے ہیں۔


تو جب ہمارے حالات یہ ہیں تو ہم کیسے اس کی قدرت اور خزانوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

یہ فوائد تو تبھی ہوسکتے ہیں جب ایمان اور تقویٰ بھرپور ہو۔

اسی ایمان کی کمزوری اور تقویٰ کی قلت کی وجہ سے ہم عاجز، کمزور اور غلام مخلوق سے ڈرنے لگتے ہیں۔ ہم نے مخلوق کی قوت کو تو پہچان لیا لیکن عظیم خالق کی قدرت، اکیلے سب پر غالب کی قوت اور اپنی مرضی چلانے والے بادشاہ کی عظمت سے لاعلم رہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:

‹مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ›

انھوں نے اللہ کی قدر نہیں کی جو اس کی قدر کا حق تھا۔ بے شک اللہ یقینا بہت قوت والا ہے، سب پر غالب ہے۔ [الحج: 74]

لوگوں کے پاس مصنوعات کی قوت ہے اور رب تعالیٰ کے پاس مخلوقات کی قوت ہے۔ اللہ کی بنائی ہوئی مخلوقات کی قوت انسانوں کی بنائی ہوئی مصنوعات کی قوت کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مخلوقات کی قوت ہو یا مصنوعات کی، اللہ کے حکم کے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتی۔
 
Top