• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

باتوں سے خوشبو آئے

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
باتوں سے خوشبو آئے
تحریر: یوسف ثانی، مدیر اعلیٰ: پیغام قرآن ڈاٹ کام

مشاہیر کے مفید اور پرمغز انٹرویوز تو آپ نے بارہاپڑھے ہوں گے لیکن کسی گھریلو خاتون خانہ کا ایسا انٹرویو شاید کبھی نہ پڑھا ہو، جس کی ہر سطر میں ازدواجیات سےمتعلق دانش اور افادیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہو۔ایسے مردوں کو جنہیں یہ شکایت ہےکہ وہ عورت کو سمجھ نہیں سکے، ان کے لیے یہ ایک عمدہ موقع ہے کہ وہ اس انٹرویوکے ذریعہ ایک عام عورت کی سوچ و فکر تک رسائی حاصل کرسکیں۔کیونکہ خواتین بالعموم اپنی سوچ و فکر کے نہاں خانے تک مردوں کو آسانی سے رسائی نہیں دیا کرتی ہیں۔ اسی طرح اگر کسی لڑکی یا عورت کو یہ سمجھنا ہو کہ مردوں کے اس معاشرہ میں مردوں کے ساتھ کس طرح کا برتاؤ روا رکھا جائے کہ وہ ساری زندگی پرسکون رہتے ہوئے اپنی دنیا اور آخرت محفوظ بناسکے تو اسے یہ انٹرویو درسی سبق کی طرح پڑھنا اور سمجھنا چاہیے۔
مشہور زمانہ سپہ سالار نپولین بونا پارٹ کا ایک تاریخی جملہ ہے کہ" تم مجھے اچھی مائیں دو، میں تمھیں بہترین قوم دوں گا "۔ ذیل کے انٹرویو سےیہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ہماری قوم میں اچھی ماؤں کی کمی بالکل بھی نہیں۔ بس ایسی اچھی ماؤں کو قوم کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین ان کے نقش قدم پر چل سکیں اور مرد ان کی قدر کرسکیں۔​


 
Top