• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک اور وفاقی وزیر کے پاس اقامے کا انکشاف

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
ایک اور وفاقی وزیر کے پاس اقامے کا انکشاف
ویب ڈیسک 45 منٹ پہلے


مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب میں ڈرائیور کا اقامہ حاصل کر رکھا ہے۔


ملتان: خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ایک اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم کے پاس سعودی عرب میں ڈرائیور کے اقامے کا انکشاف ہوا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایک اور وزیر کا اقامہ سامنے آگیا۔ ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم نے بھی سعودی عرب میں اقامہ بنوا رکھا ہے۔ وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم نے ڈرائیور کا اقامہ بنا رکھا ہے۔ ایکسپریس نیوز نے حافظ عبدالکریم کے سعودی اقامے کی کاپی حاصل کر لی۔


حافظ عبدالکریم کی ڈیرہ غازی خان میں نجی یونیورسٹی کے 1500 طلبا بھی ڈگریوں سے محروم ہیں اور 4 سال تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلبا کو دی جانے والی ڈگریاں جعلی نکلیں۔ طلبا کو یہ ڈگریاں ایک تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے ہاتھ سے دلوائی گئیں تھیں۔ ڈائریکٹر نیب ملتان نے گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران حافظ عبدالکریم کی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریوں کے اجرا کی تحقیقات شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دے چکی ہے جب کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال کے پاس بھی اقامے ہیں، خواجہ آصف کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔


ح
 
Top