• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بارش اور سیلاب سے متاثرہ افرادہ کے لئے دعاء اور مدد

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
معزز اراکین محدث فورم
یقینا آپ کے علم میں ہے کہ لاہور میں اس وقت شدید بارشوں کی وجہ سے بہت سے نشیبی علاقے زیر آب ہیں۔ اور جملہ تکالیف سے اہل لاہور گزر رہے ہیں۔ میری التماس ہے کہ تمام اراکین خصوصی اوقات میں دلی دعا کریں کہ رب العالمین اس طوفانِ برگ و باراں سے اپنی رحمت سے ہمیں نجات عطا فرمائے آمین۔ تمام متاثرین کو بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔ جو اَمر ہمارے لئے بہترین ہے ہمیں اسی کے لئے چن لے آمین۔ ہمیں اپنی رضا کے ساتھ راضی رکھے اور ہر دکھ درد تکلیف اور پریشانی سے نجات عطا فرمائے۔
کل اپنے عزیز دوست اور محدث فورم کے رکن جناب ساجد تاج صاحب سے فون پر بات چیت ہوئی اور آج بھی بات چیت ہوئی۔ والٹن کے ایریا میں وہ رہتے ہیں۔ فی الحال اولاد کی خوشیاں موجود نہیں۔ دونوں میاں بیوی شدید بارشوں کی وجہ سے اور گھر میں پانی بھر جانے کی وجہ سے دوسری جگہ منتقل ہو گئے ہیں۔ جبکہ گھر کا سارا سامان اسی جگہ رکھا ہوا ہے۔ ان کے لئے بھی دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد اپنے گھر واپس لائے اور ان کے تمام نقصانات کا ازالہ اپنی رحمت سے فرما دے۔ میرے پاس کل یعنی ہفتے کے روز انہوں نے آنا تھا، لیکن آج انہوں نے معذرت کر لی۔ اللہ تعالیٰ ان کی تمام پریشانیوں کو راحتوں اور آسانیوں اور آسائشوں سے تبدیل فرما دے۔ اللہ تعالیٰ انہیں بھی اولاد کی نعمت سے مالا مال فرما دے۔ آمین یارب العالمین۔
اگر کسی صاحب کو کسی اور بھائی کے متعلق علم ہو تو وہ بھی لکھ دیں تاکہ دعاؤں کے ساتھ ساتھ ہم ممکنہ مدد اُن تک پہنچا سکیں۔ اور حسرت و یاس کی اس گھڑی میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مایوسی کے سایوں سے انہیں نکال سکیں۔
آپ سب کا بہت بہت شکریہ
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ !۔۔۔۔اللہ تعالی بارش سے متاثرہ تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے اور ان کی پریشانیاں دور فرما دے۔آمین۔۔۔تیز بارش ، زلزلہ ، آندھی ، بعض اوقات لوگوں کے کیئے جانے والے اعمال کا ہی نتیجہ ہوتی ہے۔جیسا کہ قرآن میں اکثر اقوام کا تذکرہ موجود ہے۔ایسی صورتحال میں دعاوں اور توبہ کا اہتمام کرنا چاہیئے ، تا کہ اللہ تعالی ہماری لغزشوں اور گناہوں کو معاف فرما دیں۔اہل ایمان پر بھی ایساوقت آزمائش ہوتا ہے۔اللہ تعالی ان پر رحم فرمائے۔
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
رب العالمین اس طوفانِ برگ و باراں سے اپنی رحمت سے ہمیں نجات عطا فرمائے آمین۔ تمام متاثرین کو بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔ جو اَمر ہمارے لئے بہترین ہے ہمیں اسی کے لئے چن لے آمین۔ ہمیں اپنی رضا کے ساتھ راضی رکھے اور ہر دکھ درد تکلیف اور پریشانی سے نجات عطا فرمائے۔
کل اپنے عزیز دوست اور محدث فورم کے رکن جناب ساجد تاج صاحب سے فون پر بات چیت ہوئی اور آج بھی بات چیت ہوئی۔ والٹن کے ایریا میں وہ رہتے ہیں۔ فی الحال اولاد کی خوشیاں موجود نہیں۔ دونوں میاں بیوی شدید بارشوں کی وجہ سے اور گھر میں پانی بھر جانے کی وجہ سے دوسری جگہ منتقل ہو گئے ہیں۔ جبکہ گھر کا سارا سامان اسی جگہ رکھا ہوا ہے۔ ان کے لئے بھی دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد اپنے گھر واپس لائے اور ان کے تمام نقصانات کا ازالہ اپنی رحمت سے فرما دے۔ میرے پاس کل یعنی ہفتے کے روز انہوں نے آنا تھا، لیکن آج انہوں نے معذرت کر لی۔ اللہ تعالیٰ ان کی تمام پریشانیوں کو راحتوں اور آسانیوں اور آسائشوں سے تبدیل فرما دے۔ اللہ تعالیٰ انہیں بھی اولاد کی نعمت سے مالا مال فرما دے۔ آمین یارب العالمین۔
آمین یارب العالمین
جزاک اللہ خیرا
 
Top