• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

برطانوی حكومت کا طلبا، تاجروں، فنكاروں اور كھلاڑيوں كیلئے ويزوں ميں نرمی كا اعلان

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
برطانوی حكومت کا طلبا، تاجروں، فنكاروں
اور كھلاڑيوں كیلئے ويزوں ميں نرمی كا اعلان

لندن: برطانوی حكومت نے طلبا، تاجروں، فنكاروں اور كھلاڑيوں كے لئے ويزوں ميں نرمی كا اعلان کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ كے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے ویزوں میں نرمی کے اعلان کے بعد كاروبار كے لئے برطانيہ آنے والے گريجويٹ تاجر اپنے ويزوں كو ہنرمند وركرز كے ويزے ميں آسانی سے تبديل كرا كے ملازمت حاصل كرسكيں گے،

حكومت نے بزنس وزيٹر روٹ ميں بھی اہم تبديليوں كا اعلان كيا ہے جس كے تحت غيرملكی كمپنياں برطانيہ ميں اپنے ملازمين كو كارپوريٹ ٹريننگ كے ليے بھيج سكيں گی،

بزنس وزيٹر كو اپنی تعليم كے ليے مختصر كورسز كرنے كی بھی اجازت ہوگی اور اس كے لئے انہيں اسٹوڈنٹ ويزے كی ضرورت نہيں ہو گی۔

برطانوی وزارت داخلہ كے مطابق ان اقدامات كا مقصد زيادہ سے زيادہ كاروباری افراد اور طلبہ كو برطانيہ ميں لانا ہے، اس كے علاوہ فن كاروں اور كھلاڑيوں كے لئے بھی ويزا قوانين ميں نرمی كی گئی ہے،

برطانوی وزارت داخلہ نے ان افراد كے لئے بھی قوانين ميں تبديلی كی ہے جن كی شريک حیات برطانيہ ميں مقيم ہوں۔

ایکسپریس نیوز: 6 ستمبر 2013
 
Top