• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک بہت بڑا شبہہ ہے تصویر کے حوالے سے اسکا حل بھی سمجھ لیں. شیخ محترم رفیق طاہر صاحب

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
اصل میں کنفیوژن کا ایک بنیادی سبب یہ ہے کہ ہم مصوری (پینٹنگ، اسکیچ وغیرہ) اور فوٹو گرافی میں فرق نہیں کرتے، کیونکہ عربی میں دونوں کے لئے ایک ہی لفظ استعمال ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ مصوری یا پینٹنگ (برش سے یا پنسل وغیرہ سے) ایک بہت قدیم ”فن“ ہے۔ دور رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں اسی واحدمصوری کا رواج تھا۔ چنانچہ احادیث میں اسی مصوری (صرف انسان یا حیوان) کی ممانعت ہے، فوٹو گرافی کی نہیں جو ایک جدید ترین ”فن“ ہے ۔ جب ایک شئے کا وجود ہی نہ تھا تو نام لے کر اس کی حرمت کے احکام کیسے بیان کئے جاسکتے ہیں۔ اور کسی شئے یا عمل کے حرام ہونے کے لئے ضروری ہے کہ قرآن یا حدیث سے وہ شئے یا عمل حرام ثابت ہو۔ فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی (ڈیجیٹل ہو یا غیر ڈیجیٹل)، دونوں کی "اصل" ایک ہی ہے۔ اور دونوں فی نفسہ جائز ہیں۔ الا یہ کہ ان دونوں کی عکاسی کے دوران کوئی غیر شرعی عمل سر انجام پا رہا ہو یا ان کے ذریعہ کوئی ایسا فعل مطلوب ہو، جو اسلام میں جائز نہیں ہے۔۔ ۔ ۔ یہ رائے ہے ان علمائے کرام کی جو سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید عصری علوم پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔

”اضطراری کیفیت“ میں تو ”پینٹنگ“ بلکہ ”مجسمہ سازی“ بھی جائز ہوجاتی ہے جبکہ ان دونوں کی حرمت متفق علیہ ہے۔ مثلاً میڈیکل کی تعلیم الابدان میں اسکیچنگ اور مجسمہ سازی کے عمل کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ طلباء کو انسانی جسم کی باریکیوں کے اسکیچز پہلے پڑھنے اور پھر بنانے پڑتے ہیں تاکہ وہ انسان اور حیوانات کے اجسام کی بناوٹ کو بخوبی سمجھ سکیں۔ اسی مضمون میں انہیں بعد ازاں ماڈلز بھی دئے جاتے ہیں۔ اصل انسانی یا حیوانی جسم (ڈیڈ باڈیز) تو انہیں بالکل آخری مرحلہ تعلیم میں دیا جاتا ہے۔ تعلیم کے بالکل ابتدائی یعنی پرائمری لیول پر بھی طلباء کو اسکیچز یا مصوری کے ذریعہ جانداروں سے متعارف کرایا جاتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ

واللہ اعلم بالصواب
 
رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
یوسف صاحب کی بات میں صرف لفظ تصویر، فوٹوگراافی وغیرہ نکال کر شراب الکوحل اور بیئر جیسے الفاظ لگا دیں کہ یہ اس زمانہ میں تھی اور یہ نہیں تو ..... الخ. بس اتنا ہی کرنے سے جناب کے موقف کاسقم واضح ہو جائے گا.
اور اگر ہمارے ممدوح میری سابقہ معروضات پڑھ لیتے تو شاید یہ پوسٹ نہ فرماتے
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
’’ عکس ‘‘ اور ’’ تصویر ‘‘ میں فرق ہے یا نہیں ، اس پر تو شیخ رفیق طاہر صاحب نے بہترین وضاحت کی ہے ۔
اگر ’’ مصوری ‘‘ اور ’’ فوٹو گرافی ‘‘ میں بھی فرق واضح کردیا جائے تو بات سمجھنے میں آسانی رہے گی ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
شیخ محترم @رفیق طاھر صاحب آج اہل حدیث کے اکثر اہل علم کی ویڈیو جن کی ویڈیو کے ذریعے ھم اسلام کی دعوت لوگوں تک پہچا رہے ہیں کیا اس عمل سے وہ اور ھم گناہ گار تو نہیں ہو گے کیونکہ کہ آج کے دور میں اکثر اہل علم نے دعوت کے لئے ویڈیو کو جائز قرار دیا ہے

سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فائدہ شیخ محترم توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ، ڈاکٹر ذاکر نائک حفظہ اللہ، شیخ ابو ذید ضمیر حفظہ اللہ کی ویڈیو سے ہوا ہے اور لوگ اسلام کے صحیح عقیدے کی طرف پلٹ رہے ہیں -

میں یہاں پر ان ٹی وی چینل کا بھی ذکر کرنا چاھوں گا - جن سے غیر مسلموں کے پاس اسلام کا پیغام دنیا کے ہر کونے تک پہچ رہا ہے -

جیسے حرم مکہ اور مدینہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے لائف ٹیلی کاسٹ جس کو دیکھ کر بہت سے لوگ اسلام میں داخل ہوئے ہیں اسی طرح ڈاکٹر ذاکر نائک حفظہ اللہ کا پیس ٹی وی اور پاکستان سے ُپیغام چینل

