• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بدعتیوں کی ایک نشانی، شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی زبانی

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,017
پوائنٹ
120
محترم عبداللہ حیدر بھائی! اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ ایک بہترین بات کی طرف آپ نے نشاندہی کی ہے۔ اللہ ہمیں مزید ایسے بدعتیوں سے بچائے جو محض فروعی اختلافات کی بنیاد پر ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھنے کے قائل نہیں اور جن کے اکابرین کی برکات سے مسجد الحرام میں چار چار مصلے قائم ہوئے۔
السلام علیکم، اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ان لوگوں کے شر سے بچائے جو فقہی اختلافات کی وجہ سے تفرقہ برپا کرتے ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی گروہ سے ہو۔
الحمد للہ ایسے فروعی اختلافات کی بنا پر ایک دوسرے کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کا فتویٰ دینے والے اور چار چار مصلے قائم کر کے امت کی وحدت کو فروعی مسائل کی بھینٹ چڑھانے والوں کے بارے میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا فتویٰ حقیقت حال پر مبنی ہے۔
درست فرمایا۔
مگر یاد رہے کہ عقائد کی گمراہیوں والے، وحدت الوجود کے قائلین، ظاہر میں بندہ باطن میں خدا کے قائلین کا اس فتویٰ سے کوئی تعلق نہیں اور ایسی کفریہ گمراہیوں کے شکار کے پیچھے نماز نہ ہونے کا فتویٰ جمہور آئمہ محدثین کا ہے۔ اس مسئلہ پر تفصیل کے لئے ملاحظہ فرمائیں شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی کتاب "بدعتی کے پیچھے نماز کا حکم"
ٹھیک۔ وحدت الوجود اور دیگر غلط عقائد جن کا ذکر برصغیر کے مختلف گروہوں کے اکابرین کے ہاں ملتا ہے، ان کے متبعین کی بڑی تعداد ان کے نام سے بھی واقف نہیں ہوتی، چنانچہ سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا بھی درست نہیں ہے۔
والسلام علیکم
 

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
ٹھیک۔ وحدت الوجود اور دیگر غلط عقائد جن کا ذکر برصغیر کے مختلف گروہوں کے اکابرین کے ہاں ملتا ہے، ان کے متبعین کی بڑی تعداد ان کے نام سے بھی واقف نہیں ہوتی، چنانچہ سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا بھی درست نہیں ہے۔
والسلام علیکم
اس بات میں میں آپ کے ساتھ ہوں۔ میں ہرگز بھی کسی شخص کو جو خود کسی بدعی یا کفریہ عقیدے کا حامل نہ ہو اسے ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا قائل نہیں مگر ان بدعی و کفریہ عقائد کی تردید نہ کرنا مداہنت ہے جس کا میں قائل نہیں اور نہ فروعی اختلافات کی بنیاد پر اعتقادی اختلافات کو نظر انداز کرنا میرا منہج ہے۔ عمومی حکم اور خاص حکم میں فرق ضروری ہے جس کے خلاف ان شاء اللہ میری تحریر میں کبھی کوئی بات نہ نکلے گی۔ باقی غلطیوں سے سوائے انبیاء کے کوئی معصوم نہیں۔
 
Top