• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بدعت کی تعریف اور ضابطہ :

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
بدعت کی تعریف اور ضابطہ :
شیخ ابن عثیمین رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں’’ بدعت کی شرعی تعریف یہ ہے کہ:
’’ اللہ کی عبادت اس طریقہ کے ساتھ کی جائے جسے اللہ نے مشروع نہیں کیا۔
جیسے کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :
﴿ اَمْ لَہُمْ شُرَكٰۗؤُا شَرَعُوْا لَہُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا لَمْ يَاْذَنْۢ بِہِ اللہُ﴾(الشوریٰ :۲۱)
’’ کیا ان لوگوں نے ایسے شریک بنا رکھے ہیں جو ان کے لیے دین کا ایسا طریقہ مقرر کرتے ہیں جس کی اللہ نے اجازت نہیں دی۔‘‘
اس کی تعریف یوں بھی کر سکتے ہیں کہ:
اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طریقہ سے کرنا جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خلفاء راشدین اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نہیں کی۔
جیسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تم میرے بعد میری اور میرے خلفاء راشدین مھدیین کی سنت کو لازم پکڑنا اور اسے مضبوطی سے تھامے رکھنا اور نئے نئے امور سے بچنا، کیونکہ ہر بدعت گمراہی ہے ۔‘‘(ابن ماجہ:۴۷،مجموع الفتاویٰ ابن عثیمین۲ /۲۹۱)
بدعت کا حکم
بدعت حرام اور ضلالت و گمراہی کا باعث ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:’’ دین کے اندر تمام نئی پیدا کی ہوئی چیزوں سے بچو کیونکہ ہر نئی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے ۔‘‘(ابوداؤد،ترمذی)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :’’جس نے ہمارے دین میں کوئی ایسی چیز ایجاد کی جو دین سے نہیں تو وہ مردود ہے ۔‘‘(بخاری ،مسلم)
’’جس نے کوئی ایسا کام کیا جو ہمارے دین کے طریقے پر نہیں تو وہ مردود ہے ‘‘ (مسلم)
یہ احادیث اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ دین میں ایجاد کردہ ہر نئی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور وہ مردود ہے۔
شیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ لکھتے ہیں:
’’بدعتیں کفر کی ڈاک ہیں اور یہ دین میں ایک ایسی زیادتی ہے جسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروع نہیں کیا۔بدعت کبیرہ گناہ سے زیادہ بری چیز ہے اور شیطان کبیرہ گناہ کی نسبت بدعت سے زیادہ خوش ہوتا ہے اس لیے کہ گناہ گار گناہ کرتے ہوئے جانتا ہے کہ یہ گناہ ہے، وہ اس سے توبہ کر سکتا ہے اور بدعتی بدعت کرتے وقت یہ اعتقاد رکھتا ہے کہ یہ دینی چیز ہے جس سے اللہ کاقرب حاصل کیا جا سکتا ہے اس لیے وہ اس سے توبہ نہیں کرتا ۔بدعتیں سنتوں کا خاتمہ کر دیتی ہیں اور بدعتیوں کے نزدیک سنت اور اہل سنت مبغوض و ناپسندیدہ ہو جاتے ہیں۔اسی طرح بدعت اللہ سے دور کر کے اس کے غضب و عتاب کو لازم کرتی ہے اور دلوں کی کجی اور خرابی کا سبب بنتی ہے۔‘‘ (بدعت ،تعریف ،اقسام اور احکام:ص۳۵)
ڈاکٹر سید شفیق الرحمن‎
 

کشمیر خان

مبتدی
شمولیت
اگست 22، 2015
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
25
جناب۔
اسی فورم پر لوگ قرآن پاک کی آیات لکھتے رہتے ہیں اور انکا ترجمہ بھی کرتے رہتے ہیں۔
اس سب سے انکا مقصد دین کا حصول ہے یا دنیا کا؟؟
اگر دین کا ہے تو مطلب یہ ہوا کہ رضائے الہی کے طالب ہیں اور عبادت کر رہے ہیں مگر آپ کے اصول کے مطابق تو یہ غیر مشروع ہوا۔لوگوں کو ایسا کرنے سے روکیں پھر آپ۔
یا
اگر دنیا کا کام سمجھ کر کرتے ہیں تو اسکا کیا فائدہ انہیں آخرت میں ۔ یہ تو ریا ہوئی
 
شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
کیا مسجدوں کا محراب بنانا بدعت ہے؟
کیا فرض نماز کے بعد دعا کرنا بدعت ہے؟
کیا دانوں والی تسبیح استعمال کرنا بدعت ہے؟
کیا عید مبارک ،جمعہ مبارک ، اور رمضان مبارک کہنا بدعت ہے یا ایسے موقعوں پر ایک دوسرے کو مبارکباد دینا بدعت ہے؟
کیا عید کے بعد مصافحہ اور معانقہ کرنا بدعت ہے؟
کیا وضو کرتے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم مکمل پڑھنا بدعت ہے؟
میرے ذہن میں چند اشکالات تھے جو پیش کر دئیے ہیں ان کے بارے میں اہل علم کیا فرماتے ہیں۔ بالخصوص ہمارے انتہائی محترم بھائی @عبدہ
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
کیا مسجدوں کا محراب بنانا بدعت ہے؟
کیا فرض نماز کے بعد دعا کرنا بدعت ہے؟
کیا دانوں والی تسبیح استعمال کرنا بدعت ہے؟
کیا عید مبارک ،جمعہ مبارک ، اور رمضان مبارک کہنا بدعت ہے یا ایسے موقعوں پر ایک دوسرے کو مبارکباد دینا بدعت ہے؟
کیا عید کے بعد مصافحہ اور معانقہ کرنا بدعت ہے؟
کیا وضو کرتے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم مکمل پڑھنا بدعت ہے؟
میرے ذہن میں چند اشکالات تھے جو پیش کر دئیے ہیں ان کے بارے میں اہل علم کیا فرماتے ہیں۔ بالخصوص ہمارے انتہائی محترم بھائی @عبدہ
محترم بھائی آجکل مصروفیت زیادہ ہے البتہ اتوار کو میں ٹریننگ کے لئے اسلام آباد جا رہا ہوں وہاں فرصت ہو گی تو بدعت پر کچھ مزید تفصیل سے لکھوں گا نیچے ایک لنک میں بھی بدعت پہ بات کچھ موجود ہے اور کچھ باقی ہے

بدعت کی تعریف اور مدلول میں اختلاف
 
شمولیت
جولائی 03، 2012
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
94
پوائنٹ
63
سنن دارمی:جلد اول:حدیث نمبر 219 حدیث موقوف

حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں سنت معمول کے مطابق عمل کرنا بدعت میں کوشش کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔

أخبرنا موسى بن خالد حدثنا عيسى بن يونس عن الأعمش عن عمارة ومالك بن الحارث عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد الله قال القصد في السنة خير من الاجتهاد في البدعة

کیا ہی بہترین بات فرمای ہیں
 

اٹیچمنٹس

Abdul Haseeb

مبتدی
شمولیت
اگست 14، 2016
پیغامات
37
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
18
Syed Sabtain Shah Naqvi Hafizahullah | Topic | Bidat ki Haqeeqat

Urdu Bayan

This matter is explained in this Urdu lecture
 
Top