• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک انگریز کی ڈائری جو اپنی ماں سے نفرت کرتا تھا!!

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
ایک انگریز کی ڈائری جو اپنی ماں سے نفرت کرتا تھا!!
میں اور میری ماں ایک متوسط سے گھر میں رھتے تھے ۔۔ میرے والد فوت ھو چکے تھے ۔
لہذا زندگی کی گاڑی چلانے کے لئے میری ماں ۔۔ کو سکول کی کینٹین میں صبح سے لیکر سکول بند ھونے تک سخت کام کرنا پڑتا تھا ۔۔ میری ماں کے کپڑے بھی کوئی اتنےاچھے نہ ھوتے تھے ۔۔ یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں تھی ۔۔ کیونکہ مجھے اپنی ماں سے کسی اور بات پر سخت نفرت تھی وہ یہ کہ میری ماں کی ایک آنکھ نہیں تھی ۔۔ جس سے مجھے میری ماں بالکل بھی اچھی نہیں لگتی تھی ۔۔ اور دوسری طرف سکول کے بچے بھی مجھے اکثر کہتے تمہاری ماں ایک آنکھ سے کانی ھے ۔۔ جس سے میری نفرت میں اور اضافہ ھوتا ۔۔ جبکہ میری ماں مجھ سے بےحد پیار کرتی اور پڑھائی کے معاملے میں ھر وہ سہولت مہیا کرتی جو دوسرے بچوں کو حاصل تھیں ۔۔ مگر میں نے اپنی ماں سے ہمیشہ نفرت کی ۔۔
خیر میں تعلیم حاصل کرتا گیا ۔۔ ایک وقت آیا کہ میں کالج کے بعد یونیورسٹی اور پھر کورس کے لئے سنگاپور چلا گیا ۔۔ اور میری ماں جیسے کیسے میر ا خرچہ برداشت کرتی رھی ۔۔ لیکن میری نفرت باقاعدہ برقرار رھی ۔۔ پھرواپس آکر مجھے بہت اچھی جاب مل گئی اور میں آپنی ماں سے بالکل قطعہ تعلق ھو گیا ۔۔ جس کا میری ماں کو رنج ھوا ۔۔ مگر مجھے پروا نہیں تھی ۔۔ میں نے شادی کر لی اور میرے دو بچے بھی ھو گئے ۔ میں آپنا زاتی گھر خرید لیا ۔۔۔
ایک دن اچانک میرے گھر کی گھنٹی بجی ۔۔ دروازہ کھولا تو سامنے ماں کھڑی تھی ۔۔ میری بیوی اور بچے تجسس سے میرے پیچھے کھڑے ھو کر بولے یہ کون ہیں ۔۔؟؟ جبکہ مجھے بے حد غصہ آیا ۔۔۔ میں نے ماں کو کہا کہ تو یہاں کیوں آئی ھے ۔۔ کیوں میرے بچوں کو ڈرانا چاھتی ھے ان کو کیوں ڈسٹرپ کیا ھے ۔۔ میری ماں نے کوئی لفظ نہ کہا اور انہی قدموں سے واپس چلی گئی ۔۔ تھورا وقت گزار ۔۔ پتہ نہیں کیوں میں ایک دن جاب سے واپسی پر اپنی ماں کے گھر کی طرف چلا گیا ۔۔ ماں گھر نہیں تھی ۔۔ ھمسایوں سے دریافت کرنے پر معلوم پڑا کہ ماں کچھ دن پہلے فوت ھو گئی ھے ۔۔ لیکن ھمسائے نے کہا اچھا ھوا تم آگئے تمہاری ماں تمہارے لئے ایک خط چھوڑ گئی ھے ۔۔ میں نےلیا اور پڑھنا شروع کیا۔
پیارے بیٹے ہمیشہ سلامت اور خوش رہو۔
مجھے پتہ ھے تم مجھ سے میری آنکھ کی وجہ سے ساری زندگی نفرت کرتے رھے ۔۔
لیکن بیٹا سنو ۔۔ تم بہت چھوٹے تھے کہ تمارا ایکسیڈٹ ھو گیا ۔۔ تمہاری ایک آنکھ باکل ضائع ھو گئی ۔۔ جس کا مجھے بہت دکھ ھوا میں تمہیں اس طرح نہیں دیکھنا چاھتی تھی ۔۔ لہذا میں نے آپنی ایک آنکھ تم کو دے دی ۔۔ تاکہ میرا لال دونوں آنکھوں سے دیکھ سکے ۔۔ اگر یہ میرا جرم تھا تو بیٹا مجھے معاف کر دینا ۔۔ اور میں معافی چاھتی ھوں کہ تم کو اور تمہارے بچوں کو ڈسٹرپ کیا تھا
فقط تمہاری ماں
مجھے ایسا لگا میری دنیا تباہ و برباد ھو گئ ھے ۔۔۔ دل چاھتا تھا زمین پھٹے اور میں اس میں غرق ھو جاوں ۔
 
Top