• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اینکر پرسن کی سازشیں

ایم اسلم اوڈ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
298
ری ایکشن اسکور
965
پوائنٹ
125
میرے خیال میں جو بھی اس وقت یہ آرٹیکل پڑھ رہا ہے اس نے یقینا مبشر لقمان اور مہر بخاری کی پہلے سے طے شدہ ویڈیو دیکھی ہوگی.... پھر بھی اگر کسی نے نہ دیکھی ہو تو اس کے لیے یہ لنک دیا جارہا ہے
لنک

الیکٹرونک میڈیا نے اپنی آزادی سے جو ناجائز فائدہ اٹھایا ہے شاید ہی کوئی اٹھا پایا ہو.... صاف اور سچی بات یہ ہے کہ میڈیا حقیقتاً بدمعاش بن چکا ہے ، یہ وہ منہ زور گھوڑا ہے جس کی باگ کسی کے قابو میں نہیں آرہی ہے.... چیف جسٹس کے ساتھ کھیلے جانے والے اس کھیل میں صرف یہی دو بدمعاش اینکر پرسن شامل نہیں ہیں بلکہ یہ ایک لڑی کے صرف دو دانے ہیں جن کی مکروہ شکل عوام کے سامنے آچکی ہے۔ MQM کے حوالے سے مبشر لقمان کا جانب دارانہ رویے پر سب ہی شاکی تھے مگر صورتحال اتنی سنگین ہوگی یہ شاید کس نے سوچا ہوگا۔جب کہ دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت سپریم کورٹ کافل کورٹ کے اجلاس کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ گزشتہ ہفتے عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اورعدلیہ کے خلاف سازش بے نقاب ہوئی، ایسا کرنے والے کون ہیں۔ اجلاس میں ملک ریاض کے انٹرویوکی وڈیوبھی دکھائی گئی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہناتھاکہ ملک ریاض کاانٹرویوریکارڈ ہوا، پھرپس پردہ وڈیوآئی، میڈیامیں یہ معاملہ سامنے آیا، وڈیوکی مطابق پلانٹڈسوال ہوئے، دوران انٹرویو عبدالقادر گیلانی کافون آیا، یہ انٹرویوعدالت کوبدنام کرنے کی کوشش تھا، منصوبہ بندی کے ساتھ عدلیہ کوبدنام کرنے کی سازش کی گئی، چیئرمین پیمراکواس وڈیوکیساتھ طلب کیا گیا تھا، چیئرمین پیمرانے فوٹیج کیساتھ رپورٹ بھی پیش کردیا۔ اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان نے چیرمین پیمرا عبدالجبار سے میڈیاسے متعلق سوالات کیے۔ چیئر مین پیمرا نے چیف جسٹس کو بتایا کہ خلاف قانون کام کرنی والے چینلزکونوٹس جاری کرتے ہیں، قانون کے خلاف کام کرنے والے چینلزکے لائسنس بھی منسوخ کیے۔

اس پر چیف جسٹس نے چیئرمین پیمرا کو کہا کہ آپ دیکھتے نہیں کہ ٹی وی پرکیا ہورہا ہے، کیا اس انٹرویومیں کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی؟ چیئرمین پیمرا نے جواب دیا ہے جب شکایت آتی ہے تواس پرکارروائی کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دن رات عدلیہ کوبدنام کیاجارہا، پیمرا کیا کررہا ہے، یہ چیزیں میڈیاپرچل رہی ہیں توپیمرا نے کیاکیا، ٹی وی پرجوچل رہاہے وہ سنجیدہ معاملہ ہے، عدلیہ کے خلاف سازش بے نقاب ہوئی، عدلیہ سے متعلق توپارلیمنٹ میں بھی بات نہیں ہوسکتی۔

جب کہ دوسری جانب پاکستانی تاریخ کے بڑے اسکینڈل کے مرکزی کردار ملک ریاض کی جانب سے متعدد معروف اور معتبرصحافیوں و اینکرز کووم اور پلاٹ دینے کے دستاویزی شواہدرقوم اور پلاٹ دینے کے دستاویزی شواہد سامنے آئے ہیں۔ بحریہ ٹاﺅن کارپوریٹ ہیڈآفس راولپنڈی، اسلام آباد کے لیٹر ہیڈ پر جاری تفصیلات کے مطابق ملک ریاض کی جانب سے جن صحافیوں و اینکرز کو رقوم اور پلاٹس دیے گئے ان میںمبشر لقمان، ڈاکٹر شاہد مسعود، نجم سیٹھی، کامران خان، حسن نثار، حامد میر، مظہر عباس، مہر بخاری، ماروی سرمد، ارشد شریف ، نصرت جاوید اور مشتاق منہاس وغیرہ شامل ہیں۔

بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے جاری کیے گئے دستاویزی شواہد کے مطابق ملک ریاض مبشر لقمان کو تین قسطوں میں2کروڑ85لاکھ روپے (جو نیشنل بینک میں ان کے اکاو¿نٹ میں منتقل کیے گئے) اور مرسیڈیز بینز دی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کو ایک کروڑ 7لاکھ روپے دیے (جو یکمشت نیشنل بینک میں ان کے اکاﺅنٹ منتقل ہوئے) ،کے علاوہ 7بار دبئی کا دورہ اوروہاں ہوٹل میں قیام کے اخراجات اور کرایے پر کار فراہم کی۔میڈیا کے ایک بڑے گروپ کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز نجم سیٹھی نے ایک کروڑ94لاکھ روپے وصول کیے(جو مسلم کمرشل بینک ڈی ایچ اے لاہور سے بحریہ ٹاﺅن پرائیوٹ لمیٹڈ کے اکاﺅنٹ ٹائٹل سے نجم سیٹھی کے اکاو¿نٹ 14-7سوئفٹ کوڈ MUCBPKKAA منتقل ہوئے)، کے علاوہ بحریہ ٹاﺅن لاہور میں ایک کنال پلاٹ لیا اور امریکا کا 3 دورہ کیا جس میں تمام اخراجات ملک ریاض نے برداشت کیے۔

