• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک مسئلہ کی طرف توجہ

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
السلام علیکم
میری طرف سے کتاب وسنت سائٹ کی ٹیم کو اور کتاب وسنت فورم کی ٹیم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد قبول ہو کہ انہوں نے دین کی خدمت کےلیے ایک اور قدم بڑھایا ہے اللہ تعالی ان کی تمام ترکوششوں کو ان کی کامیابی وکامرانی کےلیے کافی کردے آمین
ٹیم آف فورم کو میں ایک مسئلہ کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ جب فورم کو اوپیرا میں اوپن کرتے ہیں تو اس میں ٹیکسٹ کا مسئلہ آتا ہے اوپیرا ایک تو تاہوما شوکرتا ہے جمیل نوری نستعلیق نہیں اور دوسرا اس میں صلی اللہ علیہ وسلم ،رضی اللہ،حفظہ اللہ ،رحمہ اللہ وغیرہ ان کی جگہ پہ ڈبے آرہے ہیں اگر آپ چیک کرنا چاہیں تو اس لنک کو اوپیرا میں اوپن کریں
دینی امور پر اجرات کا جواز
برائے مہربانی اس مسئلہ کو حل کردیں
اور یہی مسئلہ آپ کی سائٹ کےساتھ بھی ہے جب اس کو اوپیرا میں اوپن کرتے ہیں تو اس میں بھی ہینڈنگز وغیرہ کو خراب کردیتا ہے
میں اوپیرا 11 یوز کررہا ہوں
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
اہل توحید بھائی جزاک اللہ آپ نے مجھے ایک اچھا مشورہ دیا ۔اسی پر میں ایک بات کہنا چاہتاہوں اگر آپ ناراض نہ ہوتو ۔وہ یہ کہ یہ ایک پرابلم تو ہے نا ۔اور ٹیم کو یہ پرابلم دور کرنی چاہیے۔کیونکہ ہم کسی کو پابند تونہیں کرسکتے کہ تم یہ ہی براؤزر استعمال کرو۔فورم ٹیم کو یوزر کی خواہش کا خیال رکھتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کرنا چاہیے۔یوزر جس براؤزر میں بھی اوپن کرے فورم کاٹیکسٹ وغیرہ ٹھیک ہو ۔ہاں اگر یہ ایسا مسئلہ ہے جس کو حل نہیں کیا جاسکتا۔تو پھر ہے بات ۔اگر اس کا حل بھی ممکن ہے تو پھر ضرور کرنا چاہیے
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
وعلیکم السلام۔ محترم بھائی۔
اس طرف توجہ دلانے کا شکریہ۔
میں نے اوپیرا-11 میں چیک کیا تو یہ نتیجہ رہا ہے :

5 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

میں ان شاءاللہ اس مسئلہ کو درست کرنے کی کوشش کروں گا۔ کچھ انتظار فرمائیں۔ شکریہ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
عمیر بھائی متوجہ ہوں!

ٹیم آف فورم کو میں ایک مسئلہ کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ جب فورم کو اوپیرا میں اوپن کرتے ہیں تو اس میں ٹیکسٹ کا مسئلہ آتا ہے اوپیرا ایک تو تاہوما شوکرتا ہے جمیل نوری نستعلیق نہیں اور دوسرا اس میں صلی اللہ علیہ وسلم ،رضی اللہ،حفظہ اللہ ،رحمہ اللہ وغیرہ ان کی جگہ پہ ڈبے آرہے ہیں
اور یہی مسئلہ آپ کی سائٹ کےساتھ بھی ہے جب اس کو اوپیرا میں اوپن کرتے ہیں تو اس میں بھی ہینڈنگز وغیرہ کو خراب کردیتا ہے
میں اوپیرا 11 یوز کررہا ہوں
باذوق بھائی اور عمیر بھائی ان شاءاللہ اس پر کام کرکے اس کا کوئی حل ضرور ڈھونڈ نکالیں گے۔ تب تک ازراہ کرم آپ عارضی طور پر گوگل کا کروم براؤزر استعمال کریں۔ یہ براؤزر ہمارے خیال میں اس وقت سب سے زیادہ محفوظ اور تیز رفتار براؤزر ہے ۔ باقی اس کا حل نکالنا یقیناً ٹیم کی ذمہ داری ہے اور ہم اس کو حل کرنے کی بھرپور اور فوری کوشش کریں گے ان شاءاللہ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اہل توحید بھائی جزاک اللہ آپ نے مجھے ایک اچھا مشورہ دیا ۔اسی پر میں ایک بات کہنا چاہتاہوں اگر آپ ناراض نہ ہوتو ۔وہ یہ کہ یہ ایک پرابلم تو ہے نا ۔اور ٹیم کو یہ پرابلم دور کرنی چاہیے۔کیونکہ ہم کسی کو پابند تونہیں کرسکتے کہ تم یہ ہی براؤزر استعمال کرو۔فورم ٹیم کو یوزر کی خواہش کا خیال رکھتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کرنا چاہیے۔یوزر جس براؤزر میں بھی اوپن کرے فورم کاٹیکسٹ وغیرہ ٹھیک ہو ۔ہاں اگر یہ ایسا مسئلہ ہے جس کو حل نہیں کیا جاسکتا۔تو پھر ہے بات ۔اگر اس کا حل بھی ممکن ہے تو پھر ضرور کرنا چاہیے
السلام علیکم
ارے نہی بھیا اس میں ناراض ہونے والی کون سی بات ہے آپ نے بالکل ٹھیک کہا اس کا ضرور حل ہونا چاہیے۔
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
اور یہی مسئلہ آپ کی سائٹ کےساتھ بھی ہے جب اس کو اوپیرا میں اوپن کرتے ہیں تو اس میں بھی ہینڈنگز وغیرہ کو خراب کردیتا ہے
میں اوپیرا 11 یوز کررہا ہوں
بھائی۔ میں نے سیٹنگ میں تبدیلی کر دی ہے۔ آپ ذرا اوپیرا میں دوبارہ چیک کر کے بتائیے گا۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔اہل توحید بھائی مجھے بھی معلوم تھا کہ آپ ناراض نہیں ہوں گے ۔کیونکہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے اور مسلم کبھی اپنے مسلم بھائی سے نہ تو ناراض ہوتا ہے اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی غلط بات سوچتا ہے ۔چلیں خیر میں نے ویسے ہی لکھ دیا تھا ۔اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے۔
اب میں دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے باذوق بھائی کا اور فورم ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس مسئلہ کو حل کیا ہے ۔باذوق بھائی اب اوپیرا جمیل نوری نستعلیق کو تو پک کررہا ہے لیکن صلی اللہ ،رضی اللہ ،حفظہ اللہ وغیرہ کی جگہ پہ وہی ڈبے ہیں اس میں شاید جب ٹائپسٹ بھائی نے اپنا مضمون پوسٹ کیا تو ان چیزوں کا خیال نہیں رکھا یہ شاید جب مضمون پوسٹ کیا گیا تھا تب ہی ان چیزوں کا مسئلہ ہوگا۔مجھے امید ہے کہ اگر ان چیزوں کو مضمون پوسٹ کرتے ہوئے ٹھیک کردیا جائے تو پھر یہ مسئلہ نہ ہوگا۔مزید باذوق بھائی اگر کوئی مسئلہ ہوا تو آپ سے رابطہ کیا جائے گا۔اللہ تعالی آپ سب کا نگہبان ہو۔آمین
 
Top