• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بذریعہ کلیم حیدر محدث پراجیکٹس کی آواز پیغام ٹی وی پر۔ماشاءاللہ

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
بذریعہ کلیم حیدر محدث پراجیکٹس کی آواز پیغام ٹی وی پر۔ ماشاءاللہ


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:

مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے، اور سب سے زیادہ خوشی اس بات پہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ادارہ محدث کے آنلائن پراجیکٹس کو اتنی مقبولیت دی ہوئی ہے، کہ اب پیغام ٹی وی سمیت کئی چینل، نیوز پیپر، دینی رسائل اور خاص طور انٹر نیٹ استعمال کرنے والے اہل علم محدث پراجیکٹ کا تذکرہ کرتے نظر آتے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا احسان، کرم اور فضل ہے۔ محدث ٹیم کا ادنیٰ سا کارکن ہونے کی حیثیت سے یہ بات کہنے کی اجازت رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری ٹیم، خاص طور نگران اور تعاون کرنے والے تمام احباب کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے۔ (آمین)

کلیم حیدر عرصہ چار سال سے بھی زائد محدث ٹیم کے مینیجر کے طور پر کام کرتے رہے، محدث لائبریری، محدث فورم، محدث فتویٰ، محدث میگزین کے ساتھ محدث حدیث پراجیکٹ میں بھی بھائی کی کافی خدمات ہیں۔(اللہ تعالیٰ بھائی کی ان خدمات کو قبول فرمائے۔آمین) کچھ ذاتی مسائل کی وجہ سے اب پیغام ٹی وی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ لیکن بھائی کی محدث پراجیکٹس سے محبت کا یہ عالم ہے۔ کہ پیغام ٹی وی رمضان سپیشل پروگرام ’’سوشل میڈیا پر دعوت دین کو کیسے پھیلایا جائے؟‘‘ میں ایز اے مہمان بیٹھ کر جتنا ٹائم میسر آیا محدث پراجیکٹس کی ہی آواز کو بلند کیا۔ پروگرام کے دو شارٹ لنک کے ساتھ مکمل پروگرام بھی موجود ہے۔ ہمارے قارئین ضرور ملاحظہ فرمائیں گے۔ ان شاءاللہ


مکمل پروگرام

 
Last edited by a moderator:
Top