• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایکسپائری ڈیٹ والی حب الوطنی

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنرل کیانی شمالی وزیرستان میں آپریشن سے گریز نہیں برت رہے تھے، وہ یہ کہہ رہے تھے کہ آپریشن کے وقت کا تعین وہ خود کریں گے۔ یہ بیان دے کر گیلانی صاحب نے اس بحث کو آگے بڑھایا ہے جو آئی ایس پی آر کے سابق ترجمان کے بیان سے شروع ہوئی تھی۔ سابق ترجمان نے کہا تھا کہ کیانی اس آپریشن میں ہچکچا رہے تھے۔ اس کے جواب میں اصحاب قلم آگے آئے اور جنرل کیانی کے دفاع میں نکتے ڈھونڈ ڈھونڈ کر لائے۔

کسی کی صفائی دینے کی ضرورت نہیں۔ ایک اصولی بات ہے جس پر ساری بات ختم ہو جاتی ہے۔ امریکہ کہے اور ہم نہ مانیں، ایسی تو کوئی بات نہیں، بات صرف وقت کے انتخاب کی تھی یعنی وہی جو گیلانی نے کی، بس اس سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔

ایسی بحثوں کی ضرورت سمجھ میں آتی ہے نہ یہ پتہ چلتا ہے کہ اس کا حاصل وصول کیا ہے البتہ اس بحث سے ایک نکتہ کسی صاحب خلوت نے خوب نکالا۔ ارشاد کیا کہ جنرل کیانی محب الوطن ہیں اور ان کی محب الوطنی کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے نیٹو سپلائی کا راستہ سات مہینے تک روکے رکھا۔
بہت اچھا کیا جو سات مہینے راستہ روکے رکھا لیکن یہ حب الوطنی کی کیسی دلیل ہے۔۔۔؟ اس لیے کہ سات مہینے بعد سپلائی کھول دی تو اسے کیا کہیے گا؟ کیا یہ کہیے گا کہ سات مہینے بعد حب الوطنی کی ایکسپائری ڈیٹ آ گئی تھی۔ اس نکتے سے کئی بھولی کہانیاں یاد آ گئیں۔ بھولی کہانیاں اس لیے نہیں کہ بہت پرانی بات ہو گئی بلکہ اس لیے کہ وطن عزیز پر ہر روز کوئی نہ کوئی ایسی آفت نازل ہوتی ہے کہ پچھلے دن کی آفت پرانی بات ہو جاتی ہے۔ جب یہ سپلائی بند تھی تو بعض غیر ذمہ دار سیاسی کارکنوں اور اخبارنویسوں نے اس قسم کی افواہ اڑائی تھی کہ ریٹ وغیرہ کا کوئی جھگڑا ہے اور ریٹ بڑھوانے کے لیے دفاع پاکستان کونسل کو تکلیف دی جا رہی ہے۔ دفاع پاکستان کونسل نے حق تکلیف وہی وصول کیا یا نہیں لیکن قوت ایمانی کے مظاہرے کرنے کا حق ادا کر دیا۔

پورا ملک مظاہروں کی گھن گرج سے لرز اٹھا۔ ماریں گے مر جائیں گے، نیٹو سپلائی روکیں گے۔ پھر افواہ پھیلی کہ ریٹ وغیرہ کا معاملہ طے ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی دفاع پاکستان کونسل ایسی غائب ہوئی کہ آج تک پتہ نہیں چلا کہ کہاں ہے، کس حال میں ہے اور امکان یہ ہے کہ کبھی نظر بھی نہیں آئے گی اس لیے کہ اس کونسل کا مقصد ریٹ وغیرہ بڑھوانا تھا ، اب تو یہ معاملہ ہی خاتمے کی طرف بڑھ رہا ہے بلکہ سمجھیے ختم ہو گیا۔ دوبارہ مستقبل قریب یا بعید میں پھر سے کوئی چڑھائی ہوئی اور سپلائی کے نرخ وغیرہ کا مسئلہ بنا تو دفاع پاکستان کونسل بھی زندہ ہو جائے گی۔ یہ سارے خیالات اس راقم کے نہیں، غیر ذمہ دار احباب کے ہیں، اصل سچائی کیا ہے، کیانی صاحب جانیں، امریکہ جانے اور دفاع پاکستان کونسل جانے۔ شمالی وزیرستان آپریشن میں تاخیر کی بھی کوئی ایسی وجہ رہی ہو گی یعنی ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا۔ اور یہ وجہ بھی حامیوں کو کیا معلوم، احباب خلوت جانیں اور دفاع پاکستان کونسل جانے یا امریکہ جانے۔(عبداللہ طارق سہیل)
 
Top