• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بدعت کی تباہ کاریاں

عبد الوکیل

مبتدی
شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
142
ری ایکشن اسکور
604
پوائنٹ
0
أمابعد:

سب سے بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اوربہترطریقہ نبی پاک صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے اورسب سے بری چیزنئی چیزوں کا ایجاد کرنا ہے اورہرنئی چیز بدعت ہے اورہربدعت گمراہی ہے اورہرگمراہی آگ میں لے جانے والی ہے.

محترم قارئین!کون سی بدعت ہے جس سے شارع نے ڈرایا ہے اوراسے گمراہ کن قراردیا ہے.
بدعت کی لغوی تعریف:جوکسی سابقہ مثال کے بغیر ایجاد کی گئی ہو.
بدعت کی شرعی تعریف:دین میں ایجاد کردہ ایساطریقہ جوشریعت کے مشابہ ہواوریہ سنت کے باالمقابل اوراسکے ضد ہے.
میرے مسلم بھائی! بدعت کے سلسلہ میں آپ کی خدمت میں چند نصوص پیش ہیں:
عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اللہ کے رسول صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
" تم میں سے جوبھی میرے بعد زندہ رہے گا توبہت زیادہ اختلافات دیکھے گالہذاتم میری اورميرے بعدہدایت یافتہ خلفاء راشدین کی سنت کولازم پکڑنا اوراس کومضبوطی سےتھامے رہنا ،اورنئی چیزوں کے ایجادکرنے سے دوررہنا اسلئے کہ ہربدعت گمراہی ہے "
(احمد ترمذی اور ابن ماجہ نے اسے روایت کیا ہے اورالبانی رحمہ اللہ نے کتاب السنه کی تخریج میں اسے صحیح قراردیا ہے)
جابربن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ جسکو ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اورجسے گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا اور بےشک بہترین کلام اللہ تعالى کی کتاب ہے اورسب سے عمدہ طریقہ محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے، اورسب سے بدترین کام وہ ہیں جن کودین میں ایجاد کیا جائے اوردین میں ہرنوایجادچیزبدعت ہے"
(اسے مسلم اوربیہقی نے روایت کیا ہے)
اورمسلم اورنسائی ميں صحیح سند کے ساتھ ہے
("ہرگمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے’’)
اورعائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں اللہ کے رسول صلى اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
"جس نے میرے دین میں کوئی ایسی چیزایجاد کی جواسمیں سے نہیں ہے تووہ مردود ہے"
(متفق علیہ)
اورمسلم کی ایک روایت میں ہے
"جس نے کوئی ایسا عمل کیا جوہمارے حکم کے خلاف ہے تووہ مردود ہے

بدعت کے بارے میں صحابہ کرام کے بعض اقوال:

عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :"پیروی کرو اوربدعت نہ ایجاد کروکیونکہ تم (سنت سے)کافی کردئے گئے ہو"
(طبرانی اوردارمی نے اسے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
عبد اللہ بن عمررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:"ہربدعت گمراہی ہے گرچہ لوگ اسے اچھا سمجھیں"
(دارمی نے اسے صحیح سند کے ساتھ روایت کی ہے)
اورعبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے مسجد میں بیٹھی ہوئی قوم کی تردید کی جنکے ہاتھوں میں کنکریاں تھیں اوران میں سے ایک آدمی یہ کہ رہا تھا:
کہ سوباراللہ اکبرکہو,تووہ اللہ اکبرکہتے ,پھرکہتا کہ :سوبارلا الہ الا اللہ کہو تووہ سوبارلا الہ الا اللہ کہتے ,سوبارسبحان اللہ کہو تووہ سوبارسبحان اللہ کہتے
آپ نے فرمایا:"قسم ہے اس ذات کی جسکے ہاتھ میں میری جان ہے کیا تم لوگ ایسے طریقے پرہوجومحمد صلى اللہ علیہ وسلم کے طریقے سے زیادہ بہترہے یا گمراہی کے دروازے کھولنے والے ہو توا ن لوگوں نے کہا کہ اللہ کی قسم! اے ابوعبد الرحمن ہمارامقصد صرف خیرکا ہی ہے انہوں نے کہا کہ :کتنے خیرکے متلاشی اسے ہرگزنہیں پاسکتے "
(دارمی اورابونعیم نے اسکوصحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
یہ تھا امت کے سلف کا بدعت کی خطرناکی کے بارے میں خیال
اسلئے
امام دارالہجرۃ مالک رحمہ اللہ نے فرمایا:
جس نے اسلام میں کوئی ایسی بدعت ایجاد کی جسکواچھا سمجھتا ہے تواسنے یہ گمان کیا کہ محمد صلى اللہ علیہ وسلم نے رسالت میں خیانت کی اسلئے
اللہ کہتا ہے کہ
"آج میں نے تمہارے لئے تمہارے دین کومکمل کردیا اورتم پراپنی نعمت تمام کردی اورتمہارے لئے اسلام کوبطوردین پسند کرلیا"
[سورۃ المائدة:3]
توجوچیزاسوقت دین نہ تھی آج بھی دین میں سے نہ ہوگی
امام شافعی رحمہ اللہ کا فرمان ہے:
"جس نے (دین میں)کسی چیز کواچھا سمجھا تواس نے شریعت سازی کی"
اور
امام احمد رحمہ اللہ کا فرمان ہے:
"سنت کا اصول ہمارے نزدیک اس چیزکولازم پکڑنا ہے جس پررسول صلى اللہ علیہ وسلم کے اصحاب تھےاورانکی پیروی کرنا ہے اوربدعت سے کنارہ کشی اختیا رکرنا ہے اورہربدعت گمراہی ہے’’
 
