• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک سوال سب مقلدین سے ؟ سوچئے گا ضرور

شمولیت
جنوری 16، 2012
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
49
کتاب وسنت پکڑنے کیلئے نہیں،عمل کرنے کیلئے ہے(ابتسامہ)
دوسری بات یہ ہے کہ جب آپ کو صاف سیدھی حدیث نہیں مل سکی کہ اللہ کے رسول نے کہاکہ آخری زمانہ میں ایک گروہ اہل حدیث کے نام کاہوگا، اسی پر عمل کرنا،توپھر احناف سے مطالبہ کرنا کہ امام ابوحنیفہ نے کہاتھاحنفی بنو ،یااللہ کے رسول اللہ نے کہاتھاکہ حنفی بنو،ایک جاہلانہ مطالبہ تھاجس کی جہالت امید ہے کہ واضح ہوگئی ہوگی،
رہ گئی حدیث اہل سنت والجماعت تو یہ کون طے کرے گاکہ اہل سنت ہیں کون؟
دعویٰ توہرایک کرسکتاہے لیکن اصل سوال دلیل کاہے۔
دلائل سے ثابت کریں کہ حدیث میں جس مااناعلیہ واصحابی کاذکر ہے اس کا مصداق موجودہ دور کے اہل حدیث ہیں؟اپنے ہی اصولوں سے ثابت کرنا۔
ہائی لائٹ اورملون جملے کو غورسے پڑھیں ،مجھے لگتاہے کہ شدت جوش میں لکھتے وقت کیالکھ رہے ہیں سوچنے کی زحمت قطعاگوارہ نہیں کرتے کبھی اللہ کی بات پر اپنی بات کا اضافہ کردیتے ہیں ،کبھی کہتے ہیں کہ کس صحابی نے سفید ہرے کپڑے پہنے،
بندہ خدا ،کیوں خود کے اورعلم کے دشمن بنے ہو ،تم نے یہ کہاں سے معلوم کرلیاکہ کسی صحابی نےسفید یاہرے کپڑے بالکل نہیں پہنے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟نفی پر تمہارے پاس کہاں سے دلیل آگئی ہے۔دلیل کی رٹ لگانے اورگردان کرناکافی نہیں ہوتا، پیش بھی کرناہوتاہے۔
پگڑی کا ذکر کیا ہے کپڑے کا نہیں۔۔۔
پگڑی ہرے ربگ کی لازم کروں گے تو پھر یہی سے تو فرقے بنیں گے ہری پگڑی والے علیحدہ بن گئے الگ نام ہوگیا ہری پگڑی اب دوسرا دیکھا دیکھی سفید پھر کالی پہنے گا۔اب جو شخص کسی رنگ کی پگڑی نہ پہنے کسی سے اپنی نسبت نہ دے اُس پر الزام دے دو کہ وہ فرقہ ہے واہ جی واہ
ماشاء اللہ سے آپ کے علم کو سب مان گئے کیا شاندار دلیل دیتے ہیں کہ مسجدوں اور مدرسوں کا نام رکھنے سے فرقہ واریت اور نسبت پیدا ہورہی ہے۔بس کچھ تو لکھنا ہے عالم جو ہوئے۔آٹھ سال جو لگائے ہیں۔مسجدوں یا مدرسوں کا نام رکھنے سے فرقے پیدا ہو رہے ہیں یہ ایک عام دین کے علم سے ناواقف شخص بھی کبھی نہیں کہہ سکتا۔۔۔اس کا جواب آپ کو خود بھی آتا ہے۔
ہمت کرو جواب دے دو ابوحنیفہ نے کب کہا تھا کہ میرے مقلد بنو۔
صحابہ مقلد تھے واہ جی واہ آپ یہ ثابت کریں کے صحابہ نبی کی تقلید کرتے تھے یا اطاعت کرتے تھے۔جب کوئی مقلد نہ ہوا تو وہ غیر مقلد ہی ہوتا ہے اسلیے آپ ثابت کریں کے صحابہ مقلد تھے
