• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

برصغیر پاک وہند کے قراء کرام کی سندات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
5 قاری سراج احمد مظفر نگری رحمہ اللہ

قاری سراج احمد صاحب مدرسہ سبحانیہ الٰہ آباد کے فاضل اور قاری عبدالرحمن مکی رحمہ اللہ کے شاگرد ہیں۔ قاری الرحمن مکی رحمہ اللہ کی سند منضبط ہے۔ قاری سراج رحمہ اللہ نے ۱۹۵۰ء سے تاحیات پاکستان میں شعبۂ تجوید کی خدمات انجام دیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
6 قاری عبدالعزیز شوقی رحمہ اللہ

قاری عبدالعزیز شوقی رحمہ اللہ،متوفی ۹؍ شعبان ۱۳۹۱ھ؍ ۲۰؍ ستمبر ۱۹۷۱ء دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور قاری حفظ الرحمن استاد دارالعلوم دیوبند کے شاگرد ہیں۔ قاری حفظ الرحمن رحمہ اللہ، قاری عبدالرحمن مکی رحمہ اللہ کے شاگرد ہیں۔ قاری عبد الرحمن مکی رحمہ اللہ کی سند منضبط ہے۔ قاری عبدالعزیزرحمہ اللہ نے بھی تاحیات پاکستان میں تجوید پڑھائی۔
قاری صاحب رحمہ اللہ کے چند معروف تلامذہ یہ ہیں:
1 قاری عبدالقیوم صاحب، لاہور۔
2 قاری حاجی محمد اسماعیل صاحب(نقشبندی) ملتان۔
3 قاری محمد یعقوب صاحب نقشبندی، ملتان۔
4 قاری بشیر احمد صاحب مہاجر مدنی۔
5 قاری عبدالرحمان صاحب تونسوی مہاجر مدنی۔
6 قاری عبدالرشید صاحب، شیخ التجوید دارالعلوم کراچی۔
7 قاری عبدالرحمان ڈیروی رحمہ اللہ، لاہور۔ مولود ۱۹۴۰ء، متوفی ۲۳؍ اکتوبر ۲۰۰۳ء۔
8 قاری حبیب الرحمان صاحب، راولپنڈی۔
9 قاری احمد میاں تھانوی حفظہ اللہ، لاہور۔
10 مولانا قاری مشرف علی تھانوی حفظہ اللہ، لاہور۔(تذکرۂ قراء ِکرام ص:۱۶)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
7 قاری محمد شریف امرتسری رحمہ اللہ

قاری محمد شریف امرتسری رحمہ اللہ قاری عبدالمالک رحمہ اللہ کے شاگرد ہیں۔ یہ قیام پاکستان کے بعد پاکستان آئے اور تاحیات شعبۂ تجوید کی خدمت کی۔
ان کے چند معروف تلامذہ یہ ہیں:
1 قاری فضل ربی، مانسہرہ۔
2 قاری فیاض الرحمان صاحب، پشاور۔
3 قاری اکبر شاہ صاحب، راولپنڈی۔
4 قاری محمد عمر صاحب، لاہور۔
5 قاری عبدالرب صاحب، ملتان۔
6 قاری تقی الاسلام صاحب، لاہور۔
7 بریگیڈیئر (ر) قاری فیوض الرحمان صاحب، راولپنڈی۔
8 قاری نورالحق صاحب، ہری پور۔
9 قاری محمد صدیق صاحب، فیصل آباد۔
10 قاری محمد امیر صاحب۔
11 قاری محمد اقبال صاحب۔ (تذکرۂ قراء کرام ص:۱۶)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
8 تلامذہ قاری وقاء اللہ رحمہ اللہ

قاری وقاء اللہ پانی پتی رحمہ اللہ،متوفی ۱۳۹۳ھ؍ ۳؍ اکتوبر ۱۹۷۳ء قاری محی الاسلام عثمانی رحمہ اللہ کے شاگرد ہیں اور انہوں نے لگ بھگ ۱۹۶۴ء سے تا وفات مدرسہ اشرفیہ جیکب لائن کراچی میں شعبۂ حفظ و تجوید کی خدمت سرانجام دی۔
ان کے بے شمار تلامذہ میں سے چند مشہور یہ ہیں:
1 مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی حفظہ اللہ، صدر دارالعلوم کراچی۔
2 مولانا مفتی محمد تقی عثمانی حفظہ اللہ، شیخ الحدیث دارالعلوم کراچی۔
3 مولانا قاری احترام الحق تھانوی حفظہ اللہ بن خطیب پاکستان حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی رحمہ اللہ۔
4 مولانا قاری تنویرالحق تھانوی حفظہ اللہ بن مولانا احتشام الحق تھانوی رحمہ اللہ۔
5 حضرت مولانا فضل الرحیم حفظہ اللہ بن مولانا مفتی محمد حسن رحمہ اللہ امرتسری، ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیہ، لاہور۔
6 مولانا قاری احسان الرحمٰن حفظہ اللہ، فاضل جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی مقیم حال جرمنی۔
7 مولانا قاری اسماعیل میرٹھی حفظہ اللہ، مقیم حال کورنگی کراچی۔
نوٹ: مقدم الذکر دونوں حضرات اِصالۃ قاری نذیر صاحب کے شاگرد ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
9 تلامذہ قاری رحیم بخش رحمہ اللہ