اس بارے میں آپ ھم سب کو کیا نصیحت کرے گے
 
رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
’’ عکس ‘‘ اور ’’ تصویر ‘‘ میں فرق ہے یا نہیں ، اس پر تو شیخ رفیق طاہر صاحب نے بہترین وضاحت کی ہے ۔
اگر ’’ مصوری ‘‘ اور ’’ فوٹو گرافی ‘‘ میں بھی فرق واضح کردیا جائے تو بات سمجھنے میں آسانی رہے گی ۔
اس امر کی وضاحت بھی میرے مذکورہ فتوی میں موجود ہے اسے بغور پڑھیے.
مختصر یہ کہ مصوری اور فوٹوگرافی بالکل کتابت وخطاطی اور کمپوزنگ کی طرح ہے.
یعنی چیز ایک ہی ہے بس پہلے ہاتھ استعمال زیادہ ہوتا تھا اور اب بہت کم صرف بٹن دبانے کے لیے.

یہی بات میں نے اپنے فتوی میں بایں الفاظ سمجھانے کی کوشش کی ہے:

"اگر بنظر غائر ديکھا جائے تو يہي بات سمجھ آتي ہے کہ ان آلات يعني کيمرہ وغيرہ سے بنائي جانے والي تصاوير بھي تصاوير ہي ہيں عکس نہيں ہيں !!! , کيونکہ اس دور جديد جسطرح اور بہت سے کام مشينوں سے ليے جانے لگے ہيں اسي طرح تصوير کشي کا کام بھي جديد آلات کے سپرد ہوگيا ہے ۔ ان کيمروں سے تصوير کھينچنے والا اپنے ہاتھ سے صرف اس مشين کا بٹن دباتا ہے جسکے بعد وہ سارا کام جو پہلے پہلے ہاتھ سے ہوتا تھا اس سے کہيں بہتر انداز ميں وہ مشين سر انجام دے ديتي ہے ۔"
 
Last edited:

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
شیخ محترم @رفیق طاھر صاحب آج اہل حدیث کے اکثر اہل علم کی ویڈیو جن کی ویڈیو کے ذریعے ھم اسلام کی دعوت لوگوں تک پہچا رہے ہیں کیا اس عمل سے وہ اور ھم گناہ گار تو نہیں ہو گے کیونکہ کہ آج کے دور میں اکثر اہل علم نے دعوت کے لئے ویڈیو کو جائز قرار دیا ہے

سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فائدہ شیخ محترم توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ، ڈاکٹر ذاکر نائک حفظہ اللہ، شیخ ابو ذید ضمیر حفظہ اللہ کی ویڈیو سے ہوا ہے اور لوگ اسلام کے صحیح عقیدے کی طرف پلٹ رہے ہیں -

میں یہاں پر ان ٹی وی چینل کا بھی ذکر کرنا چاھوں گا - جن سے غیر مسلموں کے پاس اسلام کا پیغام دنیا کے ہر کونے تک پہچ رہا ہے -

جیسے حرم مکہ اور مدینہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے لائف ٹیلی کاسٹ جس کو دیکھ کر بہت سے لوگ اسلام میں داخل ہوئے ہیں اسی طرح ڈاکٹر ذاکر نائک حفظہ اللہ کا پیس ٹی وی اور پاکستان سے ُپیغام چینل

اس بارے میں آپ ھم سب کو کیا نصیحت کرے گے
سوال یہ ہے کہ کیا یہ تبلیغ آڈیو کے ذریعہ نہیں ہوسکتی؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سوال یہ ہے کہ کیا یہ تبلیغ آڈیو کے ذریعہ نہیں ہوسکتی؟
جی شیخ محترم بالکل ہو سکتی ہے لیکن جو لوگ ویڈیو کے ذریعے اسلام کی دعوت پیش کر رہے ہیں کیا وہ سب گناہ گار ہے ؟؟؟
 
رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
جی شیخ محترم بالکل ہو سکتی ہے لیکن جو لوگ ویڈیو کے ذریعے اسلام کی دعوت پیش کر رہے ہیں کیا وہ سب گناہ گار ہے ؟؟؟
جو کام ایک متفق علیہ حلال ذریعہ سے ممکن ہے اسے سر انجام دینے کے لیے حرام یا مشتبہ ذرائع اپنانے کی کیا حاجت ہے؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مگر شیخ محترم کچھ ویڈیو بطور ثبوت اہل باطل کو رد کرنے میں بہت کارآمد ہوتی ہے مثال کے طور پر یہ ویڈیو کیونکہ میرے کتنے دوست ہے جب ان کو اس طرح کی ویڈیو ثبوت کے طور پر دکھائی گئی انھوں نے مزار پرستی اور قبر پرستی سے توبہ کی

لنک

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
جو کام ایک متفق علیہ حلال ذریعہ سے ممکن ہے اسے سر انجام دینے کے لیے حرام یا مشتبہ ذرائع اپنانے کی کیا حاجت ہے؟
شیخ محترم جزاک اللہ خیر!
اوپر ذکر کردہ علماء کرام میں سے شیخ توصیف الرحمان کی وڈیوز میں اکثر دوسرے فرقوں کے مولویوں کی تقاریر کے بھی کلپس (ثبوت کے طور پر) لگائے جاتے ہیں، جس سے حق اور زیاده نکھر کر سامنے آجاتا ہے.
ایسی صورت میں آپ کیا تجویز کریں گے؟
 
Top