کتاب وسنت پکڑنے کیلئے نہیں،عمل کرنے کیلئے ہے(ابتسامہ)
دوسری بات یہ ہے کہ جب آپ کو صاف سیدھی حدیث نہیں مل سکی کہ اللہ کے رسول نے کہاکہ آخری زمانہ میں ایک گروہ اہل حدیث کے نام کاہوگا، اسی پر عمل کرنا،توپھر احناف سے مطالبہ کرنا کہ امام ابوحنیفہ نے کہاتھاحنفی بنو ،یااللہ کے رسول اللہ نے کہاتھاکہ حنفی بنو،ایک جاہلانہ مطالبہ تھاجس کی جہالت امید ہے کہ واضح ہوگئی ہوگی،
رہ گئی حدیث اہل سنت والجماعت تو یہ کون طے کرے گاکہ اہل سنت ہیں کون؟
دعویٰ توہرایک کرسکتاہے لیکن اصل سوال دلیل کاہے۔
دلائل سے ثابت کریں کہ حدیث میں جس مااناعلیہ واصحابی کاذکر ہے اس کا مصداق موجودہ دور کے اہل حدیث ہیں؟اپنے ہی اصولوں سے ثابت کرنا۔
ہائی لائٹ اورملون جملے کو غورسے پڑھیں ،مجھے لگتاہے کہ شدت جوش میں لکھتے وقت کیالکھ رہے ہیں سوچنے کی زحمت قطعاگوارہ نہیں کرتے کبھی اللہ کی بات پر اپنی بات کا اضافہ کردیتے ہیں ،کبھی کہتے ہیں کہ کس صحابی نے سفید ہرے کپڑے پہنے،
بندہ خدا ،کیوں خود کے اورعلم کے دشمن بنے ہو ،تم نے یہ کہاں سے معلوم کرلیاکہ کسی صحابی نےسفید یاہرے کپڑے بالکل نہیں پہنے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟نفی پر تمہارے پاس کہاں سے دلیل آگئی ہے۔دلیل کی رٹ لگانے اورگردان کرناکافی نہیں ہوتا، پیش بھی کرناہوتاہے۔
پگڑی جسے عربی میں عمامہ کہتے ہیں ،پہنناسنت ہے، اسی فورم پر کوئی لمبی ڈاڑھی کی تصویر شیئر کرکے تصویر بنانے والوں کو کافر بتارہاہے اورکوئی پگڑی پہن کر سنت نبی کو اداکرنے کو فرقہ ایجاد کرنے کاباعث مان رہاہے۔اب یہ تو سمجھدار لوگ ہی فیصلہ کریں گے کہ اس میں حدیث نبوی کی توہین ہوتی ہے یانہیں ہوتی ہے؟پگڑی باندھناسنت ہے۔
دوسرے یہ بات پڑھ کر میں حیران ہوں کہ جولوگ پگڑی باندھتے ہیں وہ لوگ فرقے ایجاد کرتےہیں اورجولوگ پگڑی نہیں باندھتے وہ لوگ فرقے ایجاد نہیں کرتے، فورم میں ہے کوئی سمجھدار اورعقل کا دعویدارجواس دعویٰ سے متفق ہو!
تیسری چیز یہ بھی بڑی عجیب ہے کہ عطاری ،قادری اوراشرفی یاامت میں سے کسی کی جانب منسوب ہونے سے فرقہ بندی لازم آتی ہے لیکن جولوگ اپنے مدرسہ کانام امام بخاری کے نام پر رکھتے ہیں، ابن تیمیہ کے نام پر رکھتے ہیں ان سے فرقہ بندی لازم نہیں آتی؟؟؟؟؟؟یاللعجب،اگرکہاجائے کہ مدرسہ تو اینٹ اور دیواروںکا نام ہے اوران میں جان وعقل نہیں ہوتی تو سوال یہ ہے کہ یہ بات اینٹ اوردیوار کیلئے نہیں بلکہ مدرسہ کا نام کسی امتی کے نام پر رکھنے والے عقل کے دعویدار کیلئے کہی جارہی ہے،یاکہیں ایساتونہیں کہ امام بخاری کو امت سے مافوق سمجھاجارہاہو۔