عبد الوکیل

مبتدی
شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
142
ری ایکشن اسکور
604
پوائنٹ
0
بدعت کی وجہ سے پیش آمدہ نقصانات

اسکا عمل اسی پرلوٹا دیا جاتا ہے

جب تک وہ بدعت پرمصررہتا ہے اسکی توبہ قبول نہیں ہوتی

نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے حوض پرآنے سےروک دیا
جائیگا

قیامت تک اسکی بدعت پرعمل کرنے والوں کے گنا ہوں کا اس پرگنا ہ ہوگا

بدعتی شخص ملعون ہوتا ہے

بدعتی شخص اللہ سے صرف دوری حاصل کرتا ہے

بدعت سنت کومردہ کردیتی ہے

بدعت ہلاکت کا سبب ہے

بدعت کفرکی ڈاک ہے
10۔
بدعت اختلاف کے ایسے دروازے کوکھول دیتی ہے
11۔
جوبغیرکسی دلیل کے صرف ہوائے نفس پرقائم ہوتی ہے
12۔
بدعت کو کمترسمجھنا فسوق ونافرمانی تک پہنچادیتی ہے
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
لیکن ایک بات بہت دلچسپ ہے۔۔۔ اس حوالے سے۔۔۔
اللہ شرابی کو ہدایت دے دیتاہے۔۔۔
زانی کو ہدایت دے دیتا ہے۔۔۔
کافروں کو بھی ہدایت دے دیتا ہے۔۔۔
لیکن بدعتی وہ واحد ہستی ہے جسے اللہ چاہئے بھی تو ایسا شخص خود کو ہدایت کے معیار تک نہیں لاسکتا کیونکہ وہ ہر عمل جو دین میں نہیں اُسے ایجاد کرکے دین سمجھتا ہے۔۔۔
اور آخری وقت تک اس پر دین سمجھ کر عمل کرتا رہتا ہے۔۔۔
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033

بھائی آپ کا یہ جملہ درست نہیں ہے، الله جو چاہے کر سکتا ہے، آپ کی بات دل سے اترنا تو دور کی بات ہے پڑھنے میں بھی گناہ محسوس ہو رہا ہے، الله ہم سب کو اس طرح کے جملے ادا کرنے سے بچائے آمین،
بھائی میں بھی پہلے بدعتی تھا ، تو کیا ہمیں الله نے ہدایت نہیں دی،؟؟ یا کسی اور نے ہمیں ہدایت دی ؟!

اور بھائی جان دل پر نہ لگانا، معذرت کے ساتھ ان جملوں کا استعمال کرنا پڑا.
 
شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
351
پوائنٹ
36
=ح۔
لیکن بدعتی وہ واحد ہستی ہے جسے اللہ چاہئے بھی تو ایسا شخص خود کو ہدایت کے معیار تک نہیں لاسکتا کیونکہ وہ ہر عمل جو دین میں نہیں اُسے ایجاد کرکے دین سمجھتا ہے۔۔۔
اور آخری وقت تک اس پر دین سمجھ کر عمل کرتا رہتا ہے۔۔۔
بھائی ایساکہنا تو دین کےاصول کےخلاف ہے کیو نکہ اللہ تعالی نے فرمایاہے (کہ تم میر ی رحمت سے نا امید نہ ہو )اگر ہم صحا بہ کی اسلام سے پہلے کی زند گی کودیکھیں او ربعد کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ اللہ کی ان پر خاص رحمت ہوئی ہے ۔
دوسری بات کہ ہمیں اس چیز کا اختیار کس نے دیا کہ ہم کی تقدیر کا فیصلہ کریں ؟ جبکہ تقدیر بنا نے والا اللہ تعالی ہے۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا عامر بھائی
دراصل حرب بن شداد بھائی کا جملہ واقعی غلط ہے اگرچہ ان کی یہ نیت نہ بھی کہنے کی ہو، جہاں تک میں سمجھا ہوں وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ بدعتی چونکہ اپنے تمام اعمال کو ثواب کی نیت سے ہی کرتا ہے، اسی لیے وہ اسے ترک کرنے کے بارے میں نہیں سوچتا، لہذا بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ بدعتی اپنی بدعت پر قائم ہی رہتا ہے جس پر اسے موت آ جاتی ہے،اور ایسا کئی بار دیکھنے میں آیا ہے، لیکن الفاظ کے انتخاب میں احتیاط ضروری ہے، اللہ تو صرف "کن" کہے تو "فیکون" ہو جاتا ہے، بدعتی کو ہدایت دینا تو اللہ کے لیے کوئی مشکل کام نہیں۔

لہذا گزارش ہے کہ حرب بن شداد بھائی پر مزید کوئی رائے قائم کرنے کے پہلے ان کا اس بارے میں نظریہ معلوم کر لیا جائے، ہو سکتا ہے کہ ان کو اپنی اس غلطی کا پتہ نہ ہو اور آپ بھائیوں کی نشاندہی سے وہ اپنی اصلاح کر لیں، بہرحال غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں، اور ہمیں اللہ کی رحمت سے ناُمید نہیں ہونا چاہیے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
قُلْ يَـٰعِبَادِىَ ٱلَّذِينَ أَسْرَ‌فُوا۟ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا۟ مِن رَّ‌حْمَةِ ٱللَّهِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يَغْفِرُ‌ ٱلذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْغَفُورُ‌ ٱلرَّ‌حِيمُ ﴿٥٣﴾۔۔۔سورۃ الزمر

اور ہدایت دینا اللہ کا کام ہے،جسے چاہے ہدایت دے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
وَٱللَّهُ يَهْدِى مَن يَشَآءُ إِلَىٰ صِرَ‌ٰ‌طٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٢١٣﴾۔۔۔سورۃ البقرۃ

اور اللہ جو چاہے کرے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا ﴿٣٠﴾۔۔۔سورۃ الانسان
وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَ‌بُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٢٩﴾۔۔۔سورۃ التکویر
 
شکریہ ارسلان بھائی،
مجھے بھی پورا بھروسہ ہے کہ حرب بن شداد بھائی کی نیت یہ بالکل نہیں تھی،
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
نہیں دوستوں میں نیت الحمداللہ بالکل غلط نہیں۔۔۔
اصل میں تنگ آگیا ہوں۔۔۔
اپنی زندگی میں ایسے ایسے لوگوں سے واسطہ پڑھا ہے۔۔۔
جو زندگی بھر بدعات وخرافات کو دین سمجھتے رہے۔۔۔
ہماری اپنے خاندان میں بھائیوں۔۔۔
تبارک کی روٹی، کونڈے، گیارہویں، برسیاں، چالیسویں، میلاد، محرم کے حلیم یاروں کیاکیا بتاؤں۔۔۔
اوراُن میں سے اکثریت وفات پاچکی ہے۔۔۔
اب ایسا نہیں تھا کے اُن کو سمجھانے اور سیدھی راہ دکھانے والا کوئی نہیں ہے۔۔۔
بڑی کوشش کی مگر شاید اللہ کو یہ ہی منظور تھا۔۔۔
اُس تناظر میں یہ بات کہی۔۔۔
بس اتنا ہی اپنی صفائی میں کہوں گا۔۔۔
اور اگر کسی بھائی نے اس کا غلط مطلب لے لیا تومعذرت۔۔۔
والسلام علیکم۔
واللہ اعلم
 
شمولیت
اپریل 11، 2012
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
15

اسلام علیکم ۔ آپ تنگ نہ آئیں آور اسی لگن سے دعوت پیش کریں، ھدایت دینا اللہ تعالی کی مرضی ھے-
 
Top