• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بازار

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
بازار

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( أَبْغَضُ الْبِلَادِ إِلَی اللّٰہِ أَسْوَاقُھَا۔ ))1
’’ سب سے برے مقامات اللہ تعالیٰ کے ہاں بازار ہیں۔ ‘‘
مسلم کی دوسری حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان یوں ہے کہ:
(( لِیَلِنِيْ مِنْکُمْ أُولُوا الْأَحْلَامِ وَالنُّھَیٰ، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَھُمْ … ثَـلَاثًا… إِیَّاکُمْ وَھَیْشَاتِ الْأَسْوَاقِ۔ ))2
’’ اپنے آپ کو بازاروں کے ہنگاموں سے بچاؤ۔ ‘‘
(بازار) یہ دھوکہ، فراڈ، سود، جھوٹ، وعدہ خلافی، جھوٹی قسم، حرام اور ناجائز اشیاء کی خرید و فروخت اور غلط بیوع میں با آسانی شوروغل اور جھگڑوں کی جگہ ہے اور ذکر اللہ سے اعراض، نماز سے لاپروائی، مرد و عورت کے اختلاط و بے پردگی، فسق و فجور اور فتنوں کا مقام ہے۔ چونکہ مساجد رحمت کے نزول کا محل اور رب تعالیٰ کے ہاں بہترین جگہیں ہیں اور بازار مساجد کی ضد ہیں اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ہاں بری ترین جگہ ہے اور جو چیز اللہ کو ناپسند ہے وہ شیطان کی محبوب چیز ہے، اسی لیے بازار شیطان کی پسندیدہ جگہیں اور اس کا میدان ہیں ان میں اس کا جھنڈا گاڑا جاتا ہے، جس کے ذریعہ وہ ورغلاتا اور بہکاتا ہے اور ہر اس کام کی طرف دعوت دیتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور دین کے اوامر و نواہی کی مخالفت ہو۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1- أخرجہ مسلم في کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ، باب: فضل الجلوس في مصلاہ بعد الصبح، رقم: ۱۵۲۸۔
2- أخرجہ مسلم في کتاب الصلاۃ، باب: تسویۃ الصفوف وإقامتھا، رقم: ۹۷۴۔

اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 
Top