تمام صحابہ غیرمقلد تھے یہ بات کس عقل مند نے کہی ہے، حوالہ درکارہے۔اورتمام ائمہ غیرمقلد تھے ،اس بات کا بھی حوالہ درکار ہے۔

ماشاء اللہ کیالیاقت ہے،
ایک مختصر ساسوال ہے امید ہے کہ جواب بھی مختصراورواضح ہوگا۔
چلو حنفی تواہل الرائے ہیں، سوال یہ ہے کہ مالکی،شافعی اورحنبلی اہل الرائے ہیں یااہل الحدیث ہیں، اگر وہ اہل الرائے ہیں توپھر سمجھوکہ قرآن کی اورحدیث کی ساری خدمت تو اہل الرائے حضرات نے کی ہے اہل حدیث نے بس صرف بھاڑ جھونکاہے،اوراگر یہ تینوں اہل الحدیث ہیں تو پھر یہ سوال پیداہوتاہے کہ یہ تین گروہ اورتین جماعتیں فرقہ بندی کے دائرہ میں آتی ہیں یانہیں، اگرنہیں آتی توکیوں اوراگرآتی ہیں توپھر فرقہ بندی کا کام جب اہل حدیث خود کررہے ہیں تو وہ کس منہ سے حنفیوں پر اعتراض کررہے ہیں۔
 
شمولیت
جنوری 16، 2012
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
49
تلمیذ صاحب کی بات سمجھنے کی کوشش کیجئے۔
مقلد مقلد بھائی بھائی، یہ بھی تقلید کوجائز کہتے ہیں وہ بھی تقلید کوجائزکہتے ہین، کوئی یہ نہیں کہتاکہ امام شافعی اورامام مالک یاامام احمدبن حنبل کی تقلید ناجائز ہے، تقلید جائز ہے، اب چاہے ان میں سے جس کی تقلید کی جائے، اب یہ انسانی فطرت ہے کہ انسان جس سے وابستہ ہوتاہے اس کو سب سے برتردیکھناچاہتاہے لیکن یہ برتری اپنے مدمقابل کیلئے ہوتی ہے سبھی سے مطلقانہیں۔جیسے بعض جہلاء کرتے ہیں کہ امام ابوحنیفہ کیلئے امام اعظم کا لقب سنتے ہی کہنے لگتے ہیں کہ امام اعظم تو رسول پاک ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بریں عقل ودانش بباید گریست
اب سوال ان کیلئے ہے جو تقلید کو شرک وبدعت بھی کہتے ہیں اوردوسری طرف انہی کےواسطہ سے ان کی تمام سندحدیث رواں دواں ہے۔تصوف کو بدعت اورشرک کہتے ہیں لیکن اسی تصوف میں لت پت شاہ ولی اللہ کی سند تمام اہل حدیث گروہ کیلئے سرمایہ افتخار ہے،لمحہ فکریہ تصوف اور تقلید کو شرک وبدعت قراردینے والوں کیلئے ہے،ہمارے لئے نہیں ہے۔بشرطیکہ غوروفکر کرنے کی صلاحیت ہو۔
اب ذرا رحمانی صاحب کی بات دیکھیں کہتے ہیں مقلد مقلد بھائی بھائی۔ یہ جو 600سال خانہ کعبہ میں چار مُسلے بِچھتے رہے وہی ثبوت ہے بھائی بھائی ہونے کا کہ خانہ کعبہ میں بھی چار مُسَلے بِچھائے جارہے ہیں۔ایک دوسرے کے پیچھے نماز نہیں پڑھ رہے اپنے اپنے فقہ والے امام کے پیچھے نماز ہورہی ہے۔اتنی برداشت نہیں ہے بھائیوں میں۔بھائیوں کا پیار تو دیکھو۔

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91

بقیہ باتیں تو آپ کی پادر ہوااوربے بنیاد ہیں، صرف اس تحریر کا جواب دے رہاہوں۔
اولاًتو مصلی لکھناچاہئے ص کے ساتھ ،س کے ساتھ جوآپ نے لکھاہے وہ مسلے ہوجاتے ہیں جو ہندوتحقیرامسلمانوں کو کہتے ہیں۔قران وحدیث کی پیروی کے خودساختہ ٹھیکیدار اوردعویدار کو کفار سےلفظی مشابہت میں بھی بچناچاہئے اور لاتقولواراعناکے حکم کو پیش نظررکھناچاہئے۔

ایسامعلوم ہوتاہے کہ تاریخ اسلام کا مطالعہ نہایت کمزور ہے۔
یہ بات معلوم کرنی چاہئے کہ یہ چارمصلیٰ کیاعلماء کی فرمائش پر حکومت نے نافذ کیاتھایااپنی صوابدید سے نافذ کیاتھا اور جوچلاآرہاتھا،600سال سے خانہ کعبہ میں چار مصلیٰ قائم رہا، کس اہل حدیث نے اس کو بند کرنے کی حکومت سے گذارش کی،اس کی اطلاع مجھے دے دیجئے گا،کیونکہ اگریہ ایک انتہائی براکام تھاتواس کو روکناکیااہل حدیث حضرات کی ذمہ داری تھی یانہیں تھی؟اگرتھی توانہوں نے کس حد تک پوری کی اور اگر نہیں کی تو کیاوہ بھی دیگر افراد کے ساتھ اس جرم میں برابر کے شریک نہیں ہیں۔؟

