• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک مضمون "تفردات" کے سلسلے میں مدد درکار ہے

farooq

رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
191
پوائنٹ
73
السلام علیکم،
بھائیوں سے مدد درکار ہے۔
مجھے ٨- ١٠ (یا زیادہ ) صفحات کا مضمون لکھنا ہے جس میں کسی شخصیت کے تفردات کا ذکر
کرنا ہے۔ اس سلسلے میں انٹرنیٹ پر کتب کی طرف مدد درکار ہے۔
جیسے مولانا امین احسن اصلاحی کے تفردات، یا کوئی اور شخصیت۔
مجھے مضمون مارچ ٢٠١٣ کے آخر تک جمع کرانا ہے۔
جزاکم اللہ
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
سٹوڈنٹی نسخہ پیش خدمت ہے اور آزمودہ ہے :)

تعریف اسطلاحی لغوی ( ایک صفحہ)

تشریح پلس تاریخ تفرد۔

اب شروع ہو جائیں صحابہ کرام سے لیکر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

البتہ اگر اصلاحی صآحب پر ہی لکھنا ہے تو کتاب نیٹ پر تو شاید نہ ملے ، مولانا عزیز زبیدی نے اس پر دو جلدوں میں کتاب لکھی ہے۔ ان کا تعلق انڈیا سے ہے۔ کتاب پاکستان میں چھپ چکی ہے۔

آپ کے لیے کافی لمبا سا مراسلہ لکھا تھا پر برا ہو نیٹ والوں کا۔۔۔۔۔۔۔۔ رات کو دوبارہ کوشش کرتا ہوں۔

والسلام
 

farooq

رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
191
پوائنٹ
73
جزاک اللہ۔
پہلے صفحے میں مصنف کا مختصر تعارف اور بقایا صفحات میں ان کے تفردات
یا ان کے امتیازی آراء، اس انداز کا مضمون کا ارادہ ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

آپ اس نام پر کلک کریں، مولانا امین احسن اصلاحی، تفردات شائد آپکا کام یہیں ہو جائے۔

مولانا امین احسن اصلاحی، جن کا انتقال ۱۴/دسمبر ۱۹۹۷ء کو لاہور میں ہوا، اپنے دور کے اُن چند سربرآوردہ اہل علم واہل قلم میں سے تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے ذہانت وفطانت سے حصہ وافر عطا فرمایا ہوتا ہے۔ ان کی وفات کے بعدمتعدد حضرات نے ان کی علمی و دینی خدمات بالخصوص تفسیری خدمات اور ان کے علم وفضل پر روشنی ڈالی ہے اورانہیں اپنے وقت کا عظیم مفسر اِسلامی دانش ور اوربلند پایہ محقق باور کرایا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ نے انہیں علم وفضل اورانشاء و تحریر کی اعلیٰ صلاحیتوں سے نوازا تھا۔ وہ 'تدبر ِقرآن' کے مصنف ہونے کے اعتبار سے ایک 'مفسر' کے طور پر بھی مشہور ہیں ، اپنے دروسِ حدیث کی بنا پر ان کے تلامذہ ان کو ایک' محدث'بھی شمار کرتے ہیں اور فقہی مباحث میں ان کی بلند آہنگی کی وجہ سے انہیں 'فقیہ' بھی سمجھتے ہیں اور بعض کلامی خدمات کی بنیاد پر شاید انہیں ایک 'متکلم' اور فکر ِفراہی کا ایک 'عظیم مفکر' بھی قرار دیتے ہوں۔لیکن راقم کے خیال میں مولانا موصوف ان لوگوں میں سے ہیں جن کو ان کی ذہانت کی فراوانی نے زیغ وضلال میں مبتلا کردیا اور

﴿وَأَضَلَّهُ اللَّهُ عَلىٰ عِلمٍ...٢٣ ﴾
سورة الجاثية"
کا مصداق بنا دیا۔ ع اے روشنی ٴ طبع توبر من بلا شدی !
والسلام
 

farooq

رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
191
پوائنٹ
73
جزاک اللہ۔
جیسا کہ وہاں لکھا ہے
اس لیے اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ کوئی صاحب ِعلم و تحقیق ائمہ سلف کے افکار وتعبیرات کی روشنی میں مولانا اصلاحی کی تفسیر 'تدبر قرآن ' کا جائزہ لے
اگر یہ کہیں سے مل جائے تو آسانی ہوگی۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

عزیز زبیدی

عزیز زبیدی

عزیز زبیدی

ابھی سونے کا وقت بھی ہو گیا ھے اور تفردات کا مطلب بھی نہیں معلوم اس لئے مزید اگر کہیں سے مدد پہنچے تو بہتر ورنہ کل صبح تفصیلی سرچ کریں گے۔

والسلام
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
مولانا امین احسن اصلاحی, تفسیر تدبر قرآن

السلام علیکم

آپکی خدمت میں حاضر ھے پی۔ ڈی۔ ایف فائل میں ھے، پاکستان میں اسے کھلنے میں وقت لگے گا یا ایک ایک صفحہ کرتے جائیں ساتھ ساتھ کھلتا جائے گا، مولانا امین احسن اصلاحی, تفسیر تدبر قرآن، جلد اول


والسلام
 

عمران اسلم

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
السلام علیکم،
بھائیوں سے مدد درکار ہے۔
مجھے ٨- ١٠ (یا زیادہ ) صفحات کا مضمون لکھنا ہے جس میں کسی شخصیت کے تفردات کا ذکر
کرنا ہے۔ اس سلسلے میں انٹرنیٹ پر کتب کی طرف مدد درکار ہے۔
جیسے مولانا امین احسن اصلاحی کے تفردات، یا کوئی اور شخصیت۔
مجھے مضمون مارچ ٢٠١٣ کے آخر تک جمع کرانا ہے۔
جزاکم اللہ
اگر آپ اصلاحی صاحب کے تفردات پر کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو غازی عزیر صاحب کی کتاب ’انکار حدیث کا نیا روپ‘ بہت زیادہ فائدہ دے گی۔
غازی صاحب نے بہت تفصیل کے ساتھ اصلاحی صاحب کے افکار کا کتاب و سنت کی روشنی میں جائزہ لیا ہے۔ کتاب میں بحث برائے بحث نہیں کی گئی بلکہ یہ واقعتاً بہت عمدہ کاوش ہے۔
یہ کتاب دو جلدوں میں ہے اور کتاب و سنٹ ڈاٹ کام پر موجود ہے۔
جلد اول
جلد دوم
 

farooq

رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
191
پوائنٹ
73
جزاک اللہ۔
کیا علامہ تمنا عمادی کے متعلق کچھ مل سکے گا۔
کیا ان کے قرات کے معاملے میں رشد قرات نمبر میں کچھ شائع ہوا ہے
 
Top