• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

برادرحسین رضی اللہ عنہ محمدبن حنفیہ کی طرف سے یزید بن معاویہ کی مدح وثناء بسندصحیح۔

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46
اس فورم پر ہم میں سے کسی نے تم کو ناصبی نہیں کہا ۔ ہاں ، تمہاری فکر بلا شک و شبہ ہماری طرح ذرا بهی نہیں ۔ یہی وہ بنیادی سبب هے جو تم جیسوں کو ہم سے الگ کرتی هے ۔ یہ امتیاز هے ، پیمانہ هے ۔ الفاظ لکهتے وقت ہمارا ذہن صاف هوتا هے ، کوشش ہم اصلاح اور خیر کی کرتے ہیں ۔ رہ گئی بات تمہاری اپنی فکر کے مطابق تم جو چاہے جیسے چاهو فتوے صادر کرتے رهو ، یہ ایک معروف اسلوب هے اور اہل اسلام اس اسلوب سے واقف ہیں ۔
ہم تمهاری طرز فکر سے متفق نہیں ہیں ۔ اس فکر کی تشہیر محض وسوسہ پیدا کرنا هے ۔ خود سے خود کو شاباشی دیتے رهو ، خود لکهو خود پڑهو اور خود سر دهنو ۔ مرضی تمہاری اسی طرح خوش رهو

محترم ،
میں نہ ناصبی ہوں نہ رافضی میں اہل سنت کے منہج پر ہوں الحمد الله.
اپ کا اپنے بارے میں یہ خیال ہے کہ اپ کی کوشش اصلاح کی ہے مگر دوسرے کی نیت پر اپ کیا فتویٰ لگا رہے ہے میں بھی اصلاح کی کوشش کرتا ہے جس منہج سلف و صالحین کا آپ دعوی کرتے ہیں اس سے اپ لوگ کوسوں دور ہیں اور اس پر میری اس فورم پر کافی بحث ہو چکی اپ لوگوں کے افکار ناصبی کی ترجمانی کرتے ہیں اپ لوگوں کا نظریہ یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے بارے میں زبان بند رکھی جائے مگر معذرت کے ساتھ یزید کی حمایت میں اپ خود اپنا اصول توڑتے ہے اس فورم پر یزید کے دفاع کے نام پر علی رضی اللہ عنہ اور اہل بیعت کی شان میں کیا کیا کہا گیا ہے وہ موجود ہے کیا وہ صحابہ نہیں ہے جن پر صرف یزید کو بچانے کے لئے ہدف طعن کیا جاتا رہا،
دوسری بات اپ چیزیں واضح کرنے کے گماں میں اور منہج سلف سے دور ہوتے جا رہے ہے اور اس گمان میں اپنا منہج چھوڑ رہے ہیں اور وہ ناصبی افکار زندہ کر رہے ہیں جس کا اپ شاید گماں بھی نہیں ہیں
خود لگا کر اپنے گھر میں آگ
سعید یہ چراغاں سمجھتے ہیں
میری دعا ہے الله اپ کو سلف کا صحیح منہاج عطا کرے اور تاریخ کے رطب و یابس کو چھوڑ کا کتب احادیث سے اپ کا شغف بڑھائے تاکہ اپ کو معلوم ہو سکے کہ جنہوں نے خلافت برباد کی دین کو برباد کیا ان کا آج تک اپ دفاع کر رہے ہیں . والسلام

 

abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46

سب سے پہلے کس نے خلافت اور دین کو برباد کیا ؟
محترم ،
حدثنا عمرو بن عون ثنا هشيم عن العوام بن حوشب عن سعيد بن جمهان عن سفينة قال
Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم " خلافة النبوة ثلاثون سنة ثم يؤتي الله الملك من يشاء أو ملكه من يشاء

ابوداؤد رقم ٤٦٤٧
حدیث نبوی ہے " خلافت ٣٠ سال ہے اس کے بعد بادشاہت ہے "
اور مسند احمد میں ہے کہ خلافت کے بعد ملک عضوض ہو گی "
" تكون النبوة فيكم ما شاء الله أن تكون , ثم يرفعها الله إذا شاء أن يرفعها
ثم تكون خلافة على منهاج النبوة , فتكون ما شاء الله أن تكون , ثم يرفعها إذا
شاء أن يرفعها , ثم تكون ملكا عاضا فيكون ما شاء الله أن تكون , ثم يرفعها إذا
شاء الله أن يرفعها , ثم تكون ملكا جبريا فتكون ما شاء الله أن تكون , ثم
يرفعها إذا شاء أن يرفعها , ثم تكون خلافة على منهاج النبوة . ثم سكت

سلسلہ الصحیحہ رقم ٥

تو سب سے پہلے ملوک معاویہ رضی الله عنہ تھے اور خلافت کی بربادی کی ابتدا وہی سے شروع ہو گئی تھی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
تو سب سے پہلے ملوک معاویہ رضی الله عنہ تھے اور خلافت کی بربادی کی ابتدا وہی سے شروع ہو گئی تھی
میری دعا ہے الله اپ کو سلف کا صحیح منہاج عطا کرے اور تاریخ کے رطب و یابس کو چھوڑ کا کتب احادیث سے اپ کا شغف بڑھائے تاکہ اپ کو معلوم ہو سکے کہ جنہوں نے خلافت برباد کی دین کو برباد کیا ان کا آج تک اپ دفاع کر رہے ہیں . والسلام
جو کھلے اور دبے لفظوں میں معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو خلافت اور دین برباد کرنے والا کہے ، وہ کہاں سے سنی منہج پر ہوگیا ؟
اہل سنت کا منہج ہے ، زبانین بند رکھنا ، نہ کہ صحابہ کرام پر زبانیں کھولنا ۔
جن اہل بیت اطہار کی محبت کی آڑ میں ان مقدس شخصیات کو آپ جیسے لوگ ’ کٹہرے ‘ میں کھڑا کرنے کی جسارت کرتے ہیں ، کیا ان اہل بیت کا بھی ان شخصیات کے متعلق یہی طرز عمل تھا ؟
عقل کے ناخن لیں ، صحابہ کا بھی دفاع کریں ، اہل بیت کا بھی دفاع کریں ، لیکن جب معاملہ اس طرح ہو جائے کہ شیطان دونوں میں سے ایک خلاف اکسائے ، تو توبہ استغفار کریں ، اور زبان نہ رک رہی ہو تو کسی تگڑے تالے کا انتظام کرلیں ۔
 

abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46
محترم ،
یہ تو آپ کی سوچ ہےجہاں تک جائے میں نے صرف اتنا لکھا کہ معاویہ رضی اللہ عنہ اول ملوک تھے تو خلافت کی بربادی کی ابتداء یہاں سے ہوئی اور اس کے بعد بتدریج چلتی گئی اور یزید اور اس کے دیگر نے دین کی بربادی کی ہے اور رہی بات کہ اہل سنت کا منھج کیا ہے اس کو میں اپ کو چند حوالے دے کر سمجھا دیتا ہوں جس کو اپ زبان کھولنا کہہ رہے ہیں تو پھر آئمہ میں سے کوئی بھی نہیں ہو گا جو اس سے بچا ہو مگر یہ زبان کھولنا نہیں بلکہ حقیقت بیانی ہے۔
چنانچہ ابن حجر کے حوالے سے ہی بیان کر دیتا ہوں
"أَنَّهُ أَحَقُّ وَرَأْيُ بن عُمَرَ بِخِلَافِ ذَلِكَ وَأَنَّهُ لَا يُبَايَعُ الْمَفْضُولُ إِلَّا إِذَا خُشِيَ الْفِتْنَةُ وَلِهَذَا بَايَعَ بَعْدَ ذَلِكَ مُعَاوِيَةَ ثُمَّ ابْنَهُ يَزِيدَ وَنَهَى بَنِيهِ عَنْ نَقْضِ بَيْعَتِهِ كَمَا سَيَأْتِي فِي الْفِتَنِ وَبَايَعَ بَعْدَ ذَلِكَ لِعَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَان"(فتح الباری کتاب المغازی باب غزوہ الخندق تحت رقم4108)
اب ابن حجر کو کیا کہیں گے جو معاویہ رضی اللہ عنہ کی حکومت ہی کو فتنہ کہہ رہے ہیں اور اس فتنہ کے ڈر سے ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی بیعت کی اور اسی طرح یزید(جو بقول اپ لوگوں کے اسلامی حکومت تھی اس میں فتنہ کے ڈر سے بیعت کرنا) وہ فتنہ ذرا بتائیں گے۔
یہ صرف ایک حوالہ ہے اپ اس کی وضاحت فرمائیں اور یہ بھی بتائیں معاویہ رضی اللہ عنہ کی دور میں فتنہ کس بات کا اور اس فتنہ کے ڈر سے ابن عمررضی اللہ عنہ بیعت کر رہے ہیں تو معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور حکومت پر زبان کھول کر ابن حجر اہل سنت کے منھج پر رہے یا نہیں؟ اس کا جواب بھی عنایت کریں نوازش ہو گی اور مجھے امید ہے دوسروں کی طرح اپ کہیں مصروف نہیں ہو گے جواب ضرور دیں گے۔ اللہ سب کو ہدایت دے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
آپ کی اس تیسری پوسٹ سے مزید وضاحت ہوگی کہ آپ صحابہ کرام کے درمیان معاملات میں زبان کھولنا درست سمجھتے ہیں ، اور اسے ’ بیان حقیقت ‘ کا نام دیتے ہیں ۔ اور صحابہ کرام کے مابین اس دخل اندازی پر آپ نے تو صرف ابن حجر کا حوالہ پیش کیا ، میں سمجھتا ہوں ، جنہیں اس کام کی ’ لت ‘ پڑ جائے ، وہ قرآن و حدیث سے سے بھی دلائل تراش لیتے ہیں ۔
نوٹ : آپ کی پوسٹوں سے آپ کی ذہنیت جاننا نا ممکن نہیں ، لیکن پھر بھی میں چاہتا تھا کہ ایک دفعہ کھل کر آپ اپنے ’ مافی الضمیر ‘ کا اظہار کردیں ، تاکہ میں آپ کو بلاک کروں ، تو دیکھنے والے اس کی وجہ جان سکیں ۔
ایک حکومت کا سائبر کرائم بل ہے ایک اس فورم کا ہے جو بھی کسی صحابی چاہے وہ اہل بیت میں سے ہو یا نہ ہو ، پر اعتراض اٹھائے گا ، بلا تنبیہ بلاک ہوگا۔ إن شااللہ ۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top