کامران خان نے62لاکھ روپے وصول کیے (جو NIBC بینک لمیٹڈ بحریہ ٹاﺅن برانچ اکاﺅنٹ نمبر 8263982 سے ان کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئے)۔ اس کے علاوہ ملک ریاض نے انہیں بحریہ ٹاﺅن میں 2کروڑ کا گھر دینے کا وعدہ کیا تھا جو مئی 2012 تک انہیں نہیں ملا۔حسن نثارنے ایک کروڑ 10لاکھ روپے وصول کیے۔( یہ رقم ان کے اکاو¿نٹ میں بحریہ ٹاﺅن کے اکاو¿نٹ ٹائٹل کے نمبر 42279-2 کے علاوہ حبیب بینک لمیٹڈ ،ایل ڈی اے پلازہ برانچ ، لاہور کوڈ1315سوئفٹ HABBPKKAX315 سے منتقل کی گئی)،اس کے علاوہ انہوں نے بحریہ ٹاﺅن میں 10مرلہ کا پلاٹ بھی لیا۔ دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے والے ایک معروف اینکر حامد میر نے ملک ریاض سے 2کروڑ50لاکھ روپے وصول کیے( یہ رقم NIBC بینک لمیٹڈ، بحریہ ٹاﺅن برانچ کے اکاو¿نٹ نمبر 8284050 سے ان کے بینک اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئی۔)حامد میر نے اسلام آباد میں 5کنال کا پلاٹ بھی لیا۔ مظہرعباس کو 10لاکھ روپے (جو ان کے مسلم کمرشل بینک اکاو¿نٹ نمبر 0075232201000124 میں ٹرانسفر ہوئے ) اورلاہور میں10مرلہ کا پلاٹ دیا گیا۔

مہر بخاری کو ایک اور اینکر کاشف عباسی سے شادی کے موقع پر 50 لاکھ کی سلامی دی گئی اور اسلام آباد میں ایک کنال کا پلاٹ دیا گیا۔ ماروی سرمد نے 10لاکھ روپے وصول کیے( جو ان کے اکاﺅنٹ میں NIBC بینک لمیٹڈ، بحریہ ٹاﺅن برانچ کے اکاﺅنٹ نمبر8284059 سے منتقل کی گئی)۔ارشد شریف کو ملک ریاض کے کہنے پر نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کا بیورو چیف بنایا گیا۔اس کے علاوہ انہون نے دو قسطوں میں 85لاکھ روپے لیے( جو ان کے اکاو¿نٹ میں UBLاکاﺅنٹ نمبر37100154 سے منتقل کی گئی)۔ایک اور معروف ، مظلوم اور معتبر اینکر نصر جاوید جو حب الوطنی کی تصویر بنے نظر آتے ہیں، نے78لاکھ روپے وصول کیے (یہ رقم ان کے اکاو¿نٹ میں مسلم کمرشل بینک ڈی ایچ اے لاہور کے بحریہ ٹاﺅن پرائیوٹ لمیٹڈ کے ٹائٹل اکاﺅنٹ نمبر14-7سوئفٹ کوڈ نمبرMUCBPKKAA سے منتقل کی گئی) اس کے علاوہ انہوں نے نذرانے میں ٹویوٹا کرولا بھی لی۔

سپریم کورٹ نے ملک ریاض کے ایک نجی ٹی وی چینل پر آف ایئر گفتگو کا نوٹس لے لیا اور چیئرمین پیمرا سے فوٹیج بھی آج دوپہر تک طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر ملک ریاض کے انٹرویو کی وڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں پروگرام میں وقفے کے دوران میڈیا بڑی کاروباری شخصیت اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے فرزند کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیوز سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ یہ ویڈیو ٹی وی چینل کے عملے کی طرف سے افشا کی گئی ہے۔ مبشر لقمان جو میڈیا کے حلقوں میں سابق فوجی آمر پرویز مشرف سے قریبی تعلقات کے حوالے سے جانے جاتے ہیں ان کی وکلاءتحریک کے خلاف بدنام زمانہ مہم اور آزاد عدلیہ کی بحالی خاص طور پر اس وقت کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ.... اب یہ اس سازش کے مہر بخاری کے ساتھ مرکزی کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور تیسری شخصیت بحریہ ٹاو¿ن کے ملک ریاض حسین تھے۔ پس پردہ ریکارڈ کی گئی یہ ویڈیو یو ٹیوب اور بعض بڑے ٹی وی چینلز پر اس عنوان کے ساتھ کہ ”ملک ریاض کا دنیا ٹی وی پر مہر بخاری اور مبشر لقمان کے ساتھ طے شدہ انٹرویو“ نشر کی گئی ہے


اینکر پرسن کی سازشیں (اعظم طارق کوہستانی) - Karachi Updates اعظم طارق کوہستانی
 
Top