• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک سلام سے تین وتر ادا کرنے کی دلیل درکار

AAIslami

رکن
شمولیت
اپریل 21، 2012
پیغامات
14
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
55
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

امید ہے کہ تمام علماء کرام ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔

مجھے ایک سلام کے ساتھ تین وتر ادا کرنے کی دلیل درکار ہے۔

اہل علم حضرات سے گزارش ہے کہ جلد سے جلد جواب عنایت فرمائیں۔

جزاک اللہ خیراً
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
664
ری ایکشن اسکور
742
پوائنٹ
301
ایک سلام سے تین وتر پڑھنے کے حوالے سے متعدد احادیث موجود ہیں ،جن میں سے چند احادیث درج ذیل ہیں۔
۱۔ عن عائشۃ رضی اللہ عنہا قالت: كان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوتر بثلث لا یسلم الا فی آخرھن و ھذا وتر امیر المؤمنین عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ و عنہ اخذہ اھل المدینۃ ۔ ﴿مستدرك حاكم: ۱ / ۳۰۴﴾
ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین ركعت وتر پڑھتے تھے اور یہی امیر المؤمنین حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ كے بھی وتر ہیں٬ انہیں سے یہ اہل مدینہ نے لیے ہیں۔
۲۔ عن عائشۃ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کان اذا صلی العشاء دخل المنزل ثم صلی رکعتین ثم صلی بعدھما رکعتین اطول منھما ثم اوتر بثلث لا یفصل بینھن۔(مسند احمد: ۶ / ۱۵۶)
ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب عشاء کی نماز پڑھ لیتے تو گھر تشریف لاتے پھر دو رکعت پڑھتے پھر ان سے لمبی دو رکعتیں اور پڑھتے پھر تین رکعات وتر پڑھتے اور ان تینوں رکعتوں میں فصل نہیں فرماتے تھے (یعنی دو رکعت کے بعد سلام نہیں پھیرتے تھے)۔
۳۔ عن المسور بن مخرمۃ قال: دفنا ابا بكر لیلا فقال عمر : انی لم اوتر فقام و صففنا ورا٫ہ فصلی بنا ثلاث ركعات لم یسلم الا فی آخرھن ۔ ﴿طحاوی : ۱ / ۲۰۲ ٬ مصنف ابن ابی شیبہ : ۲ / ۲۹۳ ٬ مصنف عبدالرزاق: ۳ / ۲۰﴾
ترجمہ: حضرت مسور بن مخرمۃ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں كہ ہم نے حضرت ابوبكر رضی اللہ عنہ كو رات كے وقت دفن كیا ٬ ﴿فراغت پر﴾ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے كہ میں نے وتر نہیں پڑھے ٬ آپ كھڑے ہوئے تو ہم نے بھی آپ كے پیچھے صف باندھ لی ٬ آپ رضی اللہ عنہ نے ہمیں تین ركعات نماز وتر پڑھائی اور سلام فقط ان كے آخر ہی میں پھیرا۔
 

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
اہل علم حضرات سے گزارش ہے کہ جلد سے جلد پوسٹ نمبر۳ کا جواب عنایت فرمائیں

السلام علیکم
گذارش ہے کہ آپ کسی بھی حدیث کی تحقیق معلوم کرنے کے لئے متعلقہ زمرے میں جا کے معلوم کریں۔ اس طرح جواب جلدی اور آسانی سے مل جائے گا۔ جزاک اللہ خیرا
 

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
امام أحمد بن حنبل رحمه الله (المتوفى241)نے کہا:
حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، يَعْنِي ابْنَ رَاشِدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ يَعْفُرَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا صَلَّى الْعِشَاءَ دَخَلَ الْمَنْزِلَ ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّى بَعْدَهُمَا رَكْعَتَيْنِ أَطْوَلَ مِنْهُمَا ، ثُمَّ أَوْتَرَ بِثَلاَثٍ لاَ يَفْصِلُ فِيهِنَّ ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ، يَرْكَعُ وَهُوَ جَالِسٌ ، وَيَسْجُدُ وَهُوَ قَاعِدٌ جَالِسٌ[مسند أحمد ط الميمنية: 6/ 155]
یہ حدیث ضعیف ہے يزيد بن يعفر کو ابن حبان کے علاوہ کسی نے ثقہ نہیں کہا۔ (بحوالہ زمرہ: تحقیق حدیث سے متعلق سوالات و جوابات)
 

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
امام طحاوي رحمه الله (المتوفى321)نے کہا:
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ , قَالَ: ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ , قَالَ: أنا ابْنُ وَهْبٍ , قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرٌو , عَنِ ابْنِ أَبِي هِلَالٍ , عَنِ ابْنِ السَّبَّاقِ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ , قَالَ: دَفَنَّا أَبَا بَكْرٍ لَيْلًا , فَقَالَ عُمَرُ: «إِنِّي لَمْ أُوتِرْ , فَقَامَ وَصَفَفْنَا وَرَاءَهُ , فَصَلَّى بِنَا ثَلَاثَ رَكَعَاتٍ , لَمْ يُسَلِّمْ إِلَّا فِي آخِرِهِنَّ» [شرح معاني الآثار 1/ 293]
یہ روایت ضعیف ہے ابن السباق کو ابن حبان کے علاوہ کسی نے ثقہ نہیں کہاہے۔ (بحوالہ زمرہ: تحقیق حدیث سے متعلق سوالات و جوابات)
 
Top