• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایمان کی بنیادی تشریح سمجھ کر یقینا میں خروج وتکفیر سے بچ سکتا ہوں

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ رب العالمین و العاقبۃ للمتقین والصلوٰۃ والسلام علی اشرف الانبیاء و المرسلین وبعد

بخاری شریف کی شرح پر کام کرتے کرتے آج مندرجہ ذیل پیراگراف پر کام کرتے وقت دل کی دنیا آباد اور ذہنی خلفشار اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے دور فرما دیا۔ آپ بھی پڑھ لیں تاکہ اس کے لکھنے والوں کے لئے صدقہ جاریہ میں اضافہ ہو جائے۔
محدثین کرام ، معتزلہ اور خوارج مرکب ثلاثی کے قائل ہیں اور تصدیق ، قول او ر عمل تینوں کو ایمان قرار دیتے ہیں ، حافظ نے نقل کیاہے کہ باوجود ان تینوں کوماننے کے امام شافعی  نے یہ بھی کہاہے ’’
المخل بالعمل فاسق والمخل بالتصدیق منافق والمخل بالقول کافر ‘‘

یعنی اگر عمل نہ پایا جائے تو فاسق ہے اور اگر ظاہری طور پرایمان لائے لیکن تصدیق نہ کرے تو وہ منافق ہے اور اگر اقرار ہی نہ کرے توکافر معاند ہے
جیسے ایمان کے پائے جانے کے لیے تین شرطیں ہیں ویسے کفر کی بھی تین قسمیں ہو جائیں گی،
عملی کوتاہی کا مرتکب فاسق ہو گا
اور تصدیق میں کوتاہی کا مرتکب منافق ہوگا
اور اقرار نہ کرے تو کافر معاند ہوگا۔
اور جس ترک عمل میں إبا ء پایا جائے وہ بھی کفر ہوجاتا ہے جیساکہ ارشاد باری تعالی ہے

’’من کسب سیئۃ وأحاطت بہ خطیئتہ ‘‘

اور احاطئہ خطیئہ سے مراد یہ ہے کہ وہ سیئہ کوبرائی نہ سمجھے تو اس صورت میں کافر ہوجاتا ہے اسی لیے فرمایا
’’أولئک أصحاب النار ھم فیہاخالدون‘‘ ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
جیسے ایمان کے پائے جانے کے لیے تین شرطیں ہیں ویسے کفر کی بھی تین قسمیں ہو جائیں گی،
عملی کوتاہی کا مرتکب فاسق ہو گا
اور تصدیق میں کوتاہی کا مرتکب منافق ہوگا
اور اقرار نہ کرے تو کافر معاند ہوگا۔
جزاکم اللہ احسن الجزاء
لیکن :
میرے ناقص فہم میں کفر کی یہ تقسیم نہ آسکی ۔۔
اگر مزید آسان الفاظ میں وضاحت کردیں ،تو بندہ شکر گزار ہوگا ۔۔ان شاء اللہ وبیدہ التوفیق
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
جزاکم اللہ احسن الجزاء
لیکن :
میرے ناقص فہم میں کفر کی یہ تقسیم نہ آسکی ۔۔
اگر مزید آسان الفاظ میں وضاحت کردیں ،تو بندہ شکر گزار ہوگا ۔۔ان شاء اللہ وبیدہ التوفیق
باقی بات سمجھ آگئی ہے؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
Top