• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بدعتی کی مذمت :

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
انبیاء علیہم السلام ، خصوصاً جناب امام الانبیاء کے اسم شریف کے ساتھ (صلی اللہ علیہ وسلم )پڑھنا صحیح حدیث سے ثابت ہے ،
صحیح مسلم ،کتاب الایمان میں ایک احوال حشر کی تفصیل اور شفاعت امام ِ اعظم کے ضمن میں ایک طویل حدیث میں گذشتہ انبیاء کے ناموں کے ساتھ خود نبی کریم ﷺ
نے (صلی اللہ علیہ وسلم ) پڑھا ہے ،
۔۔۔۔۔اذهبوا إلى إبراهيم صلى الله عليه وسلم، فيأتون إبراهيم، فيقولون: أنت نبي الله وخليله من أهل الأرض، اشفع لنا إلى ربك، ألا ترى إلى ما نحن فيه؟ ألا ترى إلى ما قد بلغنا؟ فيقول لهم إبراهيم: إن ربي قد غضب اليوم غضبا لم يغضب قبله مثله، ولا يغضب بعده مثله، وذكر كذباته، نفسي نفسي، اذهبوا إلى غيري، اذهبوا إلى موسى، فيأتون موسى صلى الله عليه وسلم، فيقولون: يا موسى، أنت رسول الله فضلك الله برسالاته، وبتكليمه على الناس، اشفع لنا إلى ربك، ألا ترى إلى ما نحن فيه؟ ألا ترى ما قد بلغنا؟ فيقول لهم موسى صلى الله عليه وسلم: إن ربي قد غضب اليوم غضبا لم يغضب قبله مثله، ولن يغضب بعده مثله، وإني قتلت نفسا لم أومر بقتلها، نفسي نفسي، اذهبوا إلى عيسى صلى الله عليه وسلم، فيأتون عيسى،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الخ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
ایک تھریڈ میں علی علی علی صاحب نے یہ لکھا تھا جس کا آپ نے جواب نہیں دیا :


علی علی علی مبتدی

شمولیت:
‏دسمبر 08، 2015
پیغامات:
7
موصول شکریہ جات:
0
تمغے کے پوائنٹ:
18
جناب اسحاق صاحب!
آپ کے جواب سے یہ ظاہرہورہاہے کہ :
1۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح درودابراہیمی سکھایا،اس طرح صلی اللہ علیہ وسلم کادرود نہیں سکھایا۔
2۔آپ نے جو ثبوت دیا ،اُس کودیگرکتب کی روشنی میں دیکھاجائے اورآپ کے بعد والے جواب کوبھی دیکھا جائےتواب کہا جاسکتا ہے کہ: کم ازکم یہ احتمال توپیدا ہوگیاہے کہ یہ الفاظ یا تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ادا فرمائے یا پھرکسی راوی نے از خود بڑھا دیے۔
3۔آپ نے جو ثبوت پیش کیا ہے اس سے صرف دیگر کسی نبی کے لئے ہی صلی اللہ علیہ وسلم کہنا ثابت ہوسکتا ہے نہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے۔ پھرسوال یہ ہےکہ اس مسئلہ ( دیگر کسی نبی کے لئے ہی صلی اللہ علیہ وسلم کہنا )پر آپ کاکوئی مولوی اور عامی عمل کیوں نہیں کرتا؟۔اس دلیل کوپیش کرتے ہوتواس مسئلہ پرعمل کیوں نہیں کرتے؟
4۔اگرحضرت محمدرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کے لئے آپ یہ الفاظ ڈھونڈناچاہیں تو ملنا ممکن ہی نہیں۔کیونکہ یہ غائب کے صیغے میں ہیں جب آپصلی اللہ علیہ وسلم اپنے لئے متکلم کا صیغہ استعمال فرمائیں تو یوں ارشادفرمائیں گے:صلی اللہ علی وسلم۔
 
Top