• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک حدیث کا ترجمہ اور تشریح درکار ھے

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
کیا اس حدیث سے یہ پتا چلتا ھے کہ جو اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہتا وہ جہنم میں جاۓ گا؟
اسلام کا دعوی رکھنے والے تمام لوگ ،خواہ صحیح عقیدہ والے ہوں ، یا غلط عقیدہ والے ۔۔سب ہی خود کو مسلمان سمجھتے ،اور کہتے ،کہلواتے ہیں ۔
ہاں ہر وقت ،ہر جگہ ۔۔میں مسلمان ہوں ۔۔کا وردنہیں ہوتا ، حسب موقع ،حسب ضرورت اپنے آپ کو سب مسلمان کہتے ہیں ۔
اس لئے یہ سوال ناقابل فہم ہے ۔۔
 
Last edited:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء.
اللہ آپ کے علم, وقت اور عمل میں برکت عطا فرماۓ.
آمین.
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
کیا فَادْعُوا بِدَعْوَى اللَّهِ الَّذِي سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ )
میں ۔۔
فادعوا سے جملہ مستانفہ شروع ھے؟ یا فادعوا کا تعلق پیچھے سے بھی ھے.
یہاں ’’ فاء ‘‘ فصیحہ ہے ،اور یہ محذوف پر معطوف ہے ،یعنی اس فاء سے پہلے ایک مقدر محذوف ہے

مثلاً ۔ (وَإِنْ صَلَّى وَصَامَ ۔۔۔إذا كان الأمر كما ذكر ۔۔۔۔فَادْعُوا بِدَعْوَى اللَّهِ
یعنی :ایسا آدمی مومن نہیں ،اگر چہ روزہ دار اور نمازی ہو ۔۔تو جب یہ بات ہے۔۔ تو وہی پکار پکارو جو اللہ کی پکار ہے
 
Last edited:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
یہاں ’’ فاء ‘‘ فصیحہ ہے ،اور یہ محذوف پر معطوف ہے ،یعنی اس فاء سے پہلے ایک مقدر محذوف ہے

یعنی (وَإِنْ صَلَّى وَصَامَ ۔۔۔إذا كان الأمر كما ذكر ۔۔۔۔فَادْعُوا بِدَعْوَى اللَّهِ
یعنی جاہلیت کے پکار سے اسکا کوئ تعلق نہیں؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
اور آخری بات بہت لائق توجہ ہے کہ :
(سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ الْمُؤْمِنِينَ عِبَادَ اللَّهِ ‏ ) کہ تمہارا نام مسلم و مومن اور عباد اللہ یعنی اللہ کے بندے رکھا ہے ۔
اس کے مقابل کچھ جاہل کہتے ہیں کہ اللہ نے تمہارا نام صرف مسلم رکھا ہے ۔
کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ اللہ نے ہم کو صرف تین نام دیا ہے. مسلم، مؤمن اور عباد اللہ.
وہ ایک نام کے پیچھے نہیں چلتے. یعنی وہ جماعت المسلمین سے الگ نظریہ رکھتے ہیں.
میں نے دعوی الجاھلیۃ کے اب تک دو معنی دیکھے ہیں. ایک تو یہ کہ نوحہ وماتم وغیرہ کیا جاۓ. دوسرے یہ کہ عصبیت کی دعوت دی جاۓ جیسے یا انصار وغیرہ کہا جاۓ (جیسا کہ صحیح بخاری، صحیح مسلم اور سنن ترمذی کی روایات موجود ہیں). کسی کے علم میں کوئی اور معنی بھی ہو تو آگاہ کریں
 
Top