• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بت پرستی اورشرک سے مکمل اجتناب

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
بت پرستی اورشرک سے مکمل اجتناب
فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْاَوْثَانِ
’’پس اجتناب کرواوثان کی نجاست سے‘‘(الحج:۳۰)


فقہ القرآن:
1:دور رہنا یعنی مذکورہ چیز سے دور رہنا،قریب بھی نہ جانا اجتنان کہلاتا ہے،لہذا اپنے آپ کواوثان(بتوں)اوران مقامت سے ہمیشہ دور رکھنا چاہیےجہاں شرک ہوتا ہے۔
2:لکڑی،پتھر،تانبے،پیتل یا چاندی وغیرہ کی مورتیوں،بتوں اور مجسموں وغیرہ کو اوثان کہا جاتا ہےاورہر قسم کی وثنیت پرستی شرک اکبر اورظلم عظیم ہے۔
3:آیت مذکور میں مِنْ بیان جنس کے لیے ہےیعنی اوثان کی پلیدی ونجاست سے بچ جاو۔
4:ایک آدمی نے نبی کریمﷺکے زمانے میں نذرمانی کہ وہ بوانہ کے مقام پرایک اونٹ ذبح کرے گاتوآکر نبی کریمﷺکو بتایا،آپ نے پوچھا:کیا وہاں زمانہ جاہلیت میں کسی وثن کی عبادت ہوتی تھی؟اس نے کہا:نہیں،آپ نے پوچھا:کیا وہاں جاہلیت کا کوئی میلہ لگتا تھا؟اس نے کہا نہیں،تو نبی کریمﷺنے فرمایا:اپنی نذر پوری کرلو اوراللہ کی نافرمانی والی نذر پوری نہ کی جائےاورنہ وہ نذر پوری کی جائےجس کا انسان مالک نہیں ہے‘‘(ابوداؤد:3313،سندہ صحیح)
5:رسول اللہﷺنے فرمایا:’’اوراس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک میری امت کے(کچھ)قبائل مشرکوں سے نہ مل جائیں گےاورجب تک میری امت کے کچھ قبائل بتوں کی عبادت نہ کریں گے‘‘(ابوداؤد:4252،وسندہ صحیح)
اس حدیث سے معلوم ہواکہ امت محمدیہ میں بعض لوگ شرک کریں گے۔(اضواءالمصابیح:72)

6:رسول اللہﷺنے فرمایا:اے میرے اللہ،میری قبر کو وَثن نہ بنانا،اس قوم پر اللہ لعنت کرےجنھوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا(مسند الحمیدی بتحقیقی:1031،وسندہ حسن)

ثابت ہوا کہ قبر پرستی بھی وثنیت اور شرک ہے۔
 
Top