• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

باب:16۔ زنا کی تہمت کی سزا

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
حد قذف {زنا کی تہمت کی سزا}، محصن {پاک دامن شادی شدہ مرد و عورت} پر زنا کی تہمت لگانا۔اور تہمت لگانے والے کو کوڑوں کی سزا۔

حد قذف {زنا کی تہمت کی سزا}۔ جن حدود {سزاؤں} کے متعلق کتاب و سنت میں وارد ہے اور جس پر مسلمانوں کا اجماع ہوچکا ہے حد قذف بھی {انہی میں سے} ہے جب کوئی شخص کسی محصن {پاک دامن شادی شدہ مرد یا عورت} پر زنا کی {تہمت} یا لواطت کی تہمت لگائے تو تہمت لگانے والے پر اَسّی (80) کوڑوں کی حد {یعنی سزا} واجب ہوگئی ۔

او ریہاں محصن کے معنی حرّ، آزاد، عفیف اور پاک دامن {مرد و عورت} کے ہیں ۔ اور زنا کی حد کے موقع پر محصن کے معنی یہ ہیں کہ نکاحِ صحیح و تام سے اپنی بیوی سے وطی و جماع کیا ہو۔
 
Top