• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایمان میں اضافے کے اسباب

شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
ایمان میں اضافے کے کئی اسباب ہیں :
پہلا سبب : اللہ تعالی کے اسماء وصفات کی معرفت :
بلا شک انسان کو اللہ تعالی کے اسماء وصفات کی معرفت جتنی زیادہ ہو گی اتنا ہی اس کا ایمان زیادہ ہو گا اسی لئے آپ اہل علم کو جنہیں اللہ تعالی کے اسماء و صفات کا علم دوسروں سے زیادہ ہوتا ہے انہیں ایمان میں دوسروں سے قوی الایمان پائیں گے ۔

دوسرا سبب : اللہ تعالی کی کونی [کائنات اور مخلوقات]اور شرعی [قرآنی آیات ، احادیث و معجزات نبویہ، اسلامی احکام وغیرہ ]نشانیوں میں غور وفکر:
تو انسان جتنا زیادہ کائنات کی مخلوقات میں غور وفکر کرے گا اتنا ہی اس کا ایمان زیادہ ہو گا ، فرمان باری تعالی ہے :
{وَفِي الْأَرْضِ آيَاتٌ لِلْمُوقِنِينَ (20) وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ }
ترجمہ: اور یقین کرنے والوں کے لئے تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں اور خود تمہاری ذات میں بھی تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو !؟[الذاريات : 20 - 21]
اس بارے میں بہت سی آیات ہیں ، اس سے میری مراد وہ آیات ہیں جن میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ غور و فکر کرنے سے انسان کے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے۔

تیسرا سبب : کثرت عبادت:
کیونکہ انسان جتنی زیادہ عبادت کرے گا اس کا ایمان بھی اتنا ہی زیادہ ہو گا چاہے یہ عبادت قولی ہو یا فعلی کیونکہ اللہ کا ذکر ایمان کی مقدار اور معیار کوزیادہ کرتا ہے، اس کے علاوہ نماز روزہ اور حج بھی ایمان کی مقدار اور معیار میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
 
haseeb123121

مبتدی
شمولیت
اگست 30، 2015
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
2

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
قرآن مجید کو غوروفکرکے ساتھ پڑھنے سے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے ارشاد باری ہے : واذا تلیت علیھم آیاتہ زادتہ ایمانا۔ یعنی جب ان پر قرآن کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو انکے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے ۔ تجربہ کرکے دیکھ لیجیے ۔اسی طرح حدیث بھی ۔ان شاءاللہ ۔
 
Top