• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بدعت ہر صورت گمراہی ہی ہے

صمیم طارق

مبتدی
شمولیت
دسمبر 10، 2017
پیغامات
17
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
9
فرمان باری تعالی ہے
آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کردیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کردیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا۔ المائدة

اور فرمایا "جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے، اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا"العمران

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی کے خطبہ حجۃ الوداع کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ : ''نبی کریمﷺ بطن الوادی میں آئے اور لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا: اور گویا ہوئے٬ "اور میں تم میں ایسی چیز چھوڑے جارہا ہوں کہ اگر تم نے اسے مضبوطی سے پکڑے رکھا تو اس کے بعد ہرگز گمراہ نہ ہوگے اور وہ ہے اللہ کی کتاب، اور تم سے میرے متعلق پوچھا جانے والا ہے تو تم لوگ کیا کہو گے؟ صحابہ نے کہا: ہم شہادت دیتے ہیں کہ آپ ﷺ نے تبلیغ کردی، پیغام پہنچا دیا اور خیرخواہی کا حق ادا کردیا۔ یہ سن کر آپ ﷺ نے انگشت شہادت کو آسمان کی طرف اٹھایا اور لوگوں کی طرف جھکاتے ہوئے تین بار فرمایا: اے اللہ گواہ رہ۔'' صحیح مسلم، الرحیق المختوم

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین طریقہ محمدﷺ کا طریقہ ہے اور بدترین کام دین میں نئی چیز (بدعت) ایجاد کرنا ہے اورہربدعت گمراہی ہے۔ صحیح مسلم
اور ہر گمراہی آگ میں لے جانے والی ہے۔ سنن نسائی

رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم میرے اور میرے خلفاء راشدین کے طریقے کو مضبوطی سےپکڑلینا او ردین میں نئے نئےکام (بدعات) ایجاد کرنے سے بچنااس لئے کہ ہر بدعت گمراہی ہے۔ ابن ماجہ

امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں "جس نے اسلام میں کوئی بدعت جاری کی اور اُسے نیکی سمجھا اُس نے یہ گمان کیا کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کا پیغام پہنچانے میں خیانت کی ہے (معاذ اللہ ) کیونکہ اللہ کا فرمان ہے (آج کے دن ہم نے تمہارا دین مکمل کردیا) المائدہ 3۔ جو اُس دن دین نہیں تھا وہ آج بھی دین نہیں ہو سکتا"

چند معروف دلائل کے ساتھ جو کہ بیان کرچکا
یہ کہنا چاہونگا کہ ایسے تمام عقائد اور اعمال جنکی کوئی سند قرآن٬ حدیث و آثار صحابہ میں نہیں ملتی٬ کسی بھی صورت اللّٰہ کا دین اور رسول اللہﷺ کا مزہب نہیں ہو سکتا

بعد کے تمام ایڈیشن اور ورژن گمراہی کے سوا کچھ نہیں

ضد اور وہم سے تقلید اور بدعات پھیلانہ تو ممکن ضرور ہوگا لیکن عوام میں رائج گمراہی ہر صورت گمراہی ہی گنی جائے گی

ہر بدعت کی بنیاد ایک ہی عقیدے پر ہوتی ہے
کہ رسول اللہﷺ نے رسالت میں نعوذ بااللہ خیانت کی اور دین نامکمل چھوڑ دیا اور اب ہم اس دین میں کچھ نیا اضافہ کر کے اسکی تکمیل کر رہے ہیں
اسی طرح دین کی کسی بات کو یہ کہہ کر رد کر دینا کہ آج کے دور میں یہ ممکن نہیں یا محال ہے, بھی اسی زمرے میں ہی آتا ہے
اس طرح کے عقائد و نیت رکھنے والا٬ بے شگ گستاخ رسولﷺ ہی ہے، جسکو لاشعوری طور پر ختم نبوت پر بھی شک ہے٬ جبھی اسکو دین میں کمی و بیشی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے

اللہ ہم سب کو تقلید و بدعات کی گمراہیوں سے بچائے. آمین
 
Top