• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک نوجوان کی شادی ہوتی ہے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ایک نوجوان کی شادی ہوتی ہے


وہ اپنے والد کے پاس جاتا ہے کہ وہ اس کے اس نئے ازدواجی سفر کے لیے برکت کی دعا کرے

جب وہ اپنے والد کے پاس جاتا ہے اس کا والد اُس سے ایک کاغذ اور قلم مانگتا ہے

لڑکا کہتا ہے : کیوں ابا جان ؟ اس وقت تو میرے پاس قلم اور کاغذ نہیں

باپ کہتا ہے : تو جاؤ ایک کاغذ ،قلم اور ربڑ خرید کر لاؤ

لڑکا شدید حیرانگی کے ساتھ جاتا ہے اور مطلوبہ چیزیں لیکر آجاتا ہے اور اپنے باپ کے پاس بیٹھ جاتا ہے

باپ : لکھو

کیا لکھوں

جو جی چاہے لکھو

نوجوان ایک جملہ لکھتا ہے

باپ کہتا ہے : اسے مٹا د و

نوجوان مٹا دیتا ہے

باپ : لکھو

بیٹا : خدارا آپ کیا چاہتے ہیں ؟

باپ کہتا ہے : لکھو

نوجوان پھر لکھتا ہے

باپ کہتا ہے : مٹا دو

لڑکا مٹا دیتا ہے

باپ پھر کہتا ہے : لکھو

نوجوان کہتا ہے : اللہ کے لیے مجھے بتائیں یہ سب کچھ کیا ہے

باپ کہتا ہے : لکھو

نوجوان لکھتا ہے

باپ کہتا ہے مٹا دو ۔ لڑکا مٹا دیتا ہے

پھر باپ اُ س کی طرف دیکھتا ہے اور اُسے تھپکی دیتے ہوئے کہتا ہے :
بیٹا شادی کے بعد اریزر کی ضرورت ہوتی ہے

اگر ازدواجی زندگی میں تمہارے پاس ربڑ نہیں ہو گا جس سے تم اپنی بیوی کی غلطیاں اور کوتاہیاں مٹا اور معاف کر سکو

اور اسی طرح اگر تمہاری بیوی کے پاس ایریزر نہ ہوا جس سے وہ تمہاری غلطیاں اور ناپسندیدہ باتیں مٹا سکے

اگر یہ سب کچھ نہ ہوا تو
تم اپنی ازدواجی زندگی کا صفحہ چند دنوں میں کالا کر لو گے.
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
اس لیے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
خیرکم خیرکم لاہلہ و انا خیر لاہلی
تم میں سب بہتر شخص وہ ہے جو اپنے اہل کے لیے سب سے بہتر ہے اور میں اپنے اہل کے لیے سب سے بہتر ہوں"۔
اور اہل کا لفظ مذکر اور مونث دونوں کے لیے مستعمل ہے ، کنوارے اس حدیث پر عمل نہیں کر سکتے اور ابھی ان کو کسی ربڑ کی ضرورت نہیں ہے اللہ سب کو اس حدیث پر عمل کی توفیق سے نوازے آمین
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
﴿ وَعاشِروهُنَّ بِالمَعروفِ ۚ فَإِن كَرِهتُموهُنَّ فَعَسىٰ أَن تَكرَهوا شَيـًٔا وَيَجعَلَ اللَّـهُ فيهِ خَيرًا كَثيرًا ١٩ ﴾ ۔۔۔ سورة النساء
ان (بیویوں) کے ساتھ اچھے طریقے سے بودوباش رکھو، گو تم انہیں ناپسند کرو لیکن بہت ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو برا جانو، اور اللہ تعالیٰ اس میں بہت ہی بھلائی کر دے (19)

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ "‏ اسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ، فَإِنَّ الْمَرْأَةَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ، وَإِنَّ أَعْوَجَ شَىْءٍ فِي الضِّلَعِ أَعْلاَهُ، فَإِنْ ذَهَبْتَ تُقِيمُهُ كَسَرْتَهُ، وَإِنْ تَرَكْتَهُ لَمْ يَزَلْ أَعْوَجَ، فَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ ‏"‏‏... متفق عليه
سیدنا ابوہریرہ ﷜ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، عورتوں کے بارے میں میری وصیت کا ہمیشہ خیال رکھنا ، کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے ۔ پسلی میں بھی سب سے زیادہ ٹیڑھا اوپر کا حصہ ہوتا ہے ۔ اگر کوئی شخص اسے بالکل سیدھی کرنے کی کوشش کرے تو انجام کار توڑ کے رہے گا اور اگر اسے وہ یونہی چھوڑ دے گا تو پھر ہمیشہ ٹیڑھی ہی رہ جائے گی ۔ پس عورتوں کے بارے میں میری نصیحت مانو ، عورتوں سے اچھا سلوک کرو ۔

سیدنا ابو ہریرہ﷜ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
« لَا يَفْرَكْ مُؤْمِنٌ مُؤْمِنَةً إِنْ كَرِهَ مِنْهَا خُلُقًا رَضِيَ مِنْهَا آخَرَ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
کہ نہ غصہ کرے کو مؤمن مرد مؤمن عورت (اپنی بیوی) پر۔ اگر وہ اس کی ایک بات کو نا پسند کرے گا، تو دوسری (بہت سی، اچھی) باتوں سے راضی ہوجائے گا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
یہ صرف ان غلطیوں پر جو اتنی اہمیت کی حامل نہ ہو، ورنہ غیر معمولی غلطی پر دونوں میاں بیوی کو ایک دوسرے کی اصلاح کرنی چاہیے، نہ سمجھنے پر علیحدگی اختیار کرنی چاہیے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
یہ صرف ان غلطیوں پر جو اتنی اہمیت کی حامل نہ ہو، ورنہ غیر معمولی غلطی پر دونوں میاں بیوی کو ایک دوسرے کی اصلاح کرنی چاہیے، نہ سمجھنے پر علیحدگی اختیار کرنی چاہیے۔


نہ سمجھنے پر علیحدگی اختیار کرنی چاہیے۔ بھائی اس جملہ کو سمجھ نہیں سکا ذرا وضاحت کر دیں -
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
نہ سمجھنے پر علیحدگی اختیار کرنی چاہیے۔ بھائی اس جملہ کو سمجھ نہیں سکا ذرا وضاحت کر دیں -
مطلب یہ کہ اگر کوئی شوہر اپنی بیوی میں کوئی ایسی بات دیکھے جو غیر معمولی ہو، مثلا کسی کی بیوی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی کسی دوسرے سے چکر چلائے اور اس کے شوہر کو پتہ چل جائے تو شوہر کو چاہیے کہ نظر انداز نہ کرے بلکہ بیوی کو سمجھائے ، نہ سمجھنے اور اپنی ضد پر اڑے رہنے کی صورت میں عورت کو طلاق دے دے۔
 
Top