• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک اھم پیغام فیس بک اور انٹر نیٹ صارفین کے نام !!

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
بہترین بات وہ ہے جو مختصر اور مدلل ہو

میری یہ نصیحت سب کے لیے ہے
ایک آیت ہمارے رب کے کلام قرآن کریم سے:

هَـٰذَا كِتَابُنَا يَنطِقُ عَلَيْكُم بِالْحَقِّ ۚ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنسِخُ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٢٩﴾
یہ ہے ہماری کتاب جو تمہارے بارے میں سچ سچ بول رہی ہے، ہم تمہارے اعمال لکھواتے جاتے تھے (29) سورة الجاثية

ہر کوئی اُس وقت کے لیے تیار رہے
ہر بات جو آپ لکھتے ہیں
ہر وہ غیر محرم کی فوٹو جو آپ کے پرفائل کی زینت ہے
ہمارا ہر کومنٹ
ہر وہ چیز جو پسند یا شیئر کی گئی ہو گی
اللہ مالک الملک کے سامنے ہو گی
اللہ کی قسم !!
میرے بھائیو
بات ہمارے تصور سے بھی زیادہ خطرناک ہے
اللہ کے لیے سوچو
قیامت کے دن کوئی چیز ہمیں فائدہ نہیں دے گی
(سوائے نیک اعمال کے )
اے کاش کہ ہر کوئی اپنے گریبان میں جھانکے
اور توبہ کر لے کہ وہ مٹی کے اوپر ہے
اس سے پہلے کہ وہ منوں مٹی تلے جائے اور کہے :
" رب ارجعون " !!!!!
''اے اللہ واپس بھیج دے ''
لیکن وہاں سے واپسی ناممکن ہے
ابھی وقت ہے کہ ہر کوئی اپنے پیج اور پروفائل سے
ایسی چیزیں مٹا دے جو اللہ کو ناراض کرنے کا سبب بن سکتی ہیں
صرف ایسی باتیں اور چیزیں شیئر کی جائیں
جن سے ہمارا رب راضی ہو
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں جنت میں اسی طرح اکٹھاکرے
آمین
 
Top