• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"ایمان کے ساتھ ایک جھونپڑی میں رہنا، کفر کے ساتھ محل میں رہنے سے بہت بہتر ہے."

شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
66
"ایمان کے ساتھ ایک جھونپڑی میں رہنا، کفر کے ساتھ محل میں رہنے سے بہت بہتر ہے."

جھونپڑی میں رہنے والی ایک مسلمان خاتون، جو اللہ کی عبادت کرتی ہے، پانچ وقت باقاعدہ نماز قائم کرتی ہے اور رمضان کے روزے رکھتی ہے، اس خاتون سے کئی گنا خوشحال ہے جو نوکر چاکر اور تمام تر آسائشوں کے ساتھ محل میں رہتی ہے. ایک ایمان والی، جو خیمہ میں رہتی ہے، خشک روٹی کھاتی ہے اور مٹی کے پیالے میں پانی پیتی ہے، جو اپنے پاس قرآن مجید رکھتی ہے، اس امیر ترین عورت سے لاکھ درجے بہتر ہے جو ہاتھی دانت اور مخمل سے سجے کمرے میں تو رہتی ہے لیکن اللہ اور اسکے رسول کی اتباع سے قطعاً نا واقف ہے.
میری بہنو! تمہیں خوش حالی کے اصل مفہوم کو لازماً سمجھنا چاہیے: خوش رہنے کا معنی محدود اور کجی والا ہرگز نہیں، جیسے اکثریت کا گمان ہے. کیا تم سوچتی ہو کہ #خوشی ڈالر و دینار، سجاوٹ و لباس، خوش ذائقہ کھانوں اور مشروبات اور اعلی ذرائع آمدورفت میں ملتی ہے؟ ہرگز ہرگز نہیں!!!!


اقتباس؛
[You can be the happiest women in the world]
 
Top