خانہ کعبہ میں چارمصلی پر اعتراض کرنے بھول جاتے ہیں کہ ایک محلہ میں مسجد ہونے کے باوجود نماز نہیں پڑھتے، مختلف حیلوں بہانوں سے الگ مسجد بناتے ہیں،اس کی قباحت پر کبھی غورکیاہے، جب کہ وہاں اس مسجد کی حقیقت میں کوئی ضرورت نہیں ہوتی،سوائے روپے کے ضیاع کے اور اپنے مسلک کے ایک مسجد ہونے کی خواہش کی تکمیل کے۔

حقیقت یہ ہے کہ خانہ کعبہ کا امام ہوناکسی بھی شخص اورگروہ کیلئے بڑی عزت کی بات ہے،اورہرشخص اورہرگروہ اورجماعت یہ شرف حاصل کرناچاہتی ہے،اسی نزاع کے خاتمہ کیلئے چاروں مسلک کے ائمہ کی تقرری عمل میں لائی گئی ہوگی،اوریہ فطری بات ہے کہ ہرشخص اپنے مسلک اورگروہ کو زیادہ پسند کرتاہے ،نماز اپنے مسلک سے وابستہ عالم کے پیچھے اداکرناچاہتاہے، غیرمقلدین بھی اس فطری جذبہ سے بری نہیں ہیں، اگرکسی مسجد میں ایک مقلد کی مسجد ہو اورایک غیرمقلد کی تو اس کارجحان اپنے مسلک سے وابستہ مسجد کی طرف ہوتاہے اوریہ ایک فطری جذبہ ہے۔

شرف وعزت کے حصول میں بھائیوں کے درمیان مسابقت بھی ہوتی رہتی ہے، آپس میں کھٹ پٹ بھی ہوجاتی ہے اورکبھی چپقلش ورنجش بھی پیداہوجاتی ہے،لیکن کیااس سے بھائی چارگی ختم ہوجاتی ہے؟

دوسری بات یہ ہے کہ اگرغیرمقلد غیرمقلد بھائی ہوتے ہیں تومقلد مقلد بھائی کیوں نہیں ہوں گے؟ہاں بعض امور میں آپس میں اختلاف ہوسکتاہے اورہوناچاہئے،کیونکہ فطرت انسانی ہی ایسی ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

بھائی کیا کہے گے آپ اس بارے میں

دیوبند حیاتی کی نماز دیوبند مماتی کے پیچھے نہیں ہوتی، الیاس گھمن

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
دوسری بات یہ ہے کہ اگرغیرمقلد غیرمقلد بھائی ہوتے ہیں تومقلد مقلد بھائی کیوں نہیں ہوں گے؟ہاں بعض امور میں آپس میں اختلاف ہوسکتاہے اورہوناچاہئے،کیونکہ فطرت انسانی ہی ایسی ہے۔
حیاتی دیوبندی نے مماتی دیوبندی کو اہل سنت و جماعت سے خارج کر دیا
 
شمولیت
جنوری 16، 2012
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
49
بقیہ باتیں تو آپ کی پادر ہوااوربے بنیاد ہیں، صرف اس تحریر کا جواب دے رہاہوں۔
اولاًتو مصلی لکھناچاہئے ص کے ساتھ ،س کے ساتھ جوآپ نے لکھاہے وہ مسلے ہوجاتے ہیں جو ہندوتحقیرامسلمانوں کو کہتے ہیں۔قران وحدیث کی پیروی کے خودساختہ ٹھیکیدار اوردعویدار کو کفار سےلفظی مشابہت میں بھی بچناچاہئے اور لاتقولواراعناکے حکم کو پیش نظررکھناچاہئے۔

ایسامعلوم ہوتاہے کہ تاریخ اسلام کا مطالعہ نہایت کمزور ہے۔
یہ بات معلوم کرنی چاہئے کہ یہ چارمصلیٰ کیاعلماء کی فرمائش پر حکومت نے نافذ کیاتھایااپنی صوابدید سے نافذ کیاتھا اور جوچلاآرہاتھا،600سال سے خانہ کعبہ میں چار مصلیٰ قائم رہا، کس اہل حدیث نے اس کو بند کرنے کی حکومت سے گذارش کی،اس کی اطلاع مجھے دے دیجئے گا،کیونکہ اگریہ ایک انتہائی براکام تھاتواس کو روکناکیااہل حدیث حضرات کی ذمہ داری تھی یانہیں تھی؟اگرتھی توانہوں نے کس حد تک پوری کی اور اگر نہیں کی تو کیاوہ بھی دیگر افراد کے ساتھ اس جرم میں برابر کے شریک نہیں ہیں۔؟

خانہ کعبہ میں چارمصلی پر اعتراض کرنے بھول جاتے ہیں کہ ایک محلہ میں مسجد ہونے کے باوجود نماز نہیں پڑھتے، مختلف حیلوں بہانوں سے الگ مسجد بناتے ہیں،اس کی قباحت پر کبھی غورکیاہے، جب کہ وہاں اس مسجد کی حقیقت میں کوئی ضرورت نہیں ہوتی،سوائے روپے کے ضیاع کے اور اپنے مسلک کے ایک مسجد ہونے کی خواہش کی تکمیل کے۔

حقیقت یہ ہے کہ خانہ کعبہ کا امام ہوناکسی بھی شخص اورگروہ کیلئے بڑی عزت کی بات ہے،اورہرشخص اورہرگروہ اورجماعت یہ شرف حاصل کرناچاہتی ہے،اسی نزاع کے خاتمہ کیلئے چاروں مسلک کے ائمہ کی تقرری عمل میں لائی گئی ہوگی،اوریہ فطری بات ہے کہ ہرشخص اپنے مسلک اورگروہ کو زیادہ پسند کرتاہے ،نماز اپنے مسلک سے وابستہ عالم کے پیچھے اداکرناچاہتاہے، غیرمقلدین بھی اس فطری جذبہ سے بری نہیں ہیں، اگرکسی مسجد میں ایک مقلد کی مسجد ہو اورایک غیرمقلد کی تو اس کارجحان اپنے مسلک سے وابستہ مسجد کی طرف ہوتاہے اوریہ ایک فطری جذبہ ہے۔

شرف وعزت کے حصول میں بھائیوں کے درمیان مسابقت بھی ہوتی رہتی ہے، آپس میں کھٹ پٹ بھی ہوجاتی ہے اورکبھی چپقلش ورنجش بھی پیداہوجاتی ہے،لیکن کیااس سے بھائی چارگی ختم ہوجاتی ہے؟

دوسری بات یہ ہے کہ اگرغیرمقلد غیرمقلد بھائی ہوتے ہیں تومقلد مقلد بھائی کیوں نہیں ہوں گے؟ہاں بعض امور میں آپس میں اختلاف ہوسکتاہے اورہوناچاہئے،کیونکہ فطرت انسانی ہی ایسی ہے۔
چار مصلے اللہ کے فضل و کرم سے اہلحدیث نے ہی ہٹائے ہیں ورنہ مقلدین تو اختلاف رحمت ہے کی رٹ لگائے ہوئے اپنے اپنے مسلک کے پیچھے کعبہ میں بھی نماز پڑھ رہے ہیں۔
آج اہلحدیث نے کسی بھی مسلک سے نہ تعلق ہونے پر ان بھائیوں کو ایک کردیا سب اہلحدیث کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں اگر یہاں کوئی مسلکی کھڑا ہوجائے تو پھر وہی مسئلہ شروع ہوجائے گا۔
آپ چالاکی کرتے ہوئے بات کو الجھا کر آگے پیچھے مت کریں میرا مقصد صرف اتنا بتانا تھا کہ بھائیوں میں پیار کتنا ہے کہ خانہ کعبہ میں جا کر تو اپنے اختلاف کو بھول جانا بھی گوارہ نہیں ہے جہاں جانے سے پہلے دشمن بھی ایک دوسرے سے معافی مانگ کر جاتے ہیں۔
بھائیوں کے پیار کی مثالیں ہزاروں دی جاسکتی ہیں۔لیکن بھائی بھائی کا موضوع یہاں ہے ہی نہیں۔
 
Top