• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک میری چاہت اور ایک تیری چاہت۔ روایت کی تحقیق درکار ہے

شمولیت
اپریل 30، 2012
پیغامات
39
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
52
نوادر الاصول فی معرفۃ احادیث الرسول اور احیاالعلوم کے حوالہ سے بیان کی گئی اس روایت کی تحقیق درکار ہے
"اے ابنِ آدم"
ایک میری چاہت ہے ،ایک تیری چاہت ہے ،
تو ہوگا وہی جو میری چاہت ہے،
پس اگر تو نے سپرد کردیا اپنے آپ کو اسکے جو میری چاہت ہے ،
تو میں وہ بھی تمہیں دونگا جو تیری چاہت ہے ،
اگر تو نے مخالفت کی اسکی جو میری چاہت ہے ،
تو میں تمہیں تھکا دونگا اس میں جو تیری چاہت ہے ،
پھر ہوگا وہی جو میری چاہت ہے
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
احیاء العلوم کے الفاظ یہ ہیں:
ويروى أن الله تعالى أوحى إلى داود عليه السلام يا داود إنك تريد وأريد وإنما يكون ما أريد فإن سلمت لما أريد كفيتك ما تريد وإن لم تسلم لما أريد أتعبتك فيما تريد ثم لا يكون إلا ما أريد[إحياء علوم الدين للغزالي: 4/ 346]۔

یعنی احیاء میں یہ روایت بغیرکسی سند کے ذکر کی گئی ہے۔

البتہ نوادر الاصول میں یہ روایت درج ذیل سند ومتن کے ساتھ ہے:

حكيم الترمذي (المتوفى285)نے کہا:
حدثنا عمر بن أبي عمر، قال: حدثنا عبد الوهاب بن نافعٍ، عن مبارك بن فضالة، عن الحسن، قال: قال الله -تبارك وتعالى-: ((يا داود! تريد وأريد، ويكون ما أريد، فإن أردت ما أريد، كفيتك ما تريد، ويكون ما أريد، وإن أردت غير ما أريد، غيبتك فيما تريد، ويكون ما أريد))[نوادر الأصول للحكيم الترمذي: 3/ 346]

یہ سند سخت ضعیف ہے کیونکہ مسلسل بالعلل ہے اس کے ہرطبقہ میں ضعف ہے۔
حسن بصری نے مرسلا روایت کیا ہے اور مرسل روایت ضعیف ہوتی ہے۔
مبارک بن فضالہ مدلس ہیں اور انہوں نے عن سے روایت کیا ہے۔
عبدالوہاب بن نافع بھی مجروح ہے۔
عمربن ابی عمر یہ العبدی ہے جیساکہ دیگرسندوں میں صراحت ہے اور میں کتب رجال میں اس کا ترجمہ تلاش نہیں کرسکا۔
 
Top