• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

باب: حاکم کا ثواب ‘ جب کہ وہ اجتہاد کرے اور صحت پر ہو یا غلطی کر جائے۔

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 7352
حدثنا عبد الله بن يزيد،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا حيوة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثني يزيد بن عبد الله بن الهاد،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن محمد بن إبراهيم بن الحارث،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن بسر بن سعيد،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبي قيس،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ مولى عمرو بن العاص عن عمرو بن العاص،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ‏"‏ إذا حكم الحاكم فاجتهد ثم أصاب فله أجران،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وإذا حكم فاجتهد ثم أخطأ فله أجر ‏"‏‏.‏ قال فحدثت بهذا الحديث أبا بكر بن عمرو بن حزم فقال هكذا حدثني أبو سلمة بن عبد الرحمن عن أبي هريرة‏.‏ وقال عبد العزيز بن المطلب،‏‏‏‏ عن عبد الله بن أبي بكر،‏‏‏‏ عن أبي سلمة،‏‏‏‏ عن النبي صلى الله عليه وسلم مثله.


ہم سے عبداللہ بن یزید مقری مکی نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے حیوہ بن شریح نے بیان کیا ‘ انہوں نے مجھ سے یزید بن عبداللہ بن الہاد نے بیان کیا ‘ ان سے محمد بن ابراہیم بن الحارث نے ‘ ان سے بسر بن سعید نے ‘ ان سے عمرو بن العاص کے مولیٰ ابو قیس نے ‘ ان سے عمر بن العاص رضی اللہ عنہ نے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا ‘ آپ نے فرمایا کہ جب حاکم کوئی فیصلہ اپنے اجتہاد سے کرے اور فیصلہ صحیح ہو تو اسے دہرا ثواب ملتا ہے اور جب کسی فیصلہ میں اجتہاد کرے اور غلطی کر جائے تو اسے اکہرا ثواب ملتا ہے (اجتہاد کا) بیان کیا کہ پھر میں نے یہ حدیث ابوبکر بن عمر وبن حزم سے بیان کی تو انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے اسی طرح بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا۔ اور عبد العزیز بن المطلب نے بیان کیا ‘ ان سے عبداللہ بن ابی ابکرنے بیان کیا ‘ ان سے ابوسلمہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح بیان فرمایا۔

صحیح بخاری
کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ
 
Top