مولانا قاری رحیم بخش پانی پتی رحمہ اللہ بن چوہدری فتح محمد حافظ رحم علی رحمہ اللہ۔ مولود رجب ۱۳۴۱ھ؍ فروری ۱۹۲۳ء ، متوفی ۱۲؍ ذوالحجہ ۱۴۰۲ھ؍ ۳۰؍ دسمبر ۱۹۸۲ء قاری فتح محمد پانی پتی رحمہ اللہ کے شاگرد ہیں۔ قاری رحیم بخش رحمہ اللہ نے قیام پاکستان (۱۹۴۷ء) سے تاحیات جامعہ خیر المدارس ملتان پاکستان میں شعبۂ تجوید کی تدریس کی۔
ہزاروں طلبہ نے ان سے فیض حاصل کیا ہے جن میں چند مشہور تلامذہ یہ ہیں:۔
1 مولانا خان محمد صاحب، خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف۔
2 مولانا مفتی عبداللہ ملتانی رحمہ اللہ متوفی ۳؍ جمادی الاولی ۱۴۰۵ھ؍ ۲۵؍ جنوری ۱۹۸۵ء۔
3 مولانا قاری احترام الحق تھانوی۔
4 مولانا سید ابو ذر بخاری رحمہ اللہ۔ متوفی ۲۸؍ جمادی الاولی ۱۴۱۶ھ؍ ۲۴؍اکتوبر ۱۹۹۵ء۔
5 مولانا صوفی محمد سروررحمہ اللہ۔
6 مولانا سید عطاء المحسن بخاری رحمہ اللہ۔ متوفی ۱۲؍نومبر ۱۹۹۹ء۔
7 مولانا قاری عبداللہ مدنی رحمہ اللہ۔
8 مولانا قاری محمد حنیف جالندھری حفظہ اللہ جیسے ممتاز علماء شامل ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
10 تلامذہ قاری محفوظ الحق رحمہ اللہ

جناب قاری محفوظ الحق حقی رحمہ اللہ بن الحاج مولانا قاری منظور الحق علی گڑھی رحمہ اللہ، مولود ۱۹۲۷ء،متوفی ۱۵؍ صفر ۱۴۲۴ھ؍ ۱۸؍ اپریل۲۰۰۳ء قاری محمد حبیب اللہ رحمہ اللہ بن مولانا حکیم غلام حیدر الناصر الافغانی رحمہ اللہ مولود ۱۳۱۷ھ؍ ۱۸۹۹ء ، متوفی ۱۹۷۶ء (غالباً) کے شاگرد ہیں اور حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے خلیفہ مولانا شاہ ابرار الحق ہردوئی رحمہ اللہ کے خلیفہ مجاز ہیں۔ قاری محفوظ الحق رحمہ اللہ نے اپنے شیخ قاری محمد حبیب اللہ رحمہ اللہ سے بروایت ابی بکر شعبہ بن عیَّاش رحمہ اللہ اور امام ابی عمر حفص بن سلیمان رحمہ اللہ عن الامام عاصم کوفی رحمہ اللہ تجوید پڑھی اور قاری محمد حبیب اللہ رحمہ اللہ نے اپنے شیخ قاری عبدالمالک رحمہ اللہ بن شیخ جیون علی گڑھی رحمہ اللہ سے تجوید پڑھی اور قاری محفوظ الحق رحمہ اللہ نے مدرسہ اشرفیہ جیکب لائن کراچی میں شعبۂ حفظ اور تجوید کی خدمت یکم ذیقعدہ ۱۳۸۳ھ؍ ۱۶؍ مارچ ۱۹۶۴ء سے تا حیات کی۔ اس دوران ہزاروں تلامذہ نے قاری صاحب رحمہ اللہ سے استفادہ کیا، جن میں چند مشہور یہ ہیں:
1 مولانا قاری محمود الحق حقی حفظہ اللہ بن قاری محفوظ الحق حقی، پیش امام جامع مسجد جہانگیری جہانگیر روڈ و استاذ مدرسہ اشرفیہ جیکب لائن، کراچی۔
2 حضرت مولانا تنویرالحق تھانوی حفظہ اللہ بن خطیب پاکستان حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی رحمہ اللہ۔
3 مولانا قاری محمد عمران حفظہ اللہ بن مولانا محمد عرفان رحمہ اللہ،مہتمم دارالعلوم تعلیم القرآن بانڈہ منیر خاں ہری پور صوبہ سرحد۔
4 مولانا قاری مفتی محمد یحییٰ عاصم بن محمد اقبال حفظہ اللہ، استاذ دارالعلوم کراچی۔
5 ڈاکٹر محمود احمد غازی حفظہ اللہ ،ریکٹر اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد و سابق وفاقی وزیر مذہبی امور۔
6 حافظ محمد شکیل حفظہ اللہ۔